Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرمی کے موسم میں جلد کو متاثر ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

Updated: Apr 28, 2025, 2:01 PM IST | Tamanna Khan

زیادہ گرمی بہت زیادہ پسینے، کیل مہاسوں، سوزش اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بنتی ہے۔ چکنی جلد والے افراد کو عام طور پر اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن خشک جلد والے لوگوں کے لئے بھی گرمیاں آسان نہیں ہوتیں۔ مرطوب موسم خشک جلد کو مزید خشک کر دیتا ہے، جو اکثر خارش کا باعث بنتا ہے۔ اس کے لئے عارضی طور پر کاسمیٹک مصنوعات کو آزمایا جاتا ہے لیکن جلد کو غذا کے ذریعے ٹھیک کرنے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے اور ایسا یقینی طور پر ہو سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق شدید گرمی اور ایئر کنڈیشنر کے ٹھنڈے جھونکے بیک وقت آپ کی جلد متاثر کرسکتے ہیں، اس لئے غذا کی مدد سے اس صورت حال کو متوازن بنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں ۷؍ ایسی غذائیں بتائی گئی ہیں جن سے موسم گرما کے دوران جلد صاف اور نرم رہتی ہے۔ تصویر: آئی این این 

X موسمی پھل اس وقت دستیاب تمام پھل جیسے آم، تربوز اور انناس وغیرہ کا استعمال کریں۔ ان میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے علاوہ یہ جلد کی نشوونما کے لئے غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی تازہ پھلوں کا جوس بھی پئیں۔
1/7

موسمی پھل اس وقت دستیاب تمام پھل جیسے آم، تربوز اور انناس وغیرہ کا استعمال کریں۔ ان میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے علاوہ یہ جلد کی نشوونما کے لئے غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی تازہ پھلوں کا جوس بھی پئیں۔

X وٹامن سی وٹامن سی نہ صرف قوت مدافعت بڑھانے کے لئے ہی اچھا ہے بلکہ یہ کولیجن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ کولیجن جلد کی اندرونی تہہ بناتا ہے اور اسے صحتمند رہنے میں مدد کرتا ہے۔  اس لئے لیموں، ٹماٹر اور موسم گرما کی سبز پتوں والی سبزیاں گھر میں رکھیں تاکہ آپ کی جلد میں وٹامن سی شامل ہو۔
2/7

وٹامن سی وٹامن سی نہ صرف قوت مدافعت بڑھانے کے لئے ہی اچھا ہے بلکہ یہ کولیجن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ کولیجن جلد کی اندرونی تہہ بناتا ہے اور اسے صحتمند رہنے میں مدد کرتا ہے۔  اس لئے لیموں، ٹماٹر اور موسم گرما کی سبز پتوں والی سبزیاں گھر میں رکھیں تاکہ آپ کی جلد میں وٹامن سی شامل ہو۔

X جسم کو ٹھنڈا رکھیں ہم یہ تجویز نہیں کر رہے ہیں کہ آپ ایئر کنڈیشنر کے سامنے بیٹھیں اور برف کھائیں۔ آپ کے اردگرد بہت سے کھانے اور مشروبات ہیں جو ٹھنڈی تاثیر رکھتے ہیں۔ گرمی سے نمٹنے کے لئے موسمی پھل کھائیں جیسے تربوز اور انناس اور کھیرا۔ اس کے ساتھ ہی پیاز اور سبز پتوں والی سبزیاں بھی کھا سکتے ہیں۔ اور ٹھنڈے مشروبات جیسے ناریل کا پانی اور لیمونیڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے کھانے میں دہی اور پودینہ بھی شامل کریں۔
3/7

جسم کو ٹھنڈا رکھیں ہم یہ تجویز نہیں کر رہے ہیں کہ آپ ایئر کنڈیشنر کے سامنے بیٹھیں اور برف کھائیں۔ آپ کے اردگرد بہت سے کھانے اور مشروبات ہیں جو ٹھنڈی تاثیر رکھتے ہیں۔ گرمی سے نمٹنے کے لئے موسمی پھل کھائیں جیسے تربوز اور انناس اور کھیرا۔ اس کے ساتھ ہی پیاز اور سبز پتوں والی سبزیاں بھی کھا سکتے ہیں۔ اور ٹھنڈے مشروبات جیسے ناریل کا پانی اور لیمونیڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے کھانے میں دہی اور پودینہ بھی شامل کریں۔

X مسالہ دار کھانوں سے دور رہیں مسالہ جسم میں گرمی پیدا کرتا ہے اور آپ اس انتہائی گرم موسم میں ایسا نہیں چاہیں گے۔ لہٰذا جتنا ممکن ہو مسالہ دار کھانوں سے پرہیز کریں یا کھانے میں اس کی مقدار کو کم کریں۔ لال مرچ کے بجائے ہری مرچ اور کالی مرچ کا پاؤڈر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
4/7

مسالہ دار کھانوں سے دور رہیں مسالہ جسم میں گرمی پیدا کرتا ہے اور آپ اس انتہائی گرم موسم میں ایسا نہیں چاہیں گے۔ لہٰذا جتنا ممکن ہو مسالہ دار کھانوں سے پرہیز کریں یا کھانے میں اس کی مقدار کو کم کریں۔ لال مرچ کے بجائے ہری مرچ اور کالی مرچ کا پاؤڈر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

X اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذائیں اینٹی آکسیڈنٹس بیکٹیریا اور بیماری پیدا کرنے والے وائرس کو دور کرتے ہیں۔ خشک میوہ جات، ٹماٹر، بروکولی اور راجما اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔
5/7

اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذائیں اینٹی آکسیڈنٹس بیکٹیریا اور بیماری پیدا کرنے والے وائرس کو دور کرتے ہیں۔ خشک میوہ جات، ٹماٹر، بروکولی اور راجما اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔

X وافر مقدار میں پانی پئیں پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، زہریلے مادوّں کو خارج کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو ہموار رکھتا ہے۔ یہ جلد کو صحتمند اور چمکدار رکھنے کا اہم عنصر ہے۔ اس لئے وافر مقدار میں پانی پئیں۔
6/7

وافر مقدار میں پانی پئیں پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، زہریلے مادوّں کو خارج کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو ہموار رکھتا ہے۔ یہ جلد کو صحتمند اور چمکدار رکھنے کا اہم عنصر ہے۔ اس لئے وافر مقدار میں پانی پئیں۔

X خشک میوہ جات کا استعمال خشک میوہ جات اور بیجوں کو کھانا مت چھوڑیں۔ اگر آپ سمجھتی ہیں کہ خشک میوہ جات اور بیج صرف سردیوں میں کھانے کے لئے ہیں تو ایسا نہیں ہے۔ یہ درست ہے کہ خشک میوہ جات کی تاثیر گرم ہوتی ہے لیکن اچھی جسمانی اور جلد کی صحت کے لئے سال بھر ان کا استعمال ضروری ہے۔ گرمیوں میں روزانہ ایک بڑا چمچہ خشک میوہ جات (بادام، کاجو، پستہ، اخروٹ) اور بیج اپنے سلاد، اسموتھیز، دہی، اور میٹھے وغیرہ میں شامل کرکے کھائیں۔
7/7

خشک میوہ جات کا استعمال خشک میوہ جات اور بیجوں کو کھانا مت چھوڑیں۔ اگر آپ سمجھتی ہیں کہ خشک میوہ جات اور بیج صرف سردیوں میں کھانے کے لئے ہیں تو ایسا نہیں ہے۔ یہ درست ہے کہ خشک میوہ جات کی تاثیر گرم ہوتی ہے لیکن اچھی جسمانی اور جلد کی صحت کے لئے سال بھر ان کا استعمال ضروری ہے۔ گرمیوں میں روزانہ ایک بڑا چمچہ خشک میوہ جات (بادام، کاجو، پستہ، اخروٹ) اور بیج اپنے سلاد، اسموتھیز، دہی، اور میٹھے وغیرہ میں شامل کرکے کھائیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK