• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انسان جانوروں/ پرندوں سے کیا سیکھ سکتا ہے؟ قسط دوم

Updated: Feb 2, 2024, 9:05 PM IST | Afzal Usmani

 خدا نے کائنات کی ہر چیز میں توازن رکھا ہے۔ کرۂ ارض اور انسانوں کی بقاء کیلئے جہاں ہوا بارش اور کھیت کھلیان وغیرہ اہم ہیں، وہیں چرند و پرند اور حشرات الارض کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ذیل میں پڑھئے کہ انسان جانداروں سے کیا سیکھ سکتا ہے۔تمام تصاویر:آئی این این/ یوٹیوب

X کبوتر(Pigeon): کبوتروں میں معاف کرنے اور دوسروں کی غلطیوں کو بھولنے کا جذبہ ہوتا ہے۔اگر انسان بھی دوسروں کو معاف کرے اور ان کی غلطیوں کو بھول جائے تو رشتے استوار ہو سکتے ہیں۔ کبوتر کبھی بھی خود پر غم اور تکلیف حاوی ہونے نہیں دیتا بلکہ وہ نئے جوش اور جذبے کے ساتھ اپنے کام میں دوبارہ لگ جاتا ہے۔ کبوتر کی یہ عادت سکھاتی ہے کہ ماضی کے برے تجربات پرافسوس کرنے کے بجائےایک نئی شروعات کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔نئی جگہیں اور راہیں تلاش کرنا کبوتروں کی ایک خاص صفت ہے۔ یہ صفت انسانوں کو سکھاتی ہے کہ زندگی میںتمام راستوں کے بند ہونے کے باجود کئی راہیں کھلی ہوتی ہیں اس لئے آگے بڑھ کر دوسرے راستے اور نئے طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔ کبوتراپنے کام کو انجام دینے کیلئے آخری لمحات تک انتظار نہیں کرتےبلکہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ پیشگی کام کرتے ہیں۔ انسانوں کو بھی اپنی مطلوبہ سمت میں قدم بڑھانے کیلئے آخری لمحات تک انتظار نہیں کرنا چاہئے ۔یہ متعدد پریشانیوں کا حل ہے۔ کبوتر اپنا کام پُرجوش طریقے سے کرتا ہے مگر حواس نہیں کھوتا۔
1/10

کبوتر(Pigeon): کبوتروں میں معاف کرنے اور دوسروں کی غلطیوں کو بھولنے کا جذبہ ہوتا ہے۔اگر انسان بھی دوسروں کو معاف کرے اور ان کی غلطیوں کو بھول جائے تو رشتے استوار ہو سکتے ہیں۔ کبوتر کبھی بھی خود پر غم اور تکلیف حاوی ہونے نہیں دیتا بلکہ وہ نئے جوش اور جذبے کے ساتھ اپنے کام میں دوبارہ لگ جاتا ہے۔ کبوتر کی یہ عادت سکھاتی ہے کہ ماضی کے برے تجربات پرافسوس کرنے کے بجائےایک نئی شروعات کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔نئی جگہیں اور راہیں تلاش کرنا کبوتروں کی ایک خاص صفت ہے۔ یہ صفت انسانوں کو سکھاتی ہے کہ زندگی میںتمام راستوں کے بند ہونے کے باجود کئی راہیں کھلی ہوتی ہیں اس لئے آگے بڑھ کر دوسرے راستے اور نئے طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔ کبوتراپنے کام کو انجام دینے کیلئے آخری لمحات تک انتظار نہیں کرتےبلکہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ پیشگی کام کرتے ہیں۔ انسانوں کو بھی اپنی مطلوبہ سمت میں قدم بڑھانے کیلئے آخری لمحات تک انتظار نہیں کرنا چاہئے ۔یہ متعدد پریشانیوں کا حل ہے۔ کبوتر اپنا کام پُرجوش طریقے سے کرتا ہے مگر حواس نہیں کھوتا۔

X سانپ(Snake): سانپ مختلف خطوں اور سخت ترین ماحول میں بھی خود کو رہنے کے قابل بنا لیتے ہیں ۔انسان کو چاہئے کہ وہ مشکل اور ناگزیر حالات میں بھی خود کو ڈھالنے کی کوشش کرے ۔سانپ کبھی بھی خود سے حملہ آور نہیں ہوتا بلکہ ڈر اور خوف کی صورت میں اپنا آخری حربہ استعمال کرتا ہے۔ انسانوں کو بھی تشدد کی طرف پہلے راغب نہیں ہونا چاہئےبلکہ ہمیں دانشمندی اورموثر حکمت عملی کے ساتھ دیگر آپشنز کو پہلے استعمال کرنا چاہئے۔ سانپ کی نظر کمزور ہوتی ہے،وہ اپنے حواس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اطراف کے حالات سے واقفیت کیلئے زبان کا استعمال کرتے ہیں۔سانپوں کی یہ صفت سکھاتی ہے کہ ہم ہمیشہ اپنی آنکھوں پر بھروسہ نہ کریں، معاملے کی مسلسل جانچ پڑتا ل کریں اور خود سے یہ فیصلہ کریں کہ آپ کا عمل مقصد کے قریب لے جائےگا یا دور۔سانپ ایک خاموش شکاری ہے۔وہ اپنے ہدف پر مسلسل نظر رکھتا ہےاور اپنے مقصد کے حصول میں خاموشی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ انسان خصوصاً طلبہ بھی اپنی زندگی میں جو بھی اہم کام کریں، خاموشی سے کریں، ثابت قدم رہیں اور نگاہ اپنے ہدف پرمرکوز رکھیں۔
2/10

سانپ(Snake): سانپ مختلف خطوں اور سخت ترین ماحول میں بھی خود کو رہنے کے قابل بنا لیتے ہیں ۔انسان کو چاہئے کہ وہ مشکل اور ناگزیر حالات میں بھی خود کو ڈھالنے کی کوشش کرے ۔سانپ کبھی بھی خود سے حملہ آور نہیں ہوتا بلکہ ڈر اور خوف کی صورت میں اپنا آخری حربہ استعمال کرتا ہے۔ انسانوں کو بھی تشدد کی طرف پہلے راغب نہیں ہونا چاہئےبلکہ ہمیں دانشمندی اورموثر حکمت عملی کے ساتھ دیگر آپشنز کو پہلے استعمال کرنا چاہئے۔ سانپ کی نظر کمزور ہوتی ہے،وہ اپنے حواس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اطراف کے حالات سے واقفیت کیلئے زبان کا استعمال کرتے ہیں۔سانپوں کی یہ صفت سکھاتی ہے کہ ہم ہمیشہ اپنی آنکھوں پر بھروسہ نہ کریں، معاملے کی مسلسل جانچ پڑتا ل کریں اور خود سے یہ فیصلہ کریں کہ آپ کا عمل مقصد کے قریب لے جائےگا یا دور۔سانپ ایک خاموش شکاری ہے۔وہ اپنے ہدف پر مسلسل نظر رکھتا ہےاور اپنے مقصد کے حصول میں خاموشی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ انسان خصوصاً طلبہ بھی اپنی زندگی میں جو بھی اہم کام کریں، خاموشی سے کریں، ثابت قدم رہیں اور نگاہ اپنے ہدف پرمرکوز رکھیں۔

X کتا(Dog): کتا ماضی میں جینے والے جانور نہیں اور نہ ہی وہ مستقبل کی فکر کرتا ہےبلکہ وہ حال میں رہنا اور جینا پسند کرتاہے۔ یہ ہمارے لئے ایک بڑا سبق ہے کہ ہم ماضی میں زندگی بسر نہ کریں اور حال میں جیتے ہوئے زندگی کے خوبصورت لمحات کا لطف اٹھائیں۔کتاوفاداری کا بے مثال مظہرہے۔ وہ ہر وقت اورقیمت پر اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے تیار رہتا ہے۔ اسی طرح ہمیں بھی اپنے رشتوں کی قدر کرنی چاہئے اور وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے مشکل وقت میں ان کیلئے کھڑے ہونا چاہئے جن کی ہم پروا کرتے ہیں۔کتے کے ظاہری اور باطنی کردار میں تصنع نہیں ہوتا۔وہ ہر لحاظ سے خود کو نیچرل رکھتاہے۔ یہ صداقت ایسی چیز ہے جس کی ہمیں خواہش کرنی چاہئے۔ یہ خوشی اور ذہنی سکون کا باعث بنتا ہے۔ کتا قدرتی طور پر متجسس مخلوق ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے ماحول سے سیکھتا رہتا ہے۔انسانوں کو بھی چا ہئےکہ وہ یہ صفت خود میں بھی پیدا کریں اور اپنے آس پاس کی دنیا سے کچھ نیاسیکھنے کی کوشش کریں۔ کتامعاف کرنے میں عجلت کا مظاہرہ کرتاہے۔ دوسروں کو اور خود کو معاف کرنا سیکھنا، ذاتی ترقی کا ایک کلیدی حصہ ہے۔کتا فطرت کے قریب رہنا زیادہ پسند کرتا ہے۔
3/10

کتا(Dog): کتا ماضی میں جینے والے جانور نہیں اور نہ ہی وہ مستقبل کی فکر کرتا ہےبلکہ وہ حال میں رہنا اور جینا پسند کرتاہے۔ یہ ہمارے لئے ایک بڑا سبق ہے کہ ہم ماضی میں زندگی بسر نہ کریں اور حال میں جیتے ہوئے زندگی کے خوبصورت لمحات کا لطف اٹھائیں۔کتاوفاداری کا بے مثال مظہرہے۔ وہ ہر وقت اورقیمت پر اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے تیار رہتا ہے۔ اسی طرح ہمیں بھی اپنے رشتوں کی قدر کرنی چاہئے اور وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے مشکل وقت میں ان کیلئے کھڑے ہونا چاہئے جن کی ہم پروا کرتے ہیں۔کتے کے ظاہری اور باطنی کردار میں تصنع نہیں ہوتا۔وہ ہر لحاظ سے خود کو نیچرل رکھتاہے۔ یہ صداقت ایسی چیز ہے جس کی ہمیں خواہش کرنی چاہئے۔ یہ خوشی اور ذہنی سکون کا باعث بنتا ہے۔ کتا قدرتی طور پر متجسس مخلوق ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے ماحول سے سیکھتا رہتا ہے۔انسانوں کو بھی چا ہئےکہ وہ یہ صفت خود میں بھی پیدا کریں اور اپنے آس پاس کی دنیا سے کچھ نیاسیکھنے کی کوشش کریں۔ کتامعاف کرنے میں عجلت کا مظاہرہ کرتاہے۔ دوسروں کو اور خود کو معاف کرنا سیکھنا، ذاتی ترقی کا ایک کلیدی حصہ ہے۔کتا فطرت کے قریب رہنا زیادہ پسند کرتا ہے۔

X بھالو(Bear): بھالو اپنے صبر اور استقامت کیلئے جانا جاتا ہے۔ وہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مناسب وقت کا انتظار کرتا ہے اوراپنی کوشش جاری رکھتا ہے۔انسانوں کو بھی زندگی میں کامیابی یا موزوں ملازمت کی تلاش میں صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ بھالو موافقت پذیر مخلوق ہے جو مختلف ماحول میں زندہ رہ سکتا ہے۔ وہ اپنے رویے اور عادات کو ماحول کے مطابق بدل سکتا ہے۔ انسانوں کو بھی اپنی عملی زندگی میں موافقت پذیر اور لچکدار ہونے کی ضرورت ہے۔ہمیں بھی خود کو حالات کے مطابق ڈھلنا چاہئے۔خود اعتمادی کسی بھی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ بھالو اپنے اعتماد اور بے خوفی کیلئے مشہور ہے۔ وہ اپنی طاقت کو جانتا ہے اور بوقت ضرورت اسے استعمال کرنے سے نہیں گھبراتا۔ انسانوں کو بھی اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا چاہئے اور خطرات مول لینے اور جرات مندانہ فیصلے کرنے کا حوصلہ ہونا چاہئے۔بھالو کی قوت شامہ مضبوط ہوتی ہے ۔ وہ اپنے اطراف میں ہونے والی معمولی تبدیلی کا بھی پتہ لگاسکتا ہے۔ تمام تفصیلات سے آگاہ ہونے کے بعد ہی وہ اپنا رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ انسانوں کو بھی چاہئے کہ وہ کچھ بھی کرنے سے پہلے تمام تفصیلات معلوم کرلیں۔
4/10

بھالو(Bear): بھالو اپنے صبر اور استقامت کیلئے جانا جاتا ہے۔ وہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مناسب وقت کا انتظار کرتا ہے اوراپنی کوشش جاری رکھتا ہے۔انسانوں کو بھی زندگی میں کامیابی یا موزوں ملازمت کی تلاش میں صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ بھالو موافقت پذیر مخلوق ہے جو مختلف ماحول میں زندہ رہ سکتا ہے۔ وہ اپنے رویے اور عادات کو ماحول کے مطابق بدل سکتا ہے۔ انسانوں کو بھی اپنی عملی زندگی میں موافقت پذیر اور لچکدار ہونے کی ضرورت ہے۔ہمیں بھی خود کو حالات کے مطابق ڈھلنا چاہئے۔خود اعتمادی کسی بھی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ بھالو اپنے اعتماد اور بے خوفی کیلئے مشہور ہے۔ وہ اپنی طاقت کو جانتا ہے اور بوقت ضرورت اسے استعمال کرنے سے نہیں گھبراتا۔ انسانوں کو بھی اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا چاہئے اور خطرات مول لینے اور جرات مندانہ فیصلے کرنے کا حوصلہ ہونا چاہئے۔بھالو کی قوت شامہ مضبوط ہوتی ہے ۔ وہ اپنے اطراف میں ہونے والی معمولی تبدیلی کا بھی پتہ لگاسکتا ہے۔ تمام تفصیلات سے آگاہ ہونے کے بعد ہی وہ اپنا رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ انسانوں کو بھی چاہئے کہ وہ کچھ بھی کرنے سے پہلے تمام تفصیلات معلوم کرلیں۔

X چڑیا(Sparrow): چڑیا ،محنت کش اور معاونت کا استعارہ ہے۔وہ اپنی محنت پر یقین رکھتی ہے اور کام میں ایکدوسرے کی معاونت کرتی ہے۔اگر انسان بھی محنت شاقہ اور دوسروں کی مدد کرنے کو اپنی عادت بنالےتو وہ ایک کامیاب انسان کے ساتھ اچھا انسان بھی کہلائے گا ۔چڑیا وقت ضائع نہیں کرتی۔ وہ ہمیشہ اپنے وقت کو صحیح کاموں میں استعمال کرتی ہے۔ کامیاب انسان بننے اور کامیاب زندگی گزارنے کیلئے اس صفت کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ چڑیاکے دن کا آغاز خوشی میں چہچہاتے ہوئے ہوتا ہے۔ وہ اپنے گروپ یا کمیونٹی میں رہنا زیادہ پسند کرتی ہے۔ انسانوں کو بھی چاہئے کہ وہ نئی امید کے ساتھ دن کا استقبال کریں اور اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کا ساتھ کبھی نہ چھوڑیں۔ چڑیا اپنی شخصیت کو کبھی مخفی نہیں رکھتی۔ بلکہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ وہ جیسی ہے دوسروں سے منفرد ہے۔جس انسان میں خود کو قبول کرنے کا حوصلہ نہیں ہوتا وہ کبھی خوش نہیں رہ سکتا۔چڑیا وہی کام کرتی ہے جو اس کے اطمینان قلب کا باعث بنے۔ وہ بھیڑ کی پیروی نہیں کرتی اس لئے پُر اعتماد رہتی ہے۔
5/10

چڑیا(Sparrow): چڑیا ،محنت کش اور معاونت کا استعارہ ہے۔وہ اپنی محنت پر یقین رکھتی ہے اور کام میں ایکدوسرے کی معاونت کرتی ہے۔اگر انسان بھی محنت شاقہ اور دوسروں کی مدد کرنے کو اپنی عادت بنالےتو وہ ایک کامیاب انسان کے ساتھ اچھا انسان بھی کہلائے گا ۔چڑیا وقت ضائع نہیں کرتی۔ وہ ہمیشہ اپنے وقت کو صحیح کاموں میں استعمال کرتی ہے۔ کامیاب انسان بننے اور کامیاب زندگی گزارنے کیلئے اس صفت کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ چڑیاکے دن کا آغاز خوشی میں چہچہاتے ہوئے ہوتا ہے۔ وہ اپنے گروپ یا کمیونٹی میں رہنا زیادہ پسند کرتی ہے۔ انسانوں کو بھی چاہئے کہ وہ نئی امید کے ساتھ دن کا استقبال کریں اور اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کا ساتھ کبھی نہ چھوڑیں۔ چڑیا اپنی شخصیت کو کبھی مخفی نہیں رکھتی۔ بلکہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ وہ جیسی ہے دوسروں سے منفرد ہے۔جس انسان میں خود کو قبول کرنے کا حوصلہ نہیں ہوتا وہ کبھی خوش نہیں رہ سکتا۔چڑیا وہی کام کرتی ہے جو اس کے اطمینان قلب کا باعث بنے۔ وہ بھیڑ کی پیروی نہیں کرتی اس لئے پُر اعتماد رہتی ہے۔

X ہاتھی(Elephant): ہاتھی آ ہستہ ہی سہی مگر مستقل طور پر اپنی منزل کی طرف بڑھتا ہے۔ انسانوں کو بھی چاہئے کہ وہ کامیابی کیلئے جلد بازی نہ کرتے ہوئے مستقل مزاجی اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔ ہاتھی اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور انہیں کبھی نہیں بھولتا ۔غور کیاجائے تو یہ صفت انسان کو عملی زندگی میں کامیاب بناتی ہے۔ ہاتھی ایک ذہین جانور ہے جو خود کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اپنے کردار کی بہتر تفہیم حاصل کرنے کیلئے خود شناسی ضروری ہے۔ہاتھی انتہائی جذباتی مخلوق ہے لیکن وہ ان جذبات پر ردعمل اسی وقت ظاہر کرتا ہےجب وہ اسے محسوس کرتا ہے۔وہ فوری ردعمل سے گریز کرتا ہے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ تنازعات یا مسابقتی ترجیحات کا سامنا ہو تو فوری اور جذباتی ردعمل سے دور رہیں ۔کامیابی کے سفر میں چھوٹی رکاوٹوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ ہاتھی راستے پر موجود چھوٹے اور کم گہرے گڑھوں کو بھی نظر میں رکھتا ہے اور بے خوفی اور اطمینان سے انہیں پار کرتا ہے۔ وہ نئی اور غیر مانوس جگہوں کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ اپنے ماحول سے مطابقت پیدا کرنا ان کی اہم خوبی ہے۔ ہر ماحول میں ڈھلنے کی یہ خصلت انسانوں کیلئے کامیابی کی ضامن ہے۔
6/10

ہاتھی(Elephant): ہاتھی آ ہستہ ہی سہی مگر مستقل طور پر اپنی منزل کی طرف بڑھتا ہے۔ انسانوں کو بھی چاہئے کہ وہ کامیابی کیلئے جلد بازی نہ کرتے ہوئے مستقل مزاجی اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔ ہاتھی اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور انہیں کبھی نہیں بھولتا ۔غور کیاجائے تو یہ صفت انسان کو عملی زندگی میں کامیاب بناتی ہے۔ ہاتھی ایک ذہین جانور ہے جو خود کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اپنے کردار کی بہتر تفہیم حاصل کرنے کیلئے خود شناسی ضروری ہے۔ہاتھی انتہائی جذباتی مخلوق ہے لیکن وہ ان جذبات پر ردعمل اسی وقت ظاہر کرتا ہےجب وہ اسے محسوس کرتا ہے۔وہ فوری ردعمل سے گریز کرتا ہے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ تنازعات یا مسابقتی ترجیحات کا سامنا ہو تو فوری اور جذباتی ردعمل سے دور رہیں ۔کامیابی کے سفر میں چھوٹی رکاوٹوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ ہاتھی راستے پر موجود چھوٹے اور کم گہرے گڑھوں کو بھی نظر میں رکھتا ہے اور بے خوفی اور اطمینان سے انہیں پار کرتا ہے۔ وہ نئی اور غیر مانوس جگہوں کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ اپنے ماحول سے مطابقت پیدا کرنا ان کی اہم خوبی ہے۔ ہر ماحول میں ڈھلنے کی یہ خصلت انسانوں کیلئے کامیابی کی ضامن ہے۔

X مور(Peacock): مور اپنے بڑی جسامت کے باوجود اُڑتاہے۔ دوسرے پرندوں کو دیکھ کر اس کی پرواز کرنے کی صلاحیت پر شک ہو سکتا ہے لیکن وہ ایسا کرتا ہے۔اسی طرح، زندگی میں ہم ان لوگوں کے سامنے اپنی صلاحیت کا لوہا منوا سکتے ہیں جو ہماری قابلیت پر شک کرتے ہیں۔ مور ایک سماجی پرندہ ہے جو اپنی کمیونٹی کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہے اور سبھی کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم رکھتا ہے۔خود میں بھی دوستانہ صفت پیدا کرنا اپنےلئے بھی اچھا ہے اور دوسروںکیلئے بھی۔ وہ قدرتی طور پر باوقار ہوتا ہے۔ وہ خود کو پہچانتا ہے۔ وہ شاہانہ افتخار کے ساتھ خود اعتمادی سے چلتا ہے۔ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی ذات کو پہچانتے ہوئے خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ خود قبولیت کی صفت تعلیمی اور عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی سمجھی جاتی ہے۔ مورکی یہی خوبی اسے خاص بناتی ہے۔مور خوش رہنے والا پرندہ ہےجو چھوٹے لمحات میں بھی خوشی کا عنصر تلاش کرلیتا ہے۔ انسانوں کو بھی صرف بڑی خوشیوںکے پیچھے نہ بھاگتے ہوئے چھوٹی خوشیوں سے بھی محظوظ ہونا چاہئے۔بظاہر پُرسکون نظر آنے والا یہ پرندہ ، زہریلے سانپوں کو مارنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہمیں بھی ایسا بننا چاہئے۔
7/10

مور(Peacock): مور اپنے بڑی جسامت کے باوجود اُڑتاہے۔ دوسرے پرندوں کو دیکھ کر اس کی پرواز کرنے کی صلاحیت پر شک ہو سکتا ہے لیکن وہ ایسا کرتا ہے۔اسی طرح، زندگی میں ہم ان لوگوں کے سامنے اپنی صلاحیت کا لوہا منوا سکتے ہیں جو ہماری قابلیت پر شک کرتے ہیں۔ مور ایک سماجی پرندہ ہے جو اپنی کمیونٹی کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہے اور سبھی کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم رکھتا ہے۔خود میں بھی دوستانہ صفت پیدا کرنا اپنےلئے بھی اچھا ہے اور دوسروںکیلئے بھی۔ وہ قدرتی طور پر باوقار ہوتا ہے۔ وہ خود کو پہچانتا ہے۔ وہ شاہانہ افتخار کے ساتھ خود اعتمادی سے چلتا ہے۔ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی ذات کو پہچانتے ہوئے خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ خود قبولیت کی صفت تعلیمی اور عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی سمجھی جاتی ہے۔ مورکی یہی خوبی اسے خاص بناتی ہے۔مور خوش رہنے والا پرندہ ہےجو چھوٹے لمحات میں بھی خوشی کا عنصر تلاش کرلیتا ہے۔ انسانوں کو بھی صرف بڑی خوشیوںکے پیچھے نہ بھاگتے ہوئے چھوٹی خوشیوں سے بھی محظوظ ہونا چاہئے۔بظاہر پُرسکون نظر آنے والا یہ پرندہ ، زہریلے سانپوں کو مارنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہمیں بھی ایسا بننا چاہئے۔

X اونٹ(Camel): اونٹ کو اپنی منزل کا علم ہوتا ہےاور اس تک پہنچنے کیلئے وہ راستے تلاش کرتا ہے۔ انسانوں کو بھی چاہئے کہ وہ سب سے پہلے اپنے نصب العین کا تعین کریں پھراسے پانے کیلئے جدوجہد کریں۔ اونٹ اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے کسی کا انتظار نہیں کرتا بلکہ بعض دفعہ وہ اپنے سفر میں اکیلا ہی ہوتا ہے۔غور کیا جائےتو ہر انسان کا مقصد اور اس تک پہنچنے کا راستہ بھی مختلف ہوتا ہے۔اگر آپ کو اپنی کامیابی کے سفر میں دوسروں کے ساتھ کا انتظار ہے تو آپ منزل تک پہنچنے کی شروعات کبھی نہیں کرسکتے۔اونٹ کئی دنوں تک بغیر خوراک کے چلتا ہے۔وہ اپنےوسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتا ہے۔اس کی یہ صفت سکھاتی ہے کہ وسائل کا بقدر ضرورت استعمال ہی دانشمندانہ قدم ہے۔ اونٹ صحرائی جہاز کہلاتا ہےجہاں وہ شدید گرمی میں بھی منزل کی طرف اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔ہمیں بھی حصول کامیابی کے دوران آنے والی مشکلات اورچیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے۔ جب ایک اونٹ اپنے ریوڑ کی قیادت کرتا ہے تو وہ ان کی ضروریات اورسہولیات کا خاص خیال رکھتا ہے۔ زندگی میں ایک کامیاب لیڈر بننے کیلئے اونٹ کی یہ صفت اہمیت کی حامل ہے۔
8/10

اونٹ(Camel): اونٹ کو اپنی منزل کا علم ہوتا ہےاور اس تک پہنچنے کیلئے وہ راستے تلاش کرتا ہے۔ انسانوں کو بھی چاہئے کہ وہ سب سے پہلے اپنے نصب العین کا تعین کریں پھراسے پانے کیلئے جدوجہد کریں۔ اونٹ اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے کسی کا انتظار نہیں کرتا بلکہ بعض دفعہ وہ اپنے سفر میں اکیلا ہی ہوتا ہے۔غور کیا جائےتو ہر انسان کا مقصد اور اس تک پہنچنے کا راستہ بھی مختلف ہوتا ہے۔اگر آپ کو اپنی کامیابی کے سفر میں دوسروں کے ساتھ کا انتظار ہے تو آپ منزل تک پہنچنے کی شروعات کبھی نہیں کرسکتے۔اونٹ کئی دنوں تک بغیر خوراک کے چلتا ہے۔وہ اپنےوسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتا ہے۔اس کی یہ صفت سکھاتی ہے کہ وسائل کا بقدر ضرورت استعمال ہی دانشمندانہ قدم ہے۔ اونٹ صحرائی جہاز کہلاتا ہےجہاں وہ شدید گرمی میں بھی منزل کی طرف اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔ہمیں بھی حصول کامیابی کے دوران آنے والی مشکلات اورچیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے۔ جب ایک اونٹ اپنے ریوڑ کی قیادت کرتا ہے تو وہ ان کی ضروریات اورسہولیات کا خاص خیال رکھتا ہے۔ زندگی میں ایک کامیاب لیڈر بننے کیلئے اونٹ کی یہ صفت اہمیت کی حامل ہے۔

X ہمنگ برڈ(Hummingbird): ہمنگ برڈ آگے، پیچھے، دائیں ،بائیں یہاں تک کہ الٹا بھی اڑسکتا ہے۔ وہ ہرسمت میں خود کو اُڑنے کے قابل بناتا ہے۔غور کیا جائے تو کریئر اور کامیابی کی راہیں بھی سیدھی نہیں ہوتیں۔خود میں متنوع صلاحیتیں پیدا کرکے ہم بھی منفرد بن سکتے ہیں۔ ہمنگ برڈ خطرات اور رسک مول لینے سے کبھی نہیں گھبراتا۔وہ اپنی رہائش گاہ تبدیل کرتا رہتا ہے۔ہمیشہ نئی منزل اور مقام کی تلاش میں رہتا ہے۔انسان کو بھی اگر بڑی اور دیر پا کامیابی چاہئے تواسے اپنی حدود سے نکل کر خطرات مول لینے ہوںگے۔بغیر خطرات اور قربانیوں کے کامیابی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ہمنگ برڈ اپنا کام جو اُس کے ذمہ ہوتا ہے،وہ بخوبی انجام دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کسی بھی چیز کو پیچھے چھوڑ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر ہم بھی تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اپنے کام کو احسن طریقے سے انجام دیں تو ہمیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔دوسروں کے ساتھ ہمیشہ ایسا سلوک کریں جیساآپ خود چاہتے ہیں۔ یہ تبھی ممکن ہے جب آپ ہمنگ برڈ کی طرح دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بھی آگے بڑھائیں گے۔
9/10

ہمنگ برڈ(Hummingbird): ہمنگ برڈ آگے، پیچھے، دائیں ،بائیں یہاں تک کہ الٹا بھی اڑسکتا ہے۔ وہ ہرسمت میں خود کو اُڑنے کے قابل بناتا ہے۔غور کیا جائے تو کریئر اور کامیابی کی راہیں بھی سیدھی نہیں ہوتیں۔خود میں متنوع صلاحیتیں پیدا کرکے ہم بھی منفرد بن سکتے ہیں۔ ہمنگ برڈ خطرات اور رسک مول لینے سے کبھی نہیں گھبراتا۔وہ اپنی رہائش گاہ تبدیل کرتا رہتا ہے۔ہمیشہ نئی منزل اور مقام کی تلاش میں رہتا ہے۔انسان کو بھی اگر بڑی اور دیر پا کامیابی چاہئے تواسے اپنی حدود سے نکل کر خطرات مول لینے ہوںگے۔بغیر خطرات اور قربانیوں کے کامیابی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ہمنگ برڈ اپنا کام جو اُس کے ذمہ ہوتا ہے،وہ بخوبی انجام دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کسی بھی چیز کو پیچھے چھوڑ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر ہم بھی تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اپنے کام کو احسن طریقے سے انجام دیں تو ہمیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔دوسروں کے ساتھ ہمیشہ ایسا سلوک کریں جیساآپ خود چاہتے ہیں۔ یہ تبھی ممکن ہے جب آپ ہمنگ برڈ کی طرح دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بھی آگے بڑھائیں گے۔

X زراف(Giraffe): اپنی موجودگی کو قائم رکھنے کیلئے زراف اپنی فطری صفات اور اورطاقتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ ہمیں بھی تعلیمی اور عملی میدان میں دوسروں پر سبقت حاصل کرنے اور ان سے آگے بڑھنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اسے کھانا کھانے کیلئے وقتاً فوقتاً اپنا سر نیچے کرنا پڑتا ہے۔ہم بھی زندگی میں کتنے ہی بڑے مقام اور عہدے پر فائز کیوں نہ ہوجائیں،اپنی جڑوں (بنیاد) کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے۔ جس طرح زراف میں اوپر سے چیزوں کو دیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے، اسی طرح ہمیں بھی نقطہ نظر حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی سوچ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔طاقت کے حاصل ہوجانے سےاہم ،طاقت کے غلط استعمال سے بچنا اہم ہوتا ہے۔ زراف کو اپنی طاقتوںکی حدود کا علم ہوتا ہے اور یہی خوبی ایک طاقتور انسان کو اعلیٰ انسان بناتی ہے۔زراف اپنی کمیونٹی کے تئیں بہت حساس ہوتا ہے۔وہ خود کو پہلے ریوڑ کا حصہ سمجھتا ہےبعد میں سردار۔ بوقت ضرورت وہ اجتماعی طاقت کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔ ہمیں بھی اپنی ٹیم کے ساتھ دوستانہ تعلق استوار کرتے ہوئے متحد ہوکر کام کرنے کو ترجیح دینا چاہئے۔
10/10

زراف(Giraffe): اپنی موجودگی کو قائم رکھنے کیلئے زراف اپنی فطری صفات اور اورطاقتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ ہمیں بھی تعلیمی اور عملی میدان میں دوسروں پر سبقت حاصل کرنے اور ان سے آگے بڑھنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اسے کھانا کھانے کیلئے وقتاً فوقتاً اپنا سر نیچے کرنا پڑتا ہے۔ہم بھی زندگی میں کتنے ہی بڑے مقام اور عہدے پر فائز کیوں نہ ہوجائیں،اپنی جڑوں (بنیاد) کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے۔ جس طرح زراف میں اوپر سے چیزوں کو دیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے، اسی طرح ہمیں بھی نقطہ نظر حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی سوچ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔طاقت کے حاصل ہوجانے سےاہم ،طاقت کے غلط استعمال سے بچنا اہم ہوتا ہے۔ زراف کو اپنی طاقتوںکی حدود کا علم ہوتا ہے اور یہی خوبی ایک طاقتور انسان کو اعلیٰ انسان بناتی ہے۔زراف اپنی کمیونٹی کے تئیں بہت حساس ہوتا ہے۔وہ خود کو پہلے ریوڑ کا حصہ سمجھتا ہےبعد میں سردار۔ بوقت ضرورت وہ اجتماعی طاقت کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔ ہمیں بھی اپنی ٹیم کے ساتھ دوستانہ تعلق استوار کرتے ہوئے متحد ہوکر کام کرنے کو ترجیح دینا چاہئے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK