• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بیسٹ کی۲۰؍ فیصد بسیں الیکشن ڈیوٹی میں استعمال ہوں گی

Updated: November 20, 2024, 11:54 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

بیسٹ بسوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے مسافر پہلے ہی سخت پریشان ہیں اوراب  الیکشن والے دن بیسٹ کی سیکڑوں بسیں الیکشن ڈیوٹی کیلئے مختص کی گئی ہیں جس کی وجہ سے بسوں کی تعداد مزید کم رہے گی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

بیسٹ بسوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے مسافر پہلے ہی سخت پریشان ہیں اوراب  الیکشن والے دن بیسٹ کی سیکڑوں بسیں الیکشن ڈیوٹی کیلئے مختص کی گئی ہیں جس کی وجہ سے بسوں کی تعداد مزید کم رہے گی۔ البتہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے جو بسیں مختص کی گئی ہیں، ان میں سے ایک ایک بس، دنڈوشی حلقہ انتخاب کے علاوہ ہر حلقہ میں چلائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آر ٹی او نے بیسٹ سے درخواست کی تھی کہ پو لنگ والے دن بیسٹ اپنی  ایک ہزار ۲۵۰؍ بسیں الیکشن ڈیوٹی کیلئے فراہم کرے۔ تاہم بیسٹ نے ۶۵۷؍ بسیں ہی الیکشن ڈیوٹی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 بیسٹ کے ترجمان سُداس سامنت کے مطابق بیسٹ جو بسیں پولنگ کے دن کیلئے مہیا کررہی ہے ،ان میں سے ۳۵؍ الیکٹرک بسیں ایسی ہیں جن میں معذور افراد کی سہولت کیلئے ایسے خود کار ’ریمپ‘ موجود ہیں جن کی مدد سے وہ وہیل چیئر سے بس میں سوار ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ معذوروں اور بوڑھے افراد بھی ریمپ کی مدد سے آسانی سے اس میںسوار ہوسکتے ہیں۔  بیسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی   دینے والے پولیس او رحفاظتی دستہ کے اہلکاروں کیلئے بھی بسوں کا مطالبہ کیاگیا ہے اور آج پولنگ کیلئے بھی تقریباً ۱۶۰؍ مزید بسیں فراہم کی جاسکتی ہیں۔  بسوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے بس خدمات مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK