• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی۔بڑودہ ایکسپریس وے میں ۲۰۰ ؍کروڑ روپے کی بدعنوانی کا انکشاف

Updated: June 02, 2024, 9:59 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

زمین کے حصول کا عمل مشکوک۔ لین دین کا ویڈیو منظرعام پر۔ صوبائی افسر پر کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام۔

Lawyer Nalish Jadhav (centre) showing the video at the press conference. On the left, Muhammad Shahid Mithaiwala can be seen. Photo: INN
وکیل نلیش جادھو ( درمیان ) پریس کانفرنس میں ویڈیو دکھاتے ہوئے۔بائیں جانب محمد شاہد مٹھائی والا دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

کلیان تعلقہ سے گزرنے والے ممبئی۔بڑوڈہ ایکسپریس وئے کیلئے حصول اراضی  کے عمل میں اُس وقت کے صوبائی افسر ( پرانت ادھیکاری )پر ۲۰۰ ؍کروڑ روپے کی بدعنوانی کا سنسنی خیز الزام عائد کیا گیا ہے۔اتنا ہی نہیں شکایت کنندہ  وکیل نے صوبائی افسر اور متعلقہ افراد کے درمیان جاری بات چیت کا ویڈیو بھی سامنے لایا ہے جس میں صوبائی افسر فائدہ اٹھانے والے کو ۳۵؍ لاکھ روپے کا لالچ دیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔شکایت کنندہ وکیل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سمیت متعلقہ جانچ ایجنسیوں کو ثبوت کے ساتھ دستاویزات پیش کئے گئے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
 وکیل نیلش جادھو اور محمد شاہد مٹھائی والا نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے اُس وقت کے صوبائی افسر ابھیجیت بھانڈے پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں  نے ممبئی۔بڑودہ ایکسپریس وے کیلئے حصول اراضی کے عمل کے دوران محمد شاہد مٹھائی والا کے نام پر فرضی طور پر ۲ ؍کروڑ ۸ ؍لاکھ روپے وصول کئے۔جبکہ محمد شاہد کے نام پر کوئی زمین ہی نہیں تھی۔ابھجیت بھانڈے پاٹل نے کروڑوں روپے کی رقم غبن کی۔نلیش جادھو نے کہا کہ چونکہ محمد شاہد مٹھائی والا استفادہ کنندہ نہیں تھے اس لئے انہوں نے پیسے نہیں لئے۔نلیش جادھو کے مطابق ممبئی۔ بڑودہ ایکسپریس وے کیلئے حصول اراضی معاملے میں ابھیجیت بھانڈے پاٹل نے اب تک ۲۰۰ ؍روڑ روپے کا غبن کیا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو بھی دکھایا جس میں صوبائی افسر محمد شاہد مٹھائی والا سے ۳۵؍ لاکھ روپے لینے کا اصرار کر رہا ہے۔فی الوقت ابھیجیت بھانڈے پاٹل ایس آر اے محکمہ میں تعینات ہیں۔ اس ضمن میں  ان سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے وکیل نلیش جادھو کے تمام الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔پیسے کا لین دین ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK