• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایل آئی سی کی جانب سے نئی سرل پینشن اسکیم متعارف

Updated: July 03, 2021, 12:10 PM IST | Agency | Mumbai

ملک کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی نے’ ایل آئی سی‘ نے یکم جولائی کو اپنی ’ ایل آئی سی سرل پینشن اسکیم لانچ کی ہے۔یہ ایک سنگل پریمیم پلان ہے ، اس میں ‘ ارڈا‘ کی تمام گائیڈ لائنز کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

ملک کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی نے’ ایل آئی سی‘ نے یکم جولائی کو اپنی ’ ایل آئی سی سرل پینشن اسکیم لانچ کی ہے۔یہ ایک  سنگل  پریمیم پلان  ہے ، اس میں ‘ ارڈا‘ کی تمام گائیڈ لائنز  کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ ایل آئی سی نے سرل پینشن اسکیم کے تحت دو قسم کی پنشن کا آپشن رکھا ہے۔ پہلے آپشن کے تحت  پالیسی ہولڈر کو تاحیات پنشن ملتی رہے گی اور اس کی موت ہونے کی صورت میں  بیمہ کی ۱۰۰؍ فیصد  رقم  نامزد کردہ کو دی  جائے گا۔ دوسرے آپشن کے تحت  پالیسی ہولڈر کو تاحیات پنشن ملے گی اور اس کی موت کے بعد  اس  شریک حیات (شوہر یا بیوی )کو تاحیات پنشن ملے گی۔  اس پالیسی کا پریمیم اس پر منحصر ہے کہ پالیسی ہولڈر نے کس آپشن کا انتخاب کیا ہے۔سرل پنشن اسکیم ماہانہ ، سہ ماہی ، نصف سالانہ اور سالانہ بنیادوں پر دستیاب ہوگی۔  ا سے لینے  کیلئے کم سے کم عمرکی حد ۴۰؍ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر کی حد ۸۰؍ سال  ہے۔ اس کے تحت کم سے کم ماہانہ پنشن ایک ہزارروپے ، سہ ماہی کی بنیاد پر ۳؍ہزارروپے ، شش ماہی پر ۶؍ ہزار روپےاور سالانہ بنیاد پر۱۲؍ ہزار روپے ہے۔پالیسی لینے کے ۶؍ ماہ بعد اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ اسے آن لائن اور آف لائن بھی لیا جاسکتا ہے۔

lic india Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK