• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۱۱۷؍سالہ برازیلی راہبہ دنیا کی معمر ترین شخصیت قراردی گئیں

Updated: January 07, 2025, 2:10 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

برازیل کی ۱۱۷؍ سالہ راہبہ’اِیناہ کینابرو‘ کو دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ ان کی عمر ۱۱۶؍ سال ۲۱۳؍دن ہوگئی ہے۔

Inah Canabarro Lucas Fresh Photo. Photo: Longjoy Quest
ایناہ کینا بروکی تازہ تصویر۔ تصویر:لونجوی کوئسٹ

برازیل کی ۱۱۷؍ سالہ راہبہ’اِیناہ کینابرو‘ کو دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ ان کی عمر ۱۱۶؍ سال ۲۱۳؍دن ہوگئی ہے۔ ان سے قبل یہ اعزاز جاپان کی خاتون ٹومیکو ایتو(۱۱۶؍سال)کے نام درج تھا، جو ۲۹؍ دسمبر۲۰۲۴ء کو انتقال کرگئیں۔ رپورٹ کے مطابق  دنیا بھر سے عمر رسیدہ شخصیات کے ڈیٹا پر نظر رکھنے والی تنظیم ’لونجوی کوئسٹ‘ نے  جاری کردہ بیان میں اِیناہ کینابرو کو دنیا کی عمر رسیدہ شخصیت قرار دیا۔ تنظیم کے مطابق اِیناہ کنابارو ۸؍ جون۱۹۰۸ء میں برازیل میں پیدا ہوئی تھیںلیکن ان کے اہلِ خانہ کے مطابق اصل میں اِیناہ۲۷؍ مئی۱۹۰۸ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ تاہم ان کی پیدائش کو ۸؍ جون کی تاریخ کے ساتھ رجسٹر کرایا گیا تھا۔ وہ اس وقت دنیا کی دوسری عمر رسیدہ راہبہ ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز۱۱۸؍ سالہ راہبہ لوسیل رینڈن کو حاصل تھا جو۲۰۲۳ء میں چل بسی تھیں۔ اِنہ سے قبل جاپان کی ٹومیکو ایتوکا دنیا کی سب سے عمر رسیدہ شخصیت تھیں۔ ٹومیکو۲۹؍دسمبر۲۰۲۴ء کو۱۱۶؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ ایتوکا سے قبل گنیز ورلڈ ریکارڈ نے۱۱۷؍ سالہ ماریہ بریناس کو دنیا کا معمر ترین انسان قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK