• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۱۴؍ تہوار جو دُنیا بھر میں جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں!

Updated: Apr 15, 2024, 3:52 PM IST | Tamanna Khan

۱۹۵؍ ممالک میں ہزاروں مذہبی تہوار منائے جاتے ہیں مگر بعض تہوار ایسے ہیں جنہیں نہ صرف عالمی شہرت حاصل ہے بلکہ انہیں منانے یا ان میں شرکت کیلئے لوگ اُن ممالک کا سفربھی کرتے ہیں۔ ہندوستان وہ واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ تہوار منائے جاتے ہیں، اس کی سب سے اہم وجہ تنوع ہے، یہاں مختلف مذاہب اور عقائد کے لوگ آباد ہیں جو بلا تفریق و مذہب مل جل کر ہر تہوار مناتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

X عید الفطر (Eid ul Fitr) رمضان المبارک کے ایک ماہ کے روزے رکھنے کے بعد مسلمان بڑے جوش و خروش سے عیدالفطر مناتے ہیں۔ یہ مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ عید کے دوران دنیا بھر کے سیاح خلیجی ممالک خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا دورہ کرتے ہیں۔ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ مسلمان کس طرح عید مناتے ہیں اور اس دن کون سی باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ بیشتر غیر مسلم سیاح مذہب اسلام کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عیدین کے دوران غیر مسلموں کی بڑی تعداد ان علاقوں کا رخ کرتی ہے جہاں مسلمانوں کی کثیر آبادی موجود ہے۔
1/14

عید الفطر (Eid ul Fitr) رمضان المبارک کے ایک ماہ کے روزے رکھنے کے بعد مسلمان بڑے جوش و خروش سے عیدالفطر مناتے ہیں۔ یہ مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ عید کے دوران دنیا بھر کے سیاح خلیجی ممالک خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا دورہ کرتے ہیں۔ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ مسلمان کس طرح عید مناتے ہیں اور اس دن کون سی باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ بیشتر غیر مسلم سیاح مذہب اسلام کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عیدین کے دوران غیر مسلموں کی بڑی تعداد ان علاقوں کا رخ کرتی ہے جہاں مسلمانوں کی کثیر آبادی موجود ہے۔

X کرسمس (Christmas) یہ عیسائیوں کا سب سے بڑا تہوار ہے جس کی تیاری عیسائی کئی مہینوں پہلے سے شروع کردیتے ہیں۔ کرسمس ۲۵؍ دسمبر کو ہر سال منایا جاتا ہے۔ عیسائی مت کے لحاظ سے یہ حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کا دن ہے۔ جن ممالک میں عیسائیوں کی تعداد زیاد ہے، وہاں کرسمس بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اس تہوار سے کئی کہانیاں وابستہ ہیں جو کرسمس کے موقع پر بچوں کو سنائی جاتی ہیں، مثلاً سینٹا کلاز کی کہانی۔ اسی طرح لوگ ایک دوسرے کو تحفے دیتے ہیں۔ مغربی ممالک میں کرسمس کی چھٹیاں ۱۰؍ سے ۱۵؍ دنوں پر محیط ہوتی ہیں۔
2/14

کرسمس (Christmas) یہ عیسائیوں کا سب سے بڑا تہوار ہے جس کی تیاری عیسائی کئی مہینوں پہلے سے شروع کردیتے ہیں۔ کرسمس ۲۵؍ دسمبر کو ہر سال منایا جاتا ہے۔ عیسائی مت کے لحاظ سے یہ حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کا دن ہے۔ جن ممالک میں عیسائیوں کی تعداد زیاد ہے، وہاں کرسمس بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اس تہوار سے کئی کہانیاں وابستہ ہیں جو کرسمس کے موقع پر بچوں کو سنائی جاتی ہیں، مثلاً سینٹا کلاز کی کہانی۔ اسی طرح لوگ ایک دوسرے کو تحفے دیتے ہیں۔ مغربی ممالک میں کرسمس کی چھٹیاں ۱۰؍ سے ۱۵؍ دنوں پر محیط ہوتی ہیں۔

X دیوالی (Diwali) ہندوؤں کے اس تہوار کو ’’روشنیوں کا تہوار‘‘ بھی کہا جاتا ہے جو برائی پر اچھائی کی جیت کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ تہوار ہندوستان میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اسے ہندوستان کا سب سے بڑا تہوار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دیوالی عام طور پر خزاں میں منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار ۵؍ دنوں پر محیط ہوتا ہے۔اس کے آخری دن بھائی دوج منایا جاتا ہے۔ لوگ ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکباد دینے کے علاوہ مٹھائیاں بھی تقسیم کرتے ہیں۔ہندوؤں کے علاوہ سکھ اور جین برادریاں بھی دیوالی دھوم دھوم سے مناتی ہیں۔
3/14

دیوالی (Diwali) ہندوؤں کے اس تہوار کو ’’روشنیوں کا تہوار‘‘ بھی کہا جاتا ہے جو برائی پر اچھائی کی جیت کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ تہوار ہندوستان میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اسے ہندوستان کا سب سے بڑا تہوار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دیوالی عام طور پر خزاں میں منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار ۵؍ دنوں پر محیط ہوتا ہے۔اس کے آخری دن بھائی دوج منایا جاتا ہے۔ لوگ ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکباد دینے کے علاوہ مٹھائیاں بھی تقسیم کرتے ہیں۔ہندوؤں کے علاوہ سکھ اور جین برادریاں بھی دیوالی دھوم دھوم سے مناتی ہیں۔

X ویساکھی (Vaisakhi) اسے بیساکھی بھی کہتے ہیں۔ یہ سکھوں کا تہوار ہے۔ اسے ہر سال ۱۳؍ یا ۱۴؍ اپریل کو موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی منایا جاتا ہے۔ ویساکھ سکھوں کے کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ دن ۱۶۹۹ء کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ پہلی ویساکھ ۱۶۹۹ء کو سکھ مت کو ایک عقیدہ کا درجہ دیا گیا تھا۔۱۶۹۹ء میں گرو گوبند سنگھ (۱۰؍ ویں گرو) نے خالصہ کی بنیاد ڈالی تھی۔ انہوں نے متعدد سکھوں کا بپتسمہ کرکے ویساکھی منانے کا آغاز کیا تھا۔یہ تہوار پنجاب اور شمالی ہندوستان میں منایا جاتا ہے۔ اس دن سکھ ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں اور بیساکھی کی مبارکباد دیتے ہیں۔
4/14

ویساکھی (Vaisakhi) اسے بیساکھی بھی کہتے ہیں۔ یہ سکھوں کا تہوار ہے۔ اسے ہر سال ۱۳؍ یا ۱۴؍ اپریل کو موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی منایا جاتا ہے۔ ویساکھ سکھوں کے کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ دن ۱۶۹۹ء کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ پہلی ویساکھ ۱۶۹۹ء کو سکھ مت کو ایک عقیدہ کا درجہ دیا گیا تھا۔۱۶۹۹ء میں گرو گوبند سنگھ (۱۰؍ ویں گرو) نے خالصہ کی بنیاد ڈالی تھی۔ انہوں نے متعدد سکھوں کا بپتسمہ کرکے ویساکھی منانے کا آغاز کیا تھا۔یہ تہوار پنجاب اور شمالی ہندوستان میں منایا جاتا ہے۔ اس دن سکھ ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں اور بیساکھی کی مبارکباد دیتے ہیں۔

X ویسک (Vesak) یہ بدھ مت کا سب سے بڑا تہوار ہے جسے ’’بدھ جینتی‘‘، ’’بدھ پورنیما‘‘ یا ’’بدھ ڈے‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن گوتم بدھ کی پیدائش ہوئی تھی۔ چین اور جاپان میں بدھ پورنیما منایا جاتا ہے۔ تاہم، ان ممالک میں اس تہوار کا نام بالترتیب ’’لابا فیسٹیول‘‘ اور ’’روہاتسو‘‘ ہے۔ سری لنکا، کمبوڈیا اور ملائیشیا میں رہنے والے بدھ مت کے پیروکار مئی کی پونم کی رات میں یہ تہوار مناتے ہیں جبکہ تھائی لینڈ اور سنگاپور میں رہائش پذیر پیروکار سال کے چوتھے مہینے کی پہلی پونم کی رات میں ویسک مناتے ہیں۔ اس دن بودھ مندروں کے قریب پرچم لہرائے جاتے ہیں۔
5/14

ویسک (Vesak) یہ بدھ مت کا سب سے بڑا تہوار ہے جسے ’’بدھ جینتی‘‘، ’’بدھ پورنیما‘‘ یا ’’بدھ ڈے‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن گوتم بدھ کی پیدائش ہوئی تھی۔ چین اور جاپان میں بدھ پورنیما منایا جاتا ہے۔ تاہم، ان ممالک میں اس تہوار کا نام بالترتیب ’’لابا فیسٹیول‘‘ اور ’’روہاتسو‘‘ ہے۔ سری لنکا، کمبوڈیا اور ملائیشیا میں رہنے والے بدھ مت کے پیروکار مئی کی پونم کی رات میں یہ تہوار مناتے ہیں جبکہ تھائی لینڈ اور سنگاپور میں رہائش پذیر پیروکار سال کے چوتھے مہینے کی پہلی پونم کی رات میں ویسک مناتے ہیں۔ اس دن بودھ مندروں کے قریب پرچم لہرائے جاتے ہیں۔

X اوبون، جاپان (Obon, Japan) اسے ’’مُردوں کا تہوار‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ جاپان کے بدھسٹ یہ تہوار مناتے ہیں جس میں وہ اپنے آبا و اجداد کی روحوں کو سکون بخشنے کیلئے پریڈ اور پوجا کا انعقاد کرتے ہیں۔یہ تہوار اگست میں منایا جاتا ہے، جن علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہاں ہزاروں لالٹینیں سجائی جاتی ہیں اور صرف اسی کی روشنی میں رقص وغیرہ کیا جاتا ہے۔یہ لالٹینیں دریا میں یا فضا میں چھوڑی جاتی ہیں۔ جاپانی اس انداز میں اپنے آبا و اجداد کی روح کو دنیا سے آزاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
6/14

اوبون، جاپان (Obon, Japan) اسے ’’مُردوں کا تہوار‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ جاپان کے بدھسٹ یہ تہوار مناتے ہیں جس میں وہ اپنے آبا و اجداد کی روحوں کو سکون بخشنے کیلئے پریڈ اور پوجا کا انعقاد کرتے ہیں۔یہ تہوار اگست میں منایا جاتا ہے، جن علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہاں ہزاروں لالٹینیں سجائی جاتی ہیں اور صرف اسی کی روشنی میں رقص وغیرہ کیا جاتا ہے۔یہ لالٹینیں دریا میں یا فضا میں چھوڑی جاتی ہیں۔ جاپانی اس انداز میں اپنے آبا و اجداد کی روح کو دنیا سے آزاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

X دیا دی لاس میورتوس، میکسیکو(Dia de los Muertos, Mexico) ’’مُردوں کا دن‘‘ نام سے بھی یہ تہوار مشہور ہے جو میکسیکو میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے جبکہ امریکہ کے بعض حصوں میں اسے چھوٹے پیمانے پر مناتے ہیں۔اس میں اور جاپان کے اوبون میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ اس تہوار میں بھی لوگ اپنے آبا و اجداد کی روح کو سکون بخشنے یا دنیا سے آزاد کرنے کیلئے خدا سے دعا مانگتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی لالٹینیں فضا یا دریاؤں میں چھوڑتے ہیں۔ 
7/14

دیا دی لاس میورتوس، میکسیکو(Dia de los Muertos, Mexico) ’’مُردوں کا دن‘‘ نام سے بھی یہ تہوار مشہور ہے جو میکسیکو میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے جبکہ امریکہ کے بعض حصوں میں اسے چھوٹے پیمانے پر مناتے ہیں۔اس میں اور جاپان کے اوبون میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ اس تہوار میں بھی لوگ اپنے آبا و اجداد کی روح کو سکون بخشنے یا دنیا سے آزاد کرنے کیلئے خدا سے دعا مانگتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی لالٹینیں فضا یا دریاؤں میں چھوڑتے ہیں۔ 

X اویدا انٹرنیشنل ووڈو فیسٹیول، بینن(Ouidah International Voodoo, Benin) ہر سال ۱۰؍ جنوری کو منایا جانے والا تہوار اس لحاظ سے بھی مختلف ہے کہ ’’ووڈو‘‘ مذہب نے اسی سرزمین پر جنم لیا اور یہیں سے پوری دنیا میں پھیلا۔ بینن کے ۸۰؍ فیصد افراد اب بھی اسی مذہب کی پیروی کرتے ہیں۔ افریقہ کے کئی علاقوں میں یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ اس دن ان افراد کو یا دکیا جاتا ہے جنہوں نے غلامی کے دنوں میں اپنی جانیں گنوائیں اور اپنے خاندان سے جدا ہوگئے۔
8/14

اویدا انٹرنیشنل ووڈو فیسٹیول، بینن(Ouidah International Voodoo, Benin) ہر سال ۱۰؍ جنوری کو منایا جانے والا تہوار اس لحاظ سے بھی مختلف ہے کہ ’’ووڈو‘‘ مذہب نے اسی سرزمین پر جنم لیا اور یہیں سے پوری دنیا میں پھیلا۔ بینن کے ۸۰؍ فیصد افراد اب بھی اسی مذہب کی پیروی کرتے ہیں۔ افریقہ کے کئی علاقوں میں یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ اس دن ان افراد کو یا دکیا جاتا ہے جنہوں نے غلامی کے دنوں میں اپنی جانیں گنوائیں اور اپنے خاندان سے جدا ہوگئے۔

X ریو کارنیول، برازیل (Rio Carnival, Brazil) ریو کارنیول پوری دنیا کا سب سے بڑا تہوار خیال کیا جاتا ہے۔ اسے فروری یا مارچ میں ۵؍ دنوں تک منایا جاتا ہے۔ اس دوران ریو میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔ کروڑوں شائقین اس رنگا رنگی تہوار میں حصہ لیتے ہیں۔اسے ’’کرہ ارض کی عظیم ترین تقریب‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ریو کارنیول میں مقامی سطح کی ڈانس اور میوزک اکیڈمیز کے طلبہ حصہ لیتے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ادارے کو کروڑوں کے انعامات سے نوازا جاتا ہے۔
9/14

ریو کارنیول، برازیل (Rio Carnival, Brazil) ریو کارنیول پوری دنیا کا سب سے بڑا تہوار خیال کیا جاتا ہے۔ اسے فروری یا مارچ میں ۵؍ دنوں تک منایا جاتا ہے۔ اس دوران ریو میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔ کروڑوں شائقین اس رنگا رنگی تہوار میں حصہ لیتے ہیں۔اسے ’’کرہ ارض کی عظیم ترین تقریب‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ریو کارنیول میں مقامی سطح کی ڈانس اور میوزک اکیڈمیز کے طلبہ حصہ لیتے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ادارے کو کروڑوں کے انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

X سینٹ پیٹرکس ڈے، آئرلینڈ (St. Patrick’s Day, Ireland) ہر سال ۱۷؍ مارچ کو سیٹ پیٹرکس ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار کرسچین مناتے ہیں جس میں آئرلینڈ کے سینٹ پیٹرک کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اسی دن ان کا انتقال ہوا تھا۔ کہتے ہیں کہ آئرلینڈ میں عیسائیت کو فروغ دینے کیلئے سینٹ پیٹرکس نے کافی جدوجہد کی تھی۔ اس دن لوگ سبز، نارنگی اور سفید لباس پہن کر سینٹ پیٹرکس اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔
10/14

سینٹ پیٹرکس ڈے، آئرلینڈ (St. Patrick’s Day, Ireland) ہر سال ۱۷؍ مارچ کو سیٹ پیٹرکس ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار کرسچین مناتے ہیں جس میں آئرلینڈ کے سینٹ پیٹرک کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اسی دن ان کا انتقال ہوا تھا۔ کہتے ہیں کہ آئرلینڈ میں عیسائیت کو فروغ دینے کیلئے سینٹ پیٹرکس نے کافی جدوجہد کی تھی۔ اس دن لوگ سبز، نارنگی اور سفید لباس پہن کر سینٹ پیٹرکس اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔

X سیمانا سانتا،اسپین(Semana Santa, Spain) یہ تہوار پورا ہفتہ منایا جاتا ہے، اسی مناسبت سے اسے ’’مقدس ہفتہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ تہوار ایسٹر سے پہلے ہفتے منایا جاتا ہے۔  اس ہفتے کے دوران روزانہ دوپہر میں ۳؍ بجے لوگ اپنا بہترین لباس پہن کر جمع ہوتے ہیں اور مسیح کو یاد کرتے ہوئے مختلف قسم کی رسوم انجام دیتے ہیں۔ ہر سال کروڑوں سیاح اسپین کا دورہ صرف اس لئے کرتے ہیں کہ سیمانا سانتا  میں شریک ہوسکیں۔ کہتےہیں کہ کیتھولک کرسچین کا یہ سب سے بڑا تہوار ہے جسے بڑے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔
11/14

سیمانا سانتا،اسپین(Semana Santa, Spain) یہ تہوار پورا ہفتہ منایا جاتا ہے، اسی مناسبت سے اسے ’’مقدس ہفتہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ تہوار ایسٹر سے پہلے ہفتے منایا جاتا ہے۔  اس ہفتے کے دوران روزانہ دوپہر میں ۳؍ بجے لوگ اپنا بہترین لباس پہن کر جمع ہوتے ہیں اور مسیح کو یاد کرتے ہوئے مختلف قسم کی رسوم انجام دیتے ہیں۔ ہر سال کروڑوں سیاح اسپین کا دورہ صرف اس لئے کرتے ہیں کہ سیمانا سانتا  میں شریک ہوسکیں۔ کہتےہیں کہ کیتھولک کرسچین کا یہ سب سے بڑا تہوار ہے جسے بڑے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔

X سے چو، بھوٹان (Tsechu, Bhutan) اسے روایتی رقص اور موسیقی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھوٹانی ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اس میں بودھ مونک رقص کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ اس رقص کو دیکھنے والے کے تمام گناہ ختم کردیئے جاتے ہیں۔ بھوٹان کے تمام بودھ مندروں کے احاطے میں مونک رقص کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ رنگ برنگی اور بڑی بڑی ایمبرائڈری والا لباس اس لئے پہنتے ہیں کہ دیکھنے والا بغور انہیں دیکھے۔ کہتے ہیں کہ شائقین کی توجہ جس قدر لباس پر ہوتی ہے، اس قدر اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔
12/14

سے چو، بھوٹان (Tsechu, Bhutan) اسے روایتی رقص اور موسیقی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھوٹانی ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اس میں بودھ مونک رقص کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ اس رقص کو دیکھنے والے کے تمام گناہ ختم کردیئے جاتے ہیں۔ بھوٹان کے تمام بودھ مندروں کے احاطے میں مونک رقص کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ رنگ برنگی اور بڑی بڑی ایمبرائڈری والا لباس اس لئے پہنتے ہیں کہ دیکھنے والا بغور انہیں دیکھے۔ کہتے ہیں کہ شائقین کی توجہ جس قدر لباس پر ہوتی ہے، اس قدر اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔

X مارڈی گراس، امریکہ (Mardi Gras, USA) نیو اورلنس (امریکہ) کی فرنچ کالونیوں میں منایا جانے والا یہ تہوار اس لئے منفرد ہے کہ اس میں لوگ بدھ کو روزہ رکھنے سے پہلے بھرپور غذائیت والے پکوان کھاتے ہیں۔ اس لحاظ سے اسے ’’فیٹ ٹیوز ڈے‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ۱۸۵۷ء میں نیو اورلنس میں یہ تہوار بڑے پیمانے پر منانے کا آغاز ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ آج اس تہوار کو اسی شہر سے موسوم کردیا گیا ہے۔ یہاں منعقد کی جانے والی پریڈ کئی لحاظ سے منفرد ہوتی ہے جس میں رنگ برنگے لباس میں لوگ رقص کرتے نظر آتے ہیں۔
13/14

مارڈی گراس، امریکہ (Mardi Gras, USA) نیو اورلنس (امریکہ) کی فرنچ کالونیوں میں منایا جانے والا یہ تہوار اس لئے منفرد ہے کہ اس میں لوگ بدھ کو روزہ رکھنے سے پہلے بھرپور غذائیت والے پکوان کھاتے ہیں۔ اس لحاظ سے اسے ’’فیٹ ٹیوز ڈے‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ۱۸۵۷ء میں نیو اورلنس میں یہ تہوار بڑے پیمانے پر منانے کا آغاز ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ آج اس تہوار کو اسی شہر سے موسوم کردیا گیا ہے۔ یہاں منعقد کی جانے والی پریڈ کئی لحاظ سے منفرد ہوتی ہے جس میں رنگ برنگے لباس میں لوگ رقص کرتے نظر آتے ہیں۔

X یوم کپور، اسرائیل (Yom Kippur, Israel) یہ یہودیوں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ اسرائیلی کیلنڈر کے تشری ماہ کے ۱۰؍ ویں دن اسے مناتے ہیں۔ عیسوی کیلنڈر کی مناسبت سے یہ دن ستمبر کے آخری ہفتے یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں آتا ہے۔ اس دن یہودی روزہ رکھتے ہیں۔ جو یہودی اسرائیل میں ہوتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سورج ڈھلنے کے وقت ’’دیوار گریہ‘‘ پہنچ جائیں تاکہ وہاں رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگ سکیں۔ دیوار گریہ کو اسلام میں ’’براق کی دیوار‘‘ کہتے ہیں۔ نبی کریمؐ نے معراج کے سفر پر یہیں براق باندھا تھا۔
14/14

یوم کپور، اسرائیل (Yom Kippur, Israel) یہ یہودیوں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ اسرائیلی کیلنڈر کے تشری ماہ کے ۱۰؍ ویں دن اسے مناتے ہیں۔ عیسوی کیلنڈر کی مناسبت سے یہ دن ستمبر کے آخری ہفتے یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں آتا ہے۔ اس دن یہودی روزہ رکھتے ہیں۔ جو یہودی اسرائیل میں ہوتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سورج ڈھلنے کے وقت ’’دیوار گریہ‘‘ پہنچ جائیں تاکہ وہاں رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگ سکیں۔ دیوار گریہ کو اسلام میں ’’براق کی دیوار‘‘ کہتے ہیں۔ نبی کریمؐ نے معراج کے سفر پر یہیں براق باندھا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK