• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چھ ماہ کے بچے کو دی جانے والی ۵؍ ٹھوس غذائیں

Updated: Oct 15, 2023, 9:41 AM IST | testing

نوزائیدہ ۵؍ سے ۶؍ مہینے تک ماں کا دودھ پیتا ہے۔ ۶؍ ماہ کے بعد اسے ٹھوس غذائیں کھانے کے لئے دی جاتی ہیں۔ یہ ٹھوس غذائیں بچے کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس لئے غذائیت سے بھرپور اشیاء انہیں کھانے کے لئے دیں۔ تصاویر: آئی این این

X مونگ کی دال کی کھچڑی: اسے بنانے کیلئے مونگ کی دال میں چاول، نمک اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر اُبال لیں۔ پھر اسے ایک پیالے میں نکالیں، اس میں دیسی گھی شامل کر دیں اور بچے کو کھلائیں۔ مونگ کی دال سے تیار کھچڑی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔
1/5

مونگ کی دال کی کھچڑی: اسے بنانے کیلئے مونگ کی دال میں چاول، نمک اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر اُبال لیں۔ پھر اسے ایک پیالے میں نکالیں، اس میں دیسی گھی شامل کر دیں اور بچے کو کھلائیں۔ مونگ کی دال سے تیار کھچڑی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔

X اپیل پیوری: سیب غذائیت سے بھرپور پھل ہے اور بچے اسے شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ آپ روزانہ تھوڑا سا ایپل پیوری بچوں کو کھلا سکتی ہیں۔ اسے بنانے کیلئے سیب کو چھل لیں، اس کے بیج بھی نکال دیں، اس کے بعد اُبال کر پیس لیں اور بچے کو کھلائیں۔
2/5

اپیل پیوری: سیب غذائیت سے بھرپور پھل ہے اور بچے اسے شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ آپ روزانہ تھوڑا سا ایپل پیوری بچوں کو کھلا سکتی ہیں۔ اسے بنانے کیلئے سیب کو چھل لیں، اس کے بیج بھی نکال دیں، اس کے بعد اُبال کر پیس لیں اور بچے کو کھلائیں۔

X بروکلی پیوری: بروکلی غذائیت سے بھرپور سبزی ہے، یہ بچوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسے بنانے کے لئے بروکلی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور بھاپ پر پکا لیں، ہلکا سا نمک شامل کردیں اور بچے کو کھلائیں۔ آپ اسے ککر میں بھی بنا سکتی ہیں۔
3/5

بروکلی پیوری: بروکلی غذائیت سے بھرپور سبزی ہے، یہ بچوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسے بنانے کے لئے بروکلی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور بھاپ پر پکا لیں، ہلکا سا نمک شامل کردیں اور بچے کو کھلائیں۔ آپ اسے ککر میں بھی بنا سکتی ہیں۔

X دال کا پانی: دالوں میں کئی اہم غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے ضروری ہے۔ اسے تیار کرنے کے لئے کسی بھی دال کو اُبال لیں اور اس کا پانی بچے کو پلائیں۔ آپ بچے کو دال بھی پینے کے لئے دے سکتی ہیں، دھیان رہے اس میں مرچ نہ ہو۔
4/5

دال کا پانی: دالوں میں کئی اہم غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے ضروری ہے۔ اسے تیار کرنے کے لئے کسی بھی دال کو اُبال لیں اور اس کا پانی بچے کو پلائیں۔ آپ بچے کو دال بھی پینے کے لئے دے سکتی ہیں، دھیان رہے اس میں مرچ نہ ہو۔

X اوٹ میل (دلیہ) پیوری: یہ ذائقہ دار کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ اوٹ میل کو پیس لیں، اس کے بعد اسے دودھ میں پکائیں۔ آپ اس میں کیلا یا کوئی اور پھل بھی شامل کرسکتی ہیں۔ یہ روزانہ کھلائیں، اس سے بچے کا ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
5/5

اوٹ میل (دلیہ) پیوری: یہ ذائقہ دار کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ اوٹ میل کو پیس لیں، اس کے بعد اسے دودھ میں پکائیں۔ آپ اس میں کیلا یا کوئی اور پھل بھی شامل کرسکتی ہیں۔ یہ روزانہ کھلائیں، اس سے بچے کا ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK