• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی میں یکم جولائی سے پانی کی۱۰؍ فیصد کٹوتی ہوگی : بی ایم سی

Updated: June 28, 2023, 1:27 PM IST | Mumbai

شہری انتظامیہ کے مطابق جھیلوں میں پانی کی کمی کٹوتی کا سبب ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

شہری انتظامیہ نے آگا ہ کیا ہے کہ شہر میں پانی سپلائے کرنے والی جھیلوں میں پانی کی کمی اور مانسون کے تاخیر سے آنے کے سبب یکم جولائی سے پانی کی ۱۰؍ فیصدکٹوتی کی جائے گی ۔ اس تعلق سے برہمن ممبئی میونسپل کارپوریشن کےکمیشنر اقبال سنگھ چہل نے عوام سے پانی کو حفاظت سے استعمال کرنے کی تاکید کی ہے ۔ انہوںنے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’ جھیلوں میں پانی کی کمی ہونے کی وجہ سے بی ایم سی نے یکم جولائی سے شہر میں ۱۰؍ فیصد پانی کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب تک ممبئی کی سات جھیلوں میں پانی کی مقدار صرف ۳؍ ہزار ۸۰۰؍ ملین لیٹر ہے ۔جبکہ آج صبح ۶؍ بجے تک جھیلوں کے پانی میں ۷؍ فیصد پانی کا اضافہ ہوا ہے ۔ ۲۰۲۱ء اور ۲۲ء میں اسی دن پانی کی شرح ۹ء۴؍ فیصد اور ۱۶ء۴۴؍فیصد تھی ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK