• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لندن میں ملکہ ایلزبتھ کے آخری دیدار کیلئے ۲؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار عام شہری پہنچے

Updated: September 21, 2022, 1:08 PM IST | Agency | London

وزیر ثقافت نے دعویٰ کیا ، بتایا کہ اکثر افراد کو ۱۷۔۱۷؍ گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑا، برطانیہ نے آخری رسومات کے بعد ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا

crowd of the people gathered together and paid tribute .Picture:AP/PTI
ملکہ ایلزبتھ دوم کا تابوت جب سپرد خاک کرنے کیلئے ونڈسر کیسل پہنچا تو راستے بھر سڑک کے دونوں جانب عوام کے جم غفیرنے اکٹھا ہوکر خراج عقیدت پیش کیا۔۔ تصویر:اے پی / پی ٹی آئی

پیر کو ملکہ  ایلزبتھ دوم کی آخری رسومات شاہی شان وشوکت  کے ساتھ ادا کردینے کے بعد برطانیہ میں ۷؍ دنوں کے سوگ کا اعلان کردیاگیاہے۔اس بیچ لندن جو سوگواروں سے بھر گیاتھا،ا ب خالی ہونے لگا ہے۔ ان سوالوں کے بیچ کہ ملکہ کی آخری رسومات میں کتنے افراد نے  شرکت کی ملک کی وزیر ثقافت مشیل ڈون لین نے  منگل کو بتایا کہ  ان کے آخری دیدار کیلئے امڈنے والے عام شہریوں کی تعداد ۲؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار سے زائد تھی۔  انہوں نے بتایا کہ ان میں سے اکثر کو اپنی رانی کے آخری دیدار کیلئے  ۱۷۔۱۷؍ گھنٹے انتظار کرنے پڑے۔ ملکہ ایلزبیتھ جنہیں ونڈسن کیسل میں ان کے شوہرشہزادہ فلپ کے قریب سپرد خاک کیا گیا،  برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے  تک حکمرانی کرنے والی رانی تھیں۔  وزیر ثقافت مشیل ڈون لین  نے بتایا کہ ملکہ کے آخری دیدار کو پہنچنے والوں کی حتمی تعداد بتانے میں ابھی وقت لگے گا اوران کی وزارت  اس کی کوشش کررہی ہے مگر ایک اندازہ کے مطابق سوگوواروں کی تعداد  ۲؍ لاکھ ۵۰؍  ہزار سے زائد تھی۔ ان کی آخری رسومات کو ٹی وی پر دنیا بھر میں آن لائن نشر کیاگیا جسے دیکھنے والوں کی تعداد بھی غیر معمولی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK