• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رات میں ہلکا پھلکا کھانے کے فوائد

Updated: Sep 5, 2023, 4:31 PM IST | Tamanna Khan

اچھی صحت کے لئے رات کا کھانا اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ لوگ اکثر رات کے کھانے میں روغنی اشیاء کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ اس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ رات کے کھانے میں ہلکی پھلکی اور کم چکنائی والی غذائیں کھانی چاہئیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو صحت کے اعتبار سے کئی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہاں جانئے رات میں ہلکا پھلکا کھانے کے چند فوائد کے بارے میں:

X رات کا کھانا ہلکا پھلکا کھانے سے جسم میں غذائیت آسانی سے ہضم ہوجاتی ہیں۔ اس وجہ سے نظام انہضام بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔ اچھی صحت کیلئے معدے کا صحتمند ہونا ضروری ہے۔
1/7

رات کا کھانا ہلکا پھلکا کھانے سے جسم میں غذائیت آسانی سے ہضم ہوجاتی ہیں۔ اس وجہ سے نظام انہضام بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔ اچھی صحت کیلئے معدے کا صحتمند ہونا ضروری ہے۔

X جو لوگ رات میں ہلکا پھلکا کھاتے ہیں وہ اپنا وزن آسانی سے کنٹرول کر پاتے ہیں۔ اس لئے رات کے کھانے میں کم چکنائی والی غذائیں کھائیں اور پیٹ بھر کر کھانے سے حتی الامکان گریز کریں۔
2/7

جو لوگ رات میں ہلکا پھلکا کھاتے ہیں وہ اپنا وزن آسانی سے کنٹرول کر پاتے ہیں۔ اس لئے رات کے کھانے میں کم چکنائی والی غذائیں کھائیں اور پیٹ بھر کر کھانے سے حتی الامکان گریز کریں۔

X اگر آپ کو رات بھر ٹھیک سے نیند نہیں آتی ہے تو آج ہی سے آپ رات کا کھانا ہلکا کھانا شروع کریں۔ نتیجہ حیران کن ہوگا۔ دراصل پیٹ بھر اور روغنی اشیاء کھانے سے نیند میں خلل پڑتا ہے۔
3/7

اگر آپ کو رات بھر ٹھیک سے نیند نہیں آتی ہے تو آج ہی سے آپ رات کا کھانا ہلکا کھانا شروع کریں۔ نتیجہ حیران کن ہوگا۔ دراصل پیٹ بھر اور روغنی اشیاء کھانے سے نیند میں خلل پڑتا ہے۔

X جو لوگ رات کے کھانے میں ہلکی پھلکی غذا استعمال کرتے ہیں اُن کا میٹابولزم یعنی کہ جسم کو توانائی فراہم کرنے والا نظام بہتر انداز میں کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے۔
4/7

جو لوگ رات کے کھانے میں ہلکی پھلکی غذا استعمال کرتے ہیں اُن کا میٹابولزم یعنی کہ جسم کو توانائی فراہم کرنے والا نظام بہتر انداز میں کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے۔

X رات کے کھانے میں ایسی غذا کا استعمال کرنا جن میں چکنائی کم ہو، اس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلکا پھلکا کھانے سے آپ کا ذہن بھی تروتازہ رہتا ہے۔
5/7

رات کے کھانے میں ایسی غذا کا استعمال کرنا جن میں چکنائی کم ہو، اس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلکا پھلکا کھانے سے آپ کا ذہن بھی تروتازہ رہتا ہے۔

X رات میں ہلکی پھلکی غذا کھانے سے جسم دیر تک چست و درست رہتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ روغنی اشیاء کھانے سے جسم سست ہو جاتا ہے اور طبیعت بوجھل سی محسوس ہوتی ہے۔
6/7

رات میں ہلکی پھلکی غذا کھانے سے جسم دیر تک چست و درست رہتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ روغنی اشیاء کھانے سے جسم سست ہو جاتا ہے اور طبیعت بوجھل سی محسوس ہوتی ہے۔

X صحت سے بھرپور اور ہلکی غذا رات میں کھانے سے آپ تیزابیت سے محفوظ رہتی ہیں۔ اگر آپ کو اکثر کھانے کے بعد تیزابیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہلکی پھلکی غذاؤں کو ترجیح دیں۔
7/7

صحت سے بھرپور اور ہلکی غذا رات میں کھانے سے آپ تیزابیت سے محفوظ رہتی ہیں۔ اگر آپ کو اکثر کھانے کے بعد تیزابیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہلکی پھلکی غذاؤں کو ترجیح دیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK