• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

راکٹ سائنسداں وی نارائنن اسرو کے چیف اور اسپیس سیکریٹری مقرر

Updated: January 08, 2025, 5:59 PM IST | New Delhi

راکٹ سائنسداں وی نارائنن کو اسرو کا چیف اور اسپیس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔قبل ازیں وہ ہندوستانی خلائی ایجنسی میں متعدد اہم عہدوںپر فائز رہ چکے ہیں۔انہیں ایس سومناتھ کا جانشین مقرر کیا گیا ہے۔ان کی قیادت میں خلائی ایجنسی کئی اہم پروجیکٹس پر کام کرے گی جن میں گگن یان مشن بھی شامل ہے۔

V Narayanan has held several important positions in the Indian Space Agency. Photo: INN
وی نارائنن ہندوستانی خلائی ایجنسی میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔تصویر: آئی این این

خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’راکٹ سائنسداں وی نارائنن کو ڈپارٹمنٹ آف اسپیس کاسیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اسپیس ڈپارٹمنٹ سیکریٹری انڈین ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرپرسن اور چیف آف دی اسپیس کمیشن کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا ہے۔ نارائن کو ایس سومناتھ کا جانشین مقرر کیا گیا ہے جن کی مدت اگلے ہفتے ختم ہوجائے گی۔ ایس سومناتھ ۱۴؍ جنوری ۲۰۲۲ءسے اس عہدے پرفائز ہیں۔ اپائمنمنٹس کمیٹی آف دی کیبینیٹ کے مطابق ’’وی نارائنن کی ۲؍ سال کی مدت ۱۴؍ جنوری کو ختم ہوجائے گی۔‘‘ وی نارائنن ، جنہیں ۴؍ سال کا تجربہ ہے،متعدد اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ ۱۹۸۴ء میں ہندوستانی خلائی ایجنسی کا حصہ بنے تھے۔ ابتدائی طور پر انہوں نے وکرم سارابھائی اسپیس سینٹر میں کام کیا تھا۔ ان کے کارناموں میں ’’ساؤنڈنگ راکیٹس، آگمینٹیڈ سیٹیلائٹ لانچ وہیکل اور پولار سیٹیلائٹ لانچ وہیکل وغیرہ شامل ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: گیہوں کے دام ریکارڈ بلندی پر پہنچے

۱۹۸۹ء میں انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی،کھرگپور سے کریوجینیک انجینئرنگ میں ایم ٹیک کیا تھا۔نارائنن راکٹ اینڈ ایئرکرافٹ پروپلشن میں ماہر تھے۔ انہوں نے جیوسائن کرونس سیٹیلائٹ لانچ وہیکل ایم کے ۳؍ کے سی ۲۵؍ کرائیوجینک پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ ‘‘ان کی قیادت میں ہندوستانی خلائی ایجنسی زیر التواء پروگراموں کو مکمل کرے گی یا ان پر کام شروع کرے گی جن میں گگن یان مشن بھی شامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK