• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۱؍ویں کے آن لائن داخلہ سسٹم میں امسال تبدیلی کا امکان

Updated: February 18, 2025, 11:38 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

سومیا کالج میں فرضی مارک شیٹ کی بنیاد پر لئےگئے داخلےمنسوخ  کئے گئے اور اب محکمہ تعلیم طریق کار میں تبدیلی پر غور کررہا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ریاستی بورڈ کے طلبہ کاگیارہویں جماعت میں داخلہ ۱۰؍ویں جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر اور مرکزی بورڈ کےطلبہ کاداخلہ ان کے دستاویزات کی بنیاد پر آن لائن کیاجاتا ہے۔ مرکزی بورڈ کے طلبہ بھی دسویں جماعت کے نمبرات اور دیگر دستاویزات آن لائن جمع کرواتے ہیں۔ ۱۱؍ویں میں داخلہ لیتے وقت مرکزی بورڈ کے طلبہ کی مارک شیٹ اور دیگر دستاویزات کی تصدیق ان کے اسکول سے کرائی جاسکتی ہے۔ اس کےباوجود گیارہویں کے آن لائن ایڈمیشن میں امسال ہونےوالی بدنظمی کی وجہ سے محکمۂ تعلیم آن لائن ایڈمیشن کے طریقہ کارمیں تبدیلی کرنے پر غورکررہا ہے۔ دسویں میں فرضی مارکس شیٹ کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے والے سومیاکالج کے ۴۷؍ طلبہ کاداخلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے داخلہ کی کارروائی میں تبدیلی کرنےکا منصوبہ ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ تجویز سومیا جونیئر کالج گھوٹالے کے بعد پیش کی گئی ہے۔ ریاست کے ۶؍ ڈویژنوں ممبئی، پونے، پمپری چنچوڑ، ناگپور، ناسک، امراوتی میں ۱۱؍ویں کا داخلہ آن لائن کیا جاتا ہے۔ 
  ممبئی میں امسال داخلہ کے عمل میں ایک گھوٹالہ سامنے آیا ہے، جعلی مارک شیٹ کی بنیاد پر غیر قانونی داخلوں کی وجہ سے محکمہ نے اس تعلیمی سال کیلئے سومیا ٹرسٹ کے ۳؍کالجوں کونوٹس جاری کئے ہیں۔ 
 ودیا وہار میں سومیا ٹرسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایس کے سومیا ودیامندر اور جونیئر کالج، کے جےسومیا کالج آف سائنس اینڈ کامرس اور کے جے سومیا کالج آف آرٹس اینڈ کامرس کالج کے ۳؍ کالجوں شامل ہیں ۔ آن لائن داخلہ کے عمل میں ۴۷ ؍ طلبہ کے داخلے غیر قانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادارے کے ۳؍جونیئر کالجوں کے کلرکوں نے جعلی مارک شیٹ اور اسکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کر کے ان طلبہ کو داخلہ دلوایا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ان طلبہ کا داخلہ منسوخ کر دیاگیاہے۔ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سندیپ سانگوے نے کالج کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو رپورٹ پیش کی ہے۔ 
  امسال جو داخلہ ا سکینڈل ہوا ہے اس کے بعد یہ آواز اٹھ رہی ہے کہ گیارہویں جماعت کے داخلوں پر بھروسہ کیسے کیا جائے۔ سومیا اسکول گھوٹالے کے بعد محکمہ تعلیم کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق مرکزی طلبہ کے داخلے کے نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK