• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اویگزیا لائف کیئر کی امارات میں۱۹۰؍کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

Updated: October 11, 2024, 11:35 AM IST | Agency | Mumbai

اویگزیا لائف کیئر کمپنی نے متحدہ عرب امارات کے شعبۂ صحت میں ۱۹۰؍کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور وائٹلس میڈی کیئر لمیٹڈ میں ۵۱؍ فیصد حصص حاصل کئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اویگزیا لائف کیئر کمپنی نے متحدہ عرب امارات کے شعبۂ صحت میں ۱۹۰؍کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور وائٹلس میڈی کیئر لمیٹڈ میں ۵۱؍ فیصد حصص حاصل کئے ہیں۔ اویگزیا فارماسیوٹیکل اور شعبۂ صحت میں ایک اہم نام ہےجس نے عالمی سطح پر اپنی توسیعی کیلئے ایک پرجوش مہم کا آغاز کیا ہے۔ 
 ۶؍اکتوبر۲۰۲۴ءکوکمپنی نے ایک مشہور تشخیصی کمپنی وائٹلس میں ۵۱؍فیصد حصص حاصل کرنے کیلئےایک معاہدہ پر دستخط کئے جس کی قیمت ۳۵؍ کروڑ ہے، اسکے نتیجے میں وائٹلس اس کا ذیلی ادارہ بن جائے گا۔ یہ اقدام کمپنی کے اسٹریٹجک وژن کے مطابق ہے تاکہ تشخیص میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنایا جا سکے، فارماسیوٹیکل، کیمیکل اور لائف کیئر پروڈکٹس کی تیاری اور تجارت میں اسکے بنیادی کاموں کی تکمیل ہوتی ہے۔ اویگزیا کی ایک ذیلی کمپنی اویگزیا لائف کیئر افریقہ لمیٹڈ نے متحدہ عرب امارات میں قائم۱۰؍ محدود ذمہ داری والی کمپنیوں (ایل سی سی) میں سرمایہ کاری کیلئے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ان کمپنیوں کا مالی سال۲۰۲۳ء۔ ۲۰۲۲ءکیلئے ۲۷۸ء۸؍ کروڑ کا مشترکہ کاروبار ہے اور وہ طبی تشخیص اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں مہارت رکھتے ہیں۔ اویگزیا نے ۱۹۰؍ کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے، جس سے اویگزیا کو متحدہ عرب امارات میں صحت کی دیکھ بھال کے ایک سرکردہ گروپ پر کنٹرول ملے گا۔ 
 وائٹلس میڈی کیئر کو اس میں شامل کرنا کمپنی کو شعبۂ صحتکو مضبوط بنائے گا۔ کمپنی کے توسیعی منصوبوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کےمنیجنگ ڈائریکٹر جیش ٹھاکر نے کہاکہ یہ اسٹریٹجک حصول اویگزیا کے شعبۂ صحت میں عالمی لیڈر بننے کے طویل مدتی وژن کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خدمات کے دائرہ کار کو بڑھا رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کی تشخیصی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ شعبۂ صحت کے مارکیٹوں میں داخل ہو کر بڑی آبادی کو سستی، بہتر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں خود کو ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK