• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

باغبانی کا ہماری صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے

Updated: Jul 24, 2024, 2:22 PM IST | Tamanna Khan

انٹرنیٹ کی دنیا نے ہمیں قید کر دیا ہے اور ہم نے ایسا طرز زندگی اپنا لیا ہے جس کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے ہم باغبانی کا مشغلہ اپنا سکتے ہیں۔ شجرکاری کا ہماری صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ تصویر: آئی این این 

X وزن کنٹرول کرنا ممکن دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد کیلوریز کم کرنے کے لئے کئی کئی گھنٹے جم میں گزار دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ باغبانی ایک ایسی متوازن ورزش ہے، جس کے ذریعے جسم کی کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق ایک گھنٹہ ورزش کرنے سے ۳۳۰؍ کیلوریز گھٹائی جاسکتی ہیں۔
1/7

وزن کنٹرول کرنا ممکن دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد کیلوریز کم کرنے کے لئے کئی کئی گھنٹے جم میں گزار دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ باغبانی ایک ایسی متوازن ورزش ہے، جس کے ذریعے جسم کی کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق ایک گھنٹہ ورزش کرنے سے ۳۳۰؍ کیلوریز گھٹائی جاسکتی ہیں۔

X ذمہ داری کا احساس شجرکاری احساس ذمہ داری کے جذبے کو پروان چڑھانے کا سبب بنتی ہے۔ گھر میں لگے پھول پودوں کی دیکھ بھال کرنے اور انہیں باقاعدگی سے پانی دینے سے گھر کے افراد میں احساس ذمہ داری کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ جب بچے بچپن ہی سے اپنے بڑوں کو گھر میں لگے پودوں کی دیکھ بھال اور ان کی حفاظت کرتا دیکھتے ہیں تو یہ جذبہ ان کے اند ر بھی پروان چڑھتا ہے، جو ساری زندگی ان کے ساتھ رہتا ہے اور وہ زندگی کے ہر معاملے میں اس کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
2/7

ذمہ داری کا احساس شجرکاری احساس ذمہ داری کے جذبے کو پروان چڑھانے کا سبب بنتی ہے۔ گھر میں لگے پھول پودوں کی دیکھ بھال کرنے اور انہیں باقاعدگی سے پانی دینے سے گھر کے افراد میں احساس ذمہ داری کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ جب بچے بچپن ہی سے اپنے بڑوں کو گھر میں لگے پودوں کی دیکھ بھال اور ان کی حفاظت کرتا دیکھتے ہیں تو یہ جذبہ ان کے اند ر بھی پروان چڑھتا ہے، جو ساری زندگی ان کے ساتھ رہتا ہے اور وہ زندگی کے ہر معاملے میں اس کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

X دل کے امراض باغبانی دل کے امراض سے بچاؤ اور اس بیماری میں مبتلا افراد کیلئے ایک بہترین تھیراپی ہے۔ ایک مطالعے کے نتائج کے مطابق اگر بچوں کو شجرکاری میں شامل کیا جائے تو وہ کھانے میں سبزیوں اور پھلوں میں دلچسپی لینے لگتے ہیں، ان کا یہ معمول انہیں بلڈ پریشر، کینسر، امراضِ قلب اور موٹاپے سے بچاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ باغ میں کام کرنے سے دماغی، جسمانی اور ذہنی صحت بہتر رہتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
3/7

دل کے امراض باغبانی دل کے امراض سے بچاؤ اور اس بیماری میں مبتلا افراد کیلئے ایک بہترین تھیراپی ہے۔ ایک مطالعے کے نتائج کے مطابق اگر بچوں کو شجرکاری میں شامل کیا جائے تو وہ کھانے میں سبزیوں اور پھلوں میں دلچسپی لینے لگتے ہیں، ان کا یہ معمول انہیں بلڈ پریشر، کینسر، امراضِ قلب اور موٹاپے سے بچاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ باغ میں کام کرنے سے دماغی، جسمانی اور ذہنی صحت بہتر رہتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

X وٹامن ڈی کا ذریعہ کھلی فضا میں کام کرنے کو وٹامن ڈی حاصل کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، باغبانی بھی انہی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ اٹلی میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران محققین نے یہ ثابت کیا کہ سورج کی روشنی ہر عمر کے افراد کے لئے وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ وٹامن ڈی کیلشیم کی سطح میں اضافہ کرتا ہے، جو ہماری ہڈیوں کے لئے نہایت ضروری ہے اور اس کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ سورج ہے۔ طبی سائنس کے مطابق ہمارا جسم دھوپ میں تیزی سے وٹامن ڈی تیار کرتا ہے۔ اس قدرتی ذریعے کے علاوہ مخصوص غذاؤں سے بھی وٹامن ڈی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
4/7

وٹامن ڈی کا ذریعہ کھلی فضا میں کام کرنے کو وٹامن ڈی حاصل کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، باغبانی بھی انہی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ اٹلی میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران محققین نے یہ ثابت کیا کہ سورج کی روشنی ہر عمر کے افراد کے لئے وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ وٹامن ڈی کیلشیم کی سطح میں اضافہ کرتا ہے، جو ہماری ہڈیوں کے لئے نہایت ضروری ہے اور اس کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ سورج ہے۔ طبی سائنس کے مطابق ہمارا جسم دھوپ میں تیزی سے وٹامن ڈی تیار کرتا ہے۔ اس قدرتی ذریعے کے علاوہ مخصوص غذاؤں سے بھی وٹامن ڈی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

X ڈیمنشیا کے خطرات میں کمی ڈیمنشیا ایک دماغی بیماری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ۵۶؍ سال سے زائد عمر کا ہر دسواں فرد ڈیمنشیا کا شکار ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل کی گئی ایک تحقیق میں ۲؍ ہزار ۸۰۰؍ افراد(جن کی عمر ۶۰؍ سال تھی) کے درمیان تقریباً ۱۶؍ سال تک تحقیق کی گئی، جس کے نتائج میں بتایا گیا کہ طبعی سرگرمیاں خاص طور پر باغبانی، انسان میں ڈیمنشیا کے خطرات میں کمی لاتی ہیں۔
5/7

ڈیمنشیا کے خطرات میں کمی ڈیمنشیا ایک دماغی بیماری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ۵۶؍ سال سے زائد عمر کا ہر دسواں فرد ڈیمنشیا کا شکار ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل کی گئی ایک تحقیق میں ۲؍ ہزار ۸۰۰؍ افراد(جن کی عمر ۶۰؍ سال تھی) کے درمیان تقریباً ۱۶؍ سال تک تحقیق کی گئی، جس کے نتائج میں بتایا گیا کہ طبعی سرگرمیاں خاص طور پر باغبانی، انسان میں ڈیمنشیا کے خطرات میں کمی لاتی ہیں۔

X مزاج کو بہتر بنانے میں مددگار باغبانی کا سارا عمل مثلاً پودوں کیلئے جگہ کی کھدائی کرنا، انہیں لگانا، کانٹ چھانٹ کرنا اور سبزی کی کاشت وغیرہ مزاج کو بہتر بنانے کی ایک قسم کی ورزش ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گھر کے باغیچے کو درست کرنے اور پودوں کی دیکھ بھال کیلئے دیئے گئے صرف ۳۰؍ منٹ، جِم کو دیئے جانے والے طویل وقت سے بہتر ہیں۔
6/7

مزاج کو بہتر بنانے میں مددگار باغبانی کا سارا عمل مثلاً پودوں کیلئے جگہ کی کھدائی کرنا، انہیں لگانا، کانٹ چھانٹ کرنا اور سبزی کی کاشت وغیرہ مزاج کو بہتر بنانے کی ایک قسم کی ورزش ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گھر کے باغیچے کو درست کرنے اور پودوں کی دیکھ بھال کیلئے دیئے گئے صرف ۳۰؍ منٹ، جِم کو دیئے جانے والے طویل وقت سے بہتر ہیں۔

X ذہنی دباؤ میں کمی ماہرین کے مطابق اگر آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں یا دل کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو باغبانی شروع کر دیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ آسٹریلیا میں کی گئی تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ گھاس کاٹتے ہوئے نکلنے والی خوشبو سے انسان تازہ دم اور پرسکون رہتا ہے، لہٰذا باغبانی کو اپنی عادت بنالیں۔ اپنے گھر کے کسی ایک حصے کو باغ کیلئے مختص کریں۔ اسے اپنے پسندیدہ پودوں سے سجائیں۔ ان سے آپ کو سکون میسر ہوگا۔
7/7

ذہنی دباؤ میں کمی ماہرین کے مطابق اگر آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں یا دل کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو باغبانی شروع کر دیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ آسٹریلیا میں کی گئی تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ گھاس کاٹتے ہوئے نکلنے والی خوشبو سے انسان تازہ دم اور پرسکون رہتا ہے، لہٰذا باغبانی کو اپنی عادت بنالیں۔ اپنے گھر کے کسی ایک حصے کو باغ کیلئے مختص کریں۔ اسے اپنے پسندیدہ پودوں سے سجائیں۔ ان سے آپ کو سکون میسر ہوگا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK