• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایک ہی نمبر کے ۲؍رکشے، جعلی نمبرپلیٹ والا رکشا ٹریفک پولیس کی تحویل میں

Updated: February 08, 2025, 11:44 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Ulhasnagar

ٹریفک پولیس نے الہاس نگر میں ایک ہی نمبر کے ۲ رکشوں کو پکڑا ہے۔ ان میں سے ایک نمبر اصلی ہے جبکہ دوسرا جعلی ہے۔ جعلی نمبر پلیٹ نصب کرنے والے رکشے ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ جرمانہ سے بچنے کیلئے اس نے ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹ لگائی تھی۔

2 rickshaws of the same number and their drivers are seen. Photo: INN
ایک ہی نمبر کے ۲؍رکشےاور ان کے ڈرائیور نظر آرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ٹریفک پولیس نے الہاس نگر میں ایک ہی نمبر کے ۲ رکشوں کو پکڑا ہے۔ ان میں سے ایک نمبر اصلی ہے جبکہ دوسرا جعلی ہے۔ جعلی نمبر پلیٹ نصب کرنے والے رکشے ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ جرمانہ سے بچنے کیلئے اس نے ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹ لگائی تھی۔ عیاں رہے کہ آج کل ٹریفک پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تصویر کھینچتی ہے اور موبائل فون پربراہ راست جرمانہ کی رسید بھیجتی ہےلیکن اگر کسی نے جعلی نمبر پلیٹ نصب کی ہے تو اصلی نمبرپلیٹ والی گاڑی کے مالک کو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ 
 گزشتہ کئی مہینوں سے کلیان آر ٹی او کو ڈرائیوروں کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے کے باوجود انہیں ای چالان کے ذریعہ جرمانہ ادا کرنے رسید موصول ہورہی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو واضح ہوا کہ کچھ ڈرائیور جعلی نمبر پلیٹ نصب کرکے ٹریفک اصولوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں الہاس نگر ٹریفک پولیس فارور لین چوک پر ایک رکشے کی جانچ کررہی تھی کہ اتفاق سے اسی نمبر کا دوسرا رکشا وہاں آگیا۔ چنانچہ پولیس نے دونوں رکشوں کے دستاویزات اور نمبر چیک کئے تو ایک رکشا پرجعلی نمبر پلیٹ کا پتہ چلا۔ اس ضمن میں ٹریفک پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ نصب کرنے والے سنیل پاٹل سے باز پرس کی تو اس نے اعتراف کیا کہ جرمانہ سے بچنے کیلئے جعلی نمبر پلیٹ لگائی تھی جبکہ ڈومبیولی کے رہنے والے اصل مالک رویندر پاٹل نے بتایا کہ ایک ماہ کے عرصہ میں انہیں ای چالان کے ذریعہ ۴ ؍ہزار روپے جرمانہ کی رسید موصول ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK