• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیدرلینڈس حکومت ہنگاموں کے بعد اسرائیل کی جانب سے ممکنہ اشاروں کی تحقیقات کرے گی

Updated: November 09, 2024, 7:05 PM IST | Amsterdam

وزیر انصاف ڈیوڈ وین ویل نے پارلیمنٹ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ڈچ حکومت تحقیقات کررہی ہے کہ اسے اسرائیل کی جانب سے ان ہنگاموں کے اشارے پہلے ہی دیئے گئے تھے یا نہیں۔

A scene of riots in Amsterdam. Image: X
ایمسٹرڈیم میں ہنگامے کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

وزیر انصاف ڈیوڈ وین ویل نے پارلیمنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ نیدرلینڈس کی حکومت اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اسرائیلی فٹ بال شائقین پر اس ہفتے حملوں کے واقعات میں اسرائیل کی طرف سے ممکنہ اشارے نظر انداز کئے گئے تھے۔ ویل نے جمعہ کی شام دیر گئے اپنے خط میں کہا کہ ’’اسرائیل کی طرف سے ممکنہ انتباہی علامات پر ابھی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ جمعرات کی رات ہونے والے حملوں کے دوران کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعے نے مکابی تل ابیب کی فٹ بال ٹیم کے شائقین کو پریشان کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے: نیدرلینڈ: فٹ بال میچ کے دوران اسرائیلی شائقین کا ہنگامہ، فلسطینی پرچم نذرآتش

پولیس نے سنیچر کو کہا کہ ابتدائی طور پر حراست میں لئے گئے ۶۳؍ افراد میں سے چار زیر حراست ہیں۔ ویل نے مزید کہا کہ ’’پبلک پراسیکیوشن سروس نے کہا ہے کہ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ فاسٹ ٹریک انصاف کا اطلاق کرنا ہے اور ہر مشتبہ شخص کی شناخت کرنا اولین ترجیح ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تفتیش اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ آیا یہ حملے سام دشمنی کے مقصد سے منظم تھے۔ دریں اثناء، سیاسی لیڈران ان حملوں کو سام دشمنی قرار دے چکے ہیں۔ ڈچ وزیر اعظم ڈک شوف نے جمعہ کو کہا کہ وہ اسرائیلی شہریوں پر یہود مخالف حملوں سے خوفزدہ ہیں اور انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو فون پر یقین دہانی کرائی ہے کہ مجرموں کی شناخت کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: مشرق وسطیٰ کے لیڈران ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت پر خوش، دوطرفہ تعلقات کی امیدکا اظہار کیا

اسرائیل نے شائقین کو گھر لانے کیلئے اضافی طیارے نیدرلینڈس بھیجے ہیں لیکن ڈچ حکومت کے ترجمان نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کتنے لوگوں نے اس کا استعمال کیا۔سوشل میڈیا پر جو کچھ ہوا اس کے ویڈیوز میں پولیس کو کارروائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، کچھ حملہ آور اسرائیل مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔ فوٹیج میں مکابی تل ابیب کے حامیوں کو جمعرات کی شام کے میچ سے قبل عرب مخالف نعرے لگاتے بھی دکھایا گیا ہے۔ ایمسٹرڈیم نے ہفتے کے آخر میں مظاہروں پر پابندی لگا دی اور بدامنی کے جواب میں پولیس کو ہنگامی طور پر روکنے اور تلاش کرنے کے اختیارات دیئے۔ غزہ جنگ کے پس منظر میں نیدرلینڈز میں سام دشمنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ بہت سی یہودی تنظیموں اور اسکولوں نے دھمکیوں اور نفرت انگیز میل کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK