• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میراروڈ شانتی شاپنگ سینٹر میں قتل کے معاملے میں ۲؍ ملزمین گرفتار

Updated: January 06, 2025, 12:52 PM IST | Sajid Mehmood Sheikh | Mira Road

میراروڈ کے شانتی شاپنگ سینٹر میں ۳ ؍جنوری ۲۰۲۵ ءکی شب میں ہونے والے قتل کے معاملے میں میرابھائندر وسئی ویرار پولیس کمشنریٹ کے کرائم برانچ یونٹ ۱؍ نے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ شوٹر ابھی فرار ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

میراروڈ کے شانتی شاپنگ سینٹر میں ۳ ؍جنوری ۲۰۲۵ ءکی شب میں ہونے والے قتل کے معاملے میں میرابھائندر وسئی ویرار پولیس کمشنریٹ کے کرائم برانچ یونٹ ۱؍ نے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ شوٹر ابھی فرار ہے۔ کرائم برانچ نے اس قتل کے معاملے میں کلیدی ملزم محمد یوسف منصور علی عالم ( ۳۴) کو بدلاپور سے گرفتار کیا جبکہ جرم میں معاونت کرنے والے اس کے چھوٹے بھائی سیف علی منصور علی (۲۲ ) کو نالاسوپارہ سے گرفتار کیا ہے اور اس کے پاس سے آلۂ قتل دیسی ساختہ پستول اور ۶ ؍گولیاں برآمد کیں۔ 
  اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی پی اویناش امبورے نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ۵ ؍ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج، لوگوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر اس معاملے کے کلیدی ملزم یوسف منصور علی کو گرفتار کیا گیا ہےملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے دونوں کو ۷؍ دن کے لئے پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 
  انہوں نے قتل کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول شمس تبریز عرف سونو اور ملزم محمد یوسف منصور علی دونوں شانتی شاپنگ سینٹر کے قریب بیلٹ اور گوگل کا کاروبار کرتے تھے اور کاروبار سے متعلق دونوں میں کافی دنوں سے رنجش چل رہی تھی۔ یوسف نے سپاری دے کر قتل کروایا۔ واردات میں استعمال ہونے والا پستول اس کے چھوٹے سیف کے پاس سے برآمد ہوا ہے۔ ابھی شوٹر گرفتار نہیں ہوا، وہ فرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش میں اور باتوں کا انکشاف ہو سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK