Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو پی ایس سی امتحان میں ۲۶؍ مسلم اُمیدوار کامیاب

Updated: April 23, 2025, 11:29 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

بھیونڈی کے سید محمد عارف اور ایوت محل کی ا دیبہ انعم کامیابی حاصل کرنے والوں میں شامل، شکتی دوبے آل انڈیا ٹاپر۔

Syed Mohammad Arif. Photo: INN
سید محمد عارف۔ تصویر: آئی این این

منگل کو جاری ہونے والے یو پی ایس سی کے سوِل سروسیز امتحان ۲۰۲۴ء میں  ایک ہزار ۹؍ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جن میں   ۲۶؍مسلم امیدوار شامل ہیں۔  کامیاب ام بھیونڈی کے سید محمد عارف اور ایوت محل کی ا دیبہ انعم کامیابی حاصل کرنےوالوں میں شامل، شکتی دوبے آل انڈیا ٹاپر
یدواروں میں مسلم امیدواروں کا فیصد ۵۷ء۲؍ ہے۔ ان میں  بھیونڈی کے سید محمد عارف (۵۹۴؍ واں رینک) اور ایوت محل کی ادیبہ انعم (۱۴۲؍ واں رینک) شامل ہیں۔ 
  آل انڈیا سطح پر پہلا مقام شکتی دوبے، دوسرا مقام ہرشتا گوئل اور تیسرا مقام ڈونگرے ارچت پراگ نے حاصل کیا ہے۔ کامیابی حاصل کرنے والے ۲۶؍ مسلم امیدواروں میں اول مقام ۴۰؍ واںرینک حاصل کرنےوالی ارم چودھری نے حاصل کیاہے۔ مجموعی طور پر ۹؍مسلم طالبات کامیاب ہوئی ہیں۔ 

پنکچر بنانےوالے کا بیٹا اقبال کامیاب
یوپی کے سنت کبیر نگر میں ایک  پنکچر بنانے والے کا بیٹا بھی یو پی ایس سی امتحان  میں کامیاب ہوا ہے۔ضلع کے فتح پور(نندور) گاؤں  کے باشندہ اقبال احمد نے یو پی ایس سی میں ۹۹۸؍ واں رینک حاصل کیا ہے۔ اقبال کی کامیابی سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اقبال اس وقت لیبر انفورسمنٹ  آفیسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ ان کی ابتدائی تعلیم گاؤں کے مدرسے سے ہوئی۔ انہوں نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کا امتحان بیگم اسحاق نبی خان انٹر کالج نندور اور بی اے اور بی ایڈ ہریہر پور سے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK