• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عرق گلاب: چہرے اور جلد کی نگہداشت کیلئے بہترین انتخاب

Updated: Jun 21, 2024, 9:28 PM IST | Saaima Shaikh

گلاب کے پھولوں سے نہایت حسین تصورات وابستہ ہیں انہیں ہمیشہ حسن اور خوبصورتی سے منسلک کیا جاتا رہا ہے۔ اس کم قیمت لیکن بڑی خوبیوں والے پھول کا عرق بھی بیش بہاخصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ گلاب چہرے اور جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے بے حد مفید ہے۔ یہ نہ صرف چہرے کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اسے صحت مند بھی بناتا ہے۔ روز واٹر یعنی عرق گلاب کو اپنی بیوٹی روٹین میں ضرور شامل کریں کئی فوائد حاصل ہوں گے۔ تمام تصاویر: آئی این این

X سوجی ہوئی آنکھوں کیلئے: صبح اٹھنے کے بعد بسااوقات آنکھیں سوجی ہوئی محسوس ہوتی ہیں اس کی وجوہات میں جسم میں پانی کی کمی ذہنی دباؤ بادی غذا کااستعمال ہوسکتا ہے۔ صبح اٹھ کر اگر آنکھیں سوجی ہوئی لگیں تو روئی کے ٹکڑوں کو عرق گلاب میں بھگو کر آنکھوں پررکھیں۔ اس عمل سے آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔
1/8

سوجی ہوئی آنکھوں کیلئے: صبح اٹھنے کے بعد بسااوقات آنکھیں سوجی ہوئی محسوس ہوتی ہیں اس کی وجوہات میں جسم میں پانی کی کمی ذہنی دباؤ بادی غذا کااستعمال ہوسکتا ہے۔ صبح اٹھ کر اگر آنکھیں سوجی ہوئی لگیں تو روئی کے ٹکڑوں کو عرق گلاب میں بھگو کر آنکھوں پررکھیں۔ اس عمل سے آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

X جلد کی صفائی کیلئے: روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر اس سے چہرہ صاف کرنے سے جلد میں موجود گرداور میل کیچل صاف ہوجاتا ہے۔ یہ ایک بہترین جراثیم کش بھی ہے جس کااستعمال چہرے کو نرم وملائم کرتا ہے اسے صاف اور چمکدار بناتا ہے۔
2/8

جلد کی صفائی کیلئے: روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر اس سے چہرہ صاف کرنے سے جلد میں موجود گرداور میل کیچل صاف ہوجاتا ہے۔ یہ ایک بہترین جراثیم کش بھی ہے جس کااستعمال چہرے کو نرم وملائم کرتا ہے اسے صاف اور چمکدار بناتا ہے۔

X چکنی جلد کیلئے: عرق گلاب فیس پیک بنانے کیلئے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ بیسن کو عرق گلاب میں گھول کر چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر دھولیں۔ یہ فیس پیک چکنی جلد والوں کیلئے مفید ہے۔ رات کو سونے سے پہلے ملتانی مٹی میں عرق گلاب ملاکر چہرے پر لگائیں۔ اس سے میل کیچل صاف ہوجاتا ہے، چہرے کو ٹھنڈک پہنچتی ہے اور چہرہ چمکدار ہوجاتا ہے۔ اگر جلد خشک ہے تو عرق گلاب میں ایلوویرا کاجیل ملا کراستعمال کیا جاسکتا ہے۔
3/8

چکنی جلد کیلئے: عرق گلاب فیس پیک بنانے کیلئے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ بیسن کو عرق گلاب میں گھول کر چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر دھولیں۔ یہ فیس پیک چکنی جلد والوں کیلئے مفید ہے۔ رات کو سونے سے پہلے ملتانی مٹی میں عرق گلاب ملاکر چہرے پر لگائیں۔ اس سے میل کیچل صاف ہوجاتا ہے، چہرے کو ٹھنڈک پہنچتی ہے اور چہرہ چمکدار ہوجاتا ہے۔ اگر جلد خشک ہے تو عرق گلاب میں ایلوویرا کاجیل ملا کراستعمال کیا جاسکتا ہے۔

X خشک جلد کیلئے: جلد کو نم رکھنے کیلئے عرق گلاب بہترین ہے۔ جلد کی نمی کو بحال رکھنے کیلئے وقفے وقفے سے عرق گلاب کااسپرے کرنے سے خشک جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے۔
4/8

خشک جلد کیلئے: جلد کو نم رکھنے کیلئے عرق گلاب بہترین ہے۔ جلد کی نمی کو بحال رکھنے کیلئے وقفے وقفے سے عرق گلاب کااسپرے کرنے سے خشک جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے۔

X بطور ٹونر: عرق گلاب کو بطور ٹونز بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ عرق گلاب میں مساوی مقدار میں دودھ ملائیں اسے روئی سے ہاتھ اور چہرے پر لگائیں اس عمل سے جلد کی رنگت یکساں رہتی ہے جلد پر سے جھلسنے کے نشان اور سیاہ دھبے دورہوجاتے ہیں۔
5/8

بطور ٹونر: عرق گلاب کو بطور ٹونز بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ عرق گلاب میں مساوی مقدار میں دودھ ملائیں اسے روئی سے ہاتھ اور چہرے پر لگائیں اس عمل سے جلد کی رنگت یکساں رہتی ہے جلد پر سے جھلسنے کے نشان اور سیاہ دھبے دورہوجاتے ہیں۔

X چہرے کے داغ دھبوں کیلئے: چہرے کے دھبے اور جھریاں مٹانے کیلئے دہی میں کھیرا پسی ہوئی صندل کی لکڑی اور عرق گلاب ملاکر بطور ماسک لگائیں۔ اس سے دھبوں اور جھریوں کے علاوہ کیل مہاسے اور چوٹ کے نشان بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ 
6/8

چہرے کے داغ دھبوں کیلئے: چہرے کے دھبے اور جھریاں مٹانے کیلئے دہی میں کھیرا پسی ہوئی صندل کی لکڑی اور عرق گلاب ملاکر بطور ماسک لگائیں۔ اس سے دھبوں اور جھریوں کے علاوہ کیل مہاسے اور چوٹ کے نشان بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ 

X بالوں کیلئے: شیمپو کرنے کے بعد اکثر بال خشک ہوجاتے ہیں۔ اگر بال دھونے کے بعد بالوں کی جڑوں پر عرق گلاب لگالیاجائے تو بال خشک ہونے سے محفوظ رہیں گے۔ عرق گلاب ایک بہترین کنڈیشنر کاکام کرتا ہے اس کے علاوہ یہ سر پر خشکی پیدا کرنے والے جرثیموں کو بھی ختم کرتا ہے۔ 
7/8

بالوں کیلئے: شیمپو کرنے کے بعد اکثر بال خشک ہوجاتے ہیں۔ اگر بال دھونے کے بعد بالوں کی جڑوں پر عرق گلاب لگالیاجائے تو بال خشک ہونے سے محفوظ رہیں گے۔ عرق گلاب ایک بہترین کنڈیشنر کاکام کرتا ہے اس کے علاوہ یہ سر پر خشکی پیدا کرنے والے جرثیموں کو بھی ختم کرتا ہے۔ 

X بطور فیس واش: عرق گلاب کو فیس واش میں ملا کر لگانے سے فیس واش کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن بی تھری، سی، ڈی اور ای چہرے کی شادابی برقرار رکھتے ہیں۔
8/8

بطور فیس واش: عرق گلاب کو فیس واش میں ملا کر لگانے سے فیس واش کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن بی تھری، سی، ڈی اور ای چہرے کی شادابی برقرار رکھتے ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK