• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈائریکٹ ٹیکس کلیکشن میں۲۰ء۳۲؍ فیصد کا اضافہ

Updated: December 20, 2024, 1:02 PM IST | Agency | New Delhi

رواں مالی سال کے دوران اب تک براہ راست ٹیکس کی وصولی ۱۹؍ لاکھ ۲۱؍ ہزار ۵۰۸؍کروڑ روپے رہی ہے۔

The increase in direct tax collection is welcome. Photo: INN
براہ راست ٹیکس وصولی میں اضافہ خوش آئند ہے۔ تصویر: آئی این این

رواں مالی سال میں ۱۷؍ دسمبر۲۰۲۴ء تک براہ راست ٹیکس کی وصولی ۱۹؍ لاکھ ۲۱؍ ہزار ۵۰۸؍کروڑ روپے رہی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جمع کئے گئے ۱۵؍ لاکھ ۹۶؍ ہزار ۹۳۲؍کروڑ روپے کے مقابلے میں ۲۰ء۳۲؍ فیصد زیادہ ہے۔ 
اس بارے میں  سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق۱۷؍ دسمبر۲۰۲۴ء تک کل۳؍ لاکھ ۳۸؍  ہزار ۹۲۴؍کروڑ روپے کا ری فنڈ کیا گیا ہے اور اس طرح خالص براہ راست ٹیکس کی وصولی اس مدت کے دوران ۱۵؍ لاکھ۸۲؍ہزار ۵۸۴؍ کروڑ روپے رہی ہے جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں جمع کردہ خالص براہ راست ٹیکس۱۳؍لاکھ ۵۹؍ ہزار ۶۷؍ کروڑ روپے کے مقابلے میں ۱۶ء۴۵؍ فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران جمع کردہ براہ راست ٹیکسوں میں کارپوریٹ ٹیکس ۹؍ لاکھ۲۴؍ ہزار ۶۹۳؍ کروڑ روپے، غیر کارپوریٹ ٹیکس۹؍ لاکھ ۵۳؍ ہزار ۸۷۱؍ کروڑ روپے، سیکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی)۴۰؍ ہزار ۱۱۴؍ کروڑ روپے اور دیگر ٹیکس۸؍ ہزار ۸۲۹؍کروڑ روپے شامل ہیں۔ رواں مالی سال میں ۱۷؍ دسمبر تک ایڈوانس انکم ٹیکس کے طور پر۷؍ لاکھ۵۶؍ ہزار ۱۵؍ کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے۶ ؍ لاکھ ۲۵؍ہزار ۳۰۶؍ کروڑ روپے سے۲۰ء۹۰؍ فیصد زیادہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK