• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یہ ۶؍ طریقے اپنا کر آپ اپنے بچے کی تحریر بہتر بناسکتے ہیں

Updated: Dec 5, 2023, 4:32 PM IST | Tamanna Khan

بچوں کو ہوم ورک کرواتے وقت زیادہ تر والدین بچوں کی خوشخطی کے تعلق سے پریشان رہتے ہیں۔ امتحان کے دوران پرچہ لکھتے وقت بچوں خراب ہینڈ رائٹنگ ان کے نمبر کم کروا دیتی ہیں کیونکہ بچے نے جواب تو صحیح لکھا ہوتا ہے لیکن جواب کی تحریر اتنی خراب ہوتی ہے کہ ٹیچر سمجھ نہیں پاتی۔ اس وجہ سے والدین بچوں کو بار بار لکھنے کو کہتے ہیں تاکہ بچہ صحیح طریقے سے لکھنا سیکھ سکے۔ آپ بھی بحیثیت والدین اس پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں تو ہم آپ کو چند طریقے بتا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ بچے کی ہینڈ رائٹنگ اور امتحان میں لکھے جانے والے جوابوں کو پیش کرنے کے طریقے میں بہتری لاسکتے ہیں۔ تمام تصاویر: آئی این این

X خوشخط کی اہمیت ہے: صاف ستھری اور خوشخط بچوں کے لئے اس لئے ضروری ہے کہ ٹیچر اچھے سے سمجھ سکے کہ لکھا کیا ہے۔ کام کو صحیح طریقے سے پیش کیا جانا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ بچوں کو صاف ستھری تحریر میں سوالوں کے جواب دینے کا صحیح طریقہ سکھانا ان کی تعلیمی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے۔ بچوں کو خوشخطی کی اہمیت سمجھائیں۔
1/6

خوشخط کی اہمیت ہے: صاف ستھری اور خوشخط بچوں کے لئے اس لئے ضروری ہے کہ ٹیچر اچھے سے سمجھ سکے کہ لکھا کیا ہے۔ کام کو صحیح طریقے سے پیش کیا جانا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ بچوں کو صاف ستھری تحریر میں سوالوں کے جواب دینے کا صحیح طریقہ سکھانا ان کی تعلیمی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے۔ بچوں کو خوشخطی کی اہمیت سمجھائیں۔

X پکڑ صحیح ہو: تحریر کو سدھارنے کا سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ بچوں کو صحیح طریقے سے پینسل یا پین پکڑنا سکھایا جائے۔ پینسل یا پین ہمیشہ انگوٹھے اور اس کے پاس والی انگلی کے بیچ سے آرام سے پکڑی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی ان دنوں بازار میں بہت سی ایسی پینسلیں ہیں، جن کی ڈیزائن خاص طور پر بچوں کی صحیح ’پکڑ‘ کے لئے بنائی گئی ہے۔
2/6

پکڑ صحیح ہو: تحریر کو سدھارنے کا سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ بچوں کو صحیح طریقے سے پینسل یا پین پکڑنا سکھایا جائے۔ پینسل یا پین ہمیشہ انگوٹھے اور اس کے پاس والی انگلی کے بیچ سے آرام سے پکڑی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی ان دنوں بازار میں بہت سی ایسی پینسلیں ہیں، جن کی ڈیزائن خاص طور پر بچوں کی صحیح ’پکڑ‘ کے لئے بنائی گئی ہے۔

X انداز بدلئے: ایک ہی لائن کو بار بار لکھنا بچوں کو بوریت محسوس کرواتا ہے۔ بچے بہت جلدی لکھنے سے بیزار ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں ہوم ورک کرواتے وقت رائٹنگ سدھارنے کے لئے انہیں مسلسل حوصلہ دیں۔ اسی کے ساتھ آپ چاہیں تو رائٹنگ میں فن کو جوڑنے کے لئے بچوں کے ساتھ ہینگ مین، کراس ورڈ یا پھر فری ہینڈ رائٹنگ کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کو اسکیچ پین یا پھر گلٹر پین بھی دے سکتے ہیں۔ مختصراً کہیں تو کچھ بھی ایسی سرگرمی جو بچوں کی صلاحیت کو بہتر بنائے۔
3/6

انداز بدلئے: ایک ہی لائن کو بار بار لکھنا بچوں کو بوریت محسوس کرواتا ہے۔ بچے بہت جلدی لکھنے سے بیزار ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں ہوم ورک کرواتے وقت رائٹنگ سدھارنے کے لئے انہیں مسلسل حوصلہ دیں۔ اسی کے ساتھ آپ چاہیں تو رائٹنگ میں فن کو جوڑنے کے لئے بچوں کے ساتھ ہینگ مین، کراس ورڈ یا پھر فری ہینڈ رائٹنگ کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کو اسکیچ پین یا پھر گلٹر پین بھی دے سکتے ہیں۔ مختصراً کہیں تو کچھ بھی ایسی سرگرمی جو بچوں کی صلاحیت کو بہتر بنائے۔

X صبر رکھیں: ماں باپ کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کے ساتھ صبر سے کام لیں اور ان پر زیادہ دباؤ نہ بنائیں۔ ہوم ورک کرتے وقت اگر بچے زیادہ غلطیاں کر رہے ہیں تو انہیں چھوٹے چھوٹے وقفے دیں۔ دھیرے دھیرے چھوٹے چھوٹے قدم آگے بڑھے اور دھیان رکھیں کہ تحریر فوراً بہتر نہیں ہو جائے گی۔ اس لئے بچے کو پورا وقت دیں کہ وہ اپنی تحریر کو بہتر بنا سکے۔
4/6

صبر رکھیں: ماں باپ کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کے ساتھ صبر سے کام لیں اور ان پر زیادہ دباؤ نہ بنائیں۔ ہوم ورک کرتے وقت اگر بچے زیادہ غلطیاں کر رہے ہیں تو انہیں چھوٹے چھوٹے وقفے دیں۔ دھیرے دھیرے چھوٹے چھوٹے قدم آگے بڑھے اور دھیان رکھیں کہ تحریر فوراً بہتر نہیں ہو جائے گی۔ اس لئے بچے کو پورا وقت دیں کہ وہ اپنی تحریر کو بہتر بنا سکے۔

X مشق ضروری ہے: کسی بھی چیز کو سیکھنے کے لئے مشق بہت ضروری ہے۔ تحریر کے معاملے میں تو جتنی مشق کی جائے بہتر ہوتا ہے۔ آپ چاہیں تو بچوں کو کلر گائیڈ لائن کے ذریعے بھی مشق کروا سکتی ہیں جس میں لائن کو کلر والے ہائی لائٹر سے رنگ دیا جاتا ہے تاکہ بچے کو صحیح سائز، اسپیس اور فارمیشن کا اچھے سے علم ہوسکے۔
5/6

مشق ضروری ہے: کسی بھی چیز کو سیکھنے کے لئے مشق بہت ضروری ہے۔ تحریر کے معاملے میں تو جتنی مشق کی جائے بہتر ہوتا ہے۔ آپ چاہیں تو بچوں کو کلر گائیڈ لائن کے ذریعے بھی مشق کروا سکتی ہیں جس میں لائن کو کلر والے ہائی لائٹر سے رنگ دیا جاتا ہے تاکہ بچے کو صحیح سائز، اسپیس اور فارمیشن کا اچھے سے علم ہوسکے۔

X موازنہ نہ کریں: بات جب ہینڈ رائٹنگ کی ہو تو مشق اور صبر دونوں ہی ضروری ہے۔ ساتھ ہی والدین کو یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ہر بچہ اپنے آپ میں منفرد ہوتا ہے اس لئے کبھی بھی اپنے بچے پر بہتر بننے کا دباؤ نہ ڈالیں۔ کسی اور بچے کے ساتھ اس کا موازنہ کرنے کے بجائے اسے صاف ستھری تحریر کی اہمیت سمجھائیں اور اسے حوصلہ دیں۔
6/6

موازنہ نہ کریں: بات جب ہینڈ رائٹنگ کی ہو تو مشق اور صبر دونوں ہی ضروری ہے۔ ساتھ ہی والدین کو یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ہر بچہ اپنے آپ میں منفرد ہوتا ہے اس لئے کبھی بھی اپنے بچے پر بہتر بننے کا دباؤ نہ ڈالیں۔ کسی اور بچے کے ساتھ اس کا موازنہ کرنے کے بجائے اسے صاف ستھری تحریر کی اہمیت سمجھائیں اور اسے حوصلہ دیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK