ہر چیز ترتیب سے رکھی جائے تو بھلی معلوم ہوتی ہے۔ اسی طرح باورچی خانے کے ہر گوشے کو سلیقے سے ترتیب دیا جائے تو اس میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
EPAPER
Updated: Feb 17, 2025, 4:25 PM IST | Tamanna Khan
ہر چیز ترتیب سے رکھی جائے تو بھلی معلوم ہوتی ہے۔ اسی طرح باورچی خانے کے ہر گوشے کو سلیقے سے ترتیب دیا جائے تو اس میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
سلاخیں یا ہُکس لٹکانے والے سامان کے لئے آپ دھاتوں سے بنی سلاخیں یا ہُکس نصب کرسکتی ہیں۔ عموماً ان ہکس میں فرائنگ پین، کٹر، چھریاں اور دیگر برتن لٹکائے جاسکتےہیں۔ اس طرح کئی سامان ایک جگہ سمٹ جاتا ہے۔
اوپن شیلف اوپن شیلف آپ کے باورچی خانے میں اسٹوریج کیلئے بہت بڑی جگہ مہیا کرتی ہیں۔ اوپن شیلف بنوانے یا بازار سے لاکر رکھنے سے ہوا بھی نہیں رکتی اور کچن کھلا کھلا محسوس ہوتا ہے۔ بشرطیکہ تمام سامان قرینے سے رکھے گئے ہوں۔
نچلی الماریاں باہر سے دیکھنے میں نچلی الماریاں بالکل عام لگتی ہیں لیکن ان میں اکثر صفائی کا سامان رکھ دیا جاتاہے۔ اگر آپ ان الماریوں کو مختلف اشیا ء رکھنے کیلئے تقسیم کردیں تو یہ جگہ فراہم کرنے والی کشادہ درازوں کی شکل اختیار کر جائیں گی۔
دروازوں کا استعمال روزانہ استعمال میں آنیوالے چاقو، چمچے، چھوٹے بڑے ڈبے اور دیگر سامان کو ترتیب سے رکھنے کیلئے الماری کے درازوں کا استعمال کریں۔ اس طرح آپ کو یہ سامان رکھنے کیلئے علاحدہ جگہ بنانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
کائونٹر پر ریکس اپنے کچن کائونٹر کی اُوپری جگہ کا استعمال کریںاور اس میں لٹکنے والے ریکس نصب کریں۔ یہ کچن کے برتنوں کو رکھنے کا ایک بہتر طریقہ ہے۔ اس طرح چیزیں منظم ہوں گی تو کھانا پکانا بھی دشوار معلوم نہیں ہوگا۔