• Fri, 13 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰۲۴ء دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار، امسال کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ریکارڈ اخراج

Updated: December 13, 2024, 12:17 PM IST | Agency | Brussels

یورپی یونین کی کوپرنکس کلائمیٹ چینج سروس نے۲۰۲۴ء کو دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آہستہ آہستہ زمین کو آگ کے گولے میں تبدیل ہو رہی ہے اور ہر گزرتا دن اور سال زندگی رکھنے والے اس واحد سیارے کو گرم سے گرم تر کرتا جا رہا ہے۔

This summer has proved to be tough for people as the temperature has risen across the globe. Photo: INN
دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھنے سے لوگوں کیلئے اس بار کا موسم گرما سخت ثابت ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این

یورپی یونین کی کوپرنکس کلائمیٹ چینج سروس نے۲۰۲۴ء کو دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آہستہ آہستہ زمین کو آگ کے گولے میں تبدیل ہو رہی ہے اور ہر گزرتا دن اور سال زندگی رکھنے والے اس واحد سیارے کو گرم سے گرم تر کرتا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سال۲۰۲۴ء نے گرمی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور یورپی یونین کی کوپرنکس کلائمیٹ چینج سروس نے۲۰۲۴ء کو دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل۲۰۲۳ء دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا گیا تھا۔ 
 رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۶ء کے بعد خطِ استوا پر گرم اور ٹھنڈی ہوا میں تبدیلی کا عمل بدل گیا ہے جس نے۲۰۲۴ء کو انسانی تاریخ کا گرم ترین سال بنا دیا۔ اس سال جنوری سے نومبر تک عالمی اوسط درجہ حرارت۱ء۵؍ ڈگری سینیٹی گریڈ سے زائد رہا۔ بڑھتے عالمی درجہ حرارت کے باعث دنیا کے مختلف شہروں کو یکے بعد دیگرے قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک طرف اٹلی اور جنوبی امریکہ کو شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری طرف اسپین، نیپال، سوڈان اور یورپ میں طوفانی بارشوں اور سیلابوں نے سال بھر تباہی مچائے رکھی۔ امریکہ اور فلپائن میں تباہ کن طوفانوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ 
 ایک طرف زمین کا خطہ بارشوں کا مرکز اور برف کا گولہ بنا ہوا تھا تو دوسرا خطہ شدید گرمی کے باعث آگ کا گھر۔ ریکارڈ ساز گرمی کی وجہ سے میکسیکو، مالی اور سعودی عرب میں گرمی کی لہر کے باعث ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ۲۰۲۴ء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK