میک اپ کرنا ایک فن ہے۔ اچھا میک اپ آپ کی دلکشی میں اضافہ کر دیتا ہے۔ موجودہ دور میں میک اپ کے کئی ٹرینڈز مشہور ہوتے ہیں جنہیں ماہر خواتین ہی آزما پاتی ہیں۔ تاہم، میک اپ کرنے کے کئی آسان طریقے بھی ہیں جنہیں کبھی بھی آزمایا جاسکتا ہے۔ تصاویر: آئی این این
ونگڈ آئی لائنر (Winged Eyeliner): آج کل ونگڈ آئی لائنر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ آپ بھی اس لُک کو اپنا سکتی ہیں۔ آنکھوں کے کنارے موتی سے اسے مزید جاذب بنائیں۔
لپ اِسٹک: پیچ رنگ کی لپ اسٹک آپ کے لُک کو نکھار سکتی ہے۔ اگر آپ سفید یا سلور لباس پہن رہی ہیں تو یہ شیڈ ضرور اپنائیں، اچھا لگے گا۔
کاجل: کاجل لگی آنکھیں ہمیشہ خوبصورت معلوم ہوتی ہیں۔ آپ آنکھوں کے باہر کنارے پر کاجل لگا کر مزید ڈرامائی لک پاسکتی ہیں۔
منی مل میک اپ لک (Minimal Makeup Look): نوعمر لڑکیاں ’’منی مل میک اپ‘‘ پسند کر رہی ہیں۔ آپ بھی اس لک کو اپنا سکتی ہیں۔ ساتھ ہی چاند بالیوں سے شاہانہ انداز پا سکتی ہیں۔
لائٹ پنک لک (Light Pink Look): شوخ اور بھڑکیلے رنگ پسند نہیں ہیں تو لائٹ پنک لک اپنائیں۔ اس سے آپ کی دلکشی میں اضافہ ہوگا۔ البتہ جیولری بھاری بھرکم پہنیں۔
آئی میک اپ: بلیک آئی لائنر لگائیں۔ اس لک میں مسکارا ضرور لگائیں، اس سے آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آئی لیش بھی لگا سکتی ہیں۔