• Sat, 01 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۶؍عادتیں جو نوجوانوں کو بااعتماد اور متاثرکن شخصیت کی مالک بناتی ہیں

Updated: Dec 27, 2023, 3:14 PM IST | Tamanna Khan

بااعتماد اور متاثر کن شخصیت آپ کو دوسروں کے سامنے ممتاز کرتی ہے۔ اگر آپ پر اعتماد ہوتے ہیں تو لوگوں اور مواقع کے ساتھ آگے بڑھنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔ ذیل میں ۶؍عادتیں بتائی جارہی ہیں جو آپ کو بااعتماد اورمتاثرکن شخصیت کی مالک بناتی ہیں۔ تصاویر: آئی این این

X ہمیشہ ایمانداری سے کام لیں۔ چاہے کیسی ہی صورتحال یا حالات کا سامنا ہو۔ عمومی مشاہدہ ہے کہ آدمی اسی صورت میں جھوٹ کہتا ہے جب اسے مسترد کئے جانے/سزا وار بننے یا پھر کسی معاملہ میں قصور وار ٹھہرائے جانے کا خوف ہوتا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سوجھوٹ بولنے پڑتے ہیں، اس لئے جھوٹ سے دور رہیں۔ اپنے خیالات، جذبات اور علم پر کبھی شرمندہ نہ ہوں۔ ایمانداری کو عادت بنالیں، پھر دیکھیں کہ آپ کی شخصیت میں کیسے مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
1/6

ہمیشہ ایمانداری سے کام لیں۔ چاہے کیسی ہی صورتحال یا حالات کا سامنا ہو۔ عمومی مشاہدہ ہے کہ آدمی اسی صورت میں جھوٹ کہتا ہے جب اسے مسترد کئے جانے/سزا وار بننے یا پھر کسی معاملہ میں قصور وار ٹھہرائے جانے کا خوف ہوتا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سوجھوٹ بولنے پڑتے ہیں، اس لئے جھوٹ سے دور رہیں۔ اپنے خیالات، جذبات اور علم پر کبھی شرمندہ نہ ہوں۔ ایمانداری کو عادت بنالیں، پھر دیکھیں کہ آپ کی شخصیت میں کیسے مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

X وقتی تسکین کی عادت سے چھٹکارا پائیں۔ اگر آپ موبائل میں بلاوجہ مصروف رہتے ہیں یا گیم اور فلم بینی کیلئے گھنٹوں کمپیوٹر اسکرین سے چپکے رہتے ہیں تو اس سے آپ قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا، غیرمہذب فلمیں اور اس طرح کی سرگرمیاں جو وقتی تسکین یا دل بستگی کا سبب بنتی ہیں ان سے خود کو دور رکھیں۔ بری عادتیں صرف آپ کا وقت برباد نہیں کرتیں بلکہ یہ آپ کے کردار، خیالات کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ اگر آپ کو ایک باعمل اور متاثر کن شخص بننا ہے تو وقتی تسکین کی لغویات سے خود کو رکھنا چاہئے۔ 
2/6

وقتی تسکین کی عادت سے چھٹکارا پائیں۔ اگر آپ موبائل میں بلاوجہ مصروف رہتے ہیں یا گیم اور فلم بینی کیلئے گھنٹوں کمپیوٹر اسکرین سے چپکے رہتے ہیں تو اس سے آپ قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا، غیرمہذب فلمیں اور اس طرح کی سرگرمیاں جو وقتی تسکین یا دل بستگی کا سبب بنتی ہیں ان سے خود کو دور رکھیں۔ بری عادتیں صرف آپ کا وقت برباد نہیں کرتیں بلکہ یہ آپ کے کردار، خیالات کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ اگر آپ کو ایک باعمل اور متاثر کن شخص بننا ہے تو وقتی تسکین کی لغویات سے خود کو رکھنا چاہئے۔ 

X صرف اپنے بارے میں ہی نہ سوچیں، دوسروں کا بھی خیال کریں۔ خود کو برتر و اعلیٰ سمجھنا اور دوسروں کو اپنے مقابل کمتر یا حقیر سمجھنے کی سوچ اپنے ذہن میں بالکل پنپنے نہ دیں۔ یادرکھیں کہ جس وقت آپ دوسروں کو کمترسمجھنے لگتے ہیں تبھی آپ بھائی چارے اور یگانگت کے بر خلاف کام کرتے ہیں۔ بھائی چارے کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں کی عزت کریں، ان کی خوبیوں اور مہارتوں کی قدرکریں۔ ساتھ ہی آپ اگرلوگوں میں کمیاں اور خرابیاں پاتے ہیں تو ان کی بہتری کیلئے مثبت اور دوستانہ اندازاختیار کریں۔ 
3/6

صرف اپنے بارے میں ہی نہ سوچیں، دوسروں کا بھی خیال کریں۔ خود کو برتر و اعلیٰ سمجھنا اور دوسروں کو اپنے مقابل کمتر یا حقیر سمجھنے کی سوچ اپنے ذہن میں بالکل پنپنے نہ دیں۔ یادرکھیں کہ جس وقت آپ دوسروں کو کمترسمجھنے لگتے ہیں تبھی آپ بھائی چارے اور یگانگت کے بر خلاف کام کرتے ہیں۔ بھائی چارے کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں کی عزت کریں، ان کی خوبیوں اور مہارتوں کی قدرکریں۔ ساتھ ہی آپ اگرلوگوں میں کمیاں اور خرابیاں پاتے ہیں تو ان کی بہتری کیلئے مثبت اور دوستانہ اندازاختیار کریں۔ 

X حفظان صحت کے متعلق بیدار مغز رہیں۔ اپنی صحت اور صفائی کا خیال رکھیں۔ یہ عادت ضرور اپنالیں۔ جس طرح آپ کے دماغ کو پاکیزہ خیالات کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح آپ کا جسم بھی صفائی چاہتا ہے۔ حفظان صحت کی اہمیت اس اعتبار سے بھی بڑھ جاتی ہے کہ ’’صحت مندی ہزار نعمت ہے۔‘‘ نفاست و صاف ستھرائی آپ کی شخصیت کو نکھار دیتی ہے۔ ’ہائیجنک‘ صرف اپنی ذات تک نہ رہیں، بلکہ اپنے اطراف کیلئے بھی حساس رہیں، چاہے گھر ہو یا دفتر، دکان ہو کارخانہ۔   
4/6

حفظان صحت کے متعلق بیدار مغز رہیں۔ اپنی صحت اور صفائی کا خیال رکھیں۔ یہ عادت ضرور اپنالیں۔ جس طرح آپ کے دماغ کو پاکیزہ خیالات کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح آپ کا جسم بھی صفائی چاہتا ہے۔ حفظان صحت کی اہمیت اس اعتبار سے بھی بڑھ جاتی ہے کہ ’’صحت مندی ہزار نعمت ہے۔‘‘ نفاست و صاف ستھرائی آپ کی شخصیت کو نکھار دیتی ہے۔ ’ہائیجنک‘ صرف اپنی ذات تک نہ رہیں، بلکہ اپنے اطراف کیلئے بھی حساس رہیں، چاہے گھر ہو یا دفتر، دکان ہو کارخانہ۔   

X ذمہ داری اٹھائیں۔ اپنی زندگی میں اچھے برے کے لئے دوسروں کو دوش دینا چھوڑ دیجئے۔ اسکول، کالج، دنیا، والدین اور سماج پر اپنی پسماندگی کا الزام دینا بند کردیجئے۔ یادر کھئے کہ آپ کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا سوائے آپ کے۔ اسلئے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیجئے ا ور انہیں آئندہ نہ دہرانے کا عزم کریں۔ اپنی کمیوں اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے لئے ہدف بنائیں اور ان کے حصول کے لئے کوشش کریں۔ یہ مثبت فکر اور طرز عمل آپ کی سوچ اور ذہنی کیفیت پر اچھا اثر ڈالے گی۔
5/6

ذمہ داری اٹھائیں۔ اپنی زندگی میں اچھے برے کے لئے دوسروں کو دوش دینا چھوڑ دیجئے۔ اسکول، کالج، دنیا، والدین اور سماج پر اپنی پسماندگی کا الزام دینا بند کردیجئے۔ یادر کھئے کہ آپ کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا سوائے آپ کے۔ اسلئے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیجئے ا ور انہیں آئندہ نہ دہرانے کا عزم کریں۔ اپنی کمیوں اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے لئے ہدف بنائیں اور ان کے حصول کے لئے کوشش کریں۔ یہ مثبت فکر اور طرز عمل آپ کی سوچ اور ذہنی کیفیت پر اچھا اثر ڈالے گی۔

X آمدنی بڑھائیں اور اخراجات میں کفایت شعاری اپنائیں۔ آپ ایک کامیاب شخص اسی وقت بن سکتے ہیں جب آپ روپے کمانے اوراسے سنبھالنے کے فن سے واقف ہوں۔ آمدنی کیسے بڑھانی ہے اور اسے محنت و ہنر سے کیسے دگنی کرنا ہے، یہ سوچ آپ کی ہمیشہ ہونی چاہئے۔ ظاہر ہے کہ جتنا آپ کمائیں گے، اتنی ہی آپ کی سرمایہ کاری بڑھے گی اور بچت بھی۔ معقول آمدنی سے آپ اپنی ذات پر بھی خرچ کرسکیں گے۔ صلاحیت و مہارت بڑھانے کے لئے بھی اپنی آمدنی صرف کریں، یہ بھی ایک طرح کی سرمایہ کاری ہے۔ 
6/6

آمدنی بڑھائیں اور اخراجات میں کفایت شعاری اپنائیں۔ آپ ایک کامیاب شخص اسی وقت بن سکتے ہیں جب آپ روپے کمانے اوراسے سنبھالنے کے فن سے واقف ہوں۔ آمدنی کیسے بڑھانی ہے اور اسے محنت و ہنر سے کیسے دگنی کرنا ہے، یہ سوچ آپ کی ہمیشہ ہونی چاہئے۔ ظاہر ہے کہ جتنا آپ کمائیں گے، اتنی ہی آپ کی سرمایہ کاری بڑھے گی اور بچت بھی۔ معقول آمدنی سے آپ اپنی ذات پر بھی خرچ کرسکیں گے۔ صلاحیت و مہارت بڑھانے کے لئے بھی اپنی آمدنی صرف کریں، یہ بھی ایک طرح کی سرمایہ کاری ہے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK