نائٹ فرینک انڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق۲۰۲۴ءمیں ہندوستان کے ۸؍ بڑے شہری علاقوں میں عالمی صلاحیتی مراکز (جی سی سی) کے قیام یا توسیع کیلئے کمپنیوں نے معاہدے کئے۔
EPAPER
Updated: February 16, 2025, 2:06 PM IST | Mumbai
نائٹ فرینک انڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق۲۰۲۴ءمیں ہندوستان کے ۸؍ بڑے شہری علاقوں میں عالمی صلاحیتی مراکز (جی سی سی) کے قیام یا توسیع کیلئے کمپنیوں نے معاہدے کئے۔
نائٹ فرینک انڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق۲۰۲۴ءمیں ہندوستان کے ۸؍ بڑے شہری علاقوں میں عالمی صلاحیتی مراکز (جی سی سی) کے قیام یا توسیع کیلئے کمپنیوں کے ذریعہ لیز کے کل ۳۲۹؍ سودے کئے گئے اور ان میں کل۲ء۲۵؍ کروڑ مربع فٹ جگہ حاصل کی گئی۔ سال کے دوران مجموعی ورک پلیس لیز ٹھیکوں کا ۳۱؍فیصد جی سی سی کیلئے تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال کے دوران جی سی سی کیلئے ۵۰؍ بڑے معاہدے ہوئے جن میں سے ہر سودا۱۰۰۰۰۰؍ مربع فٹ سے زیادہ کے رقبے پر محیط تھا۔ اس زمرے میں کل۱ء۲۱؍ کروڑ مربع فٹ جگہ لیز پر دی گئی۔ اسی طرح متوسط درجے کے لیز (سائز ۱۰۰۰۰۰۔ ۵۰۰۰۰۰؍ مربع فٹ) کی تعداد ۵۶؍ درج کی گئی جو کہ ۴۴؍ لاکھ مربع فٹ کے کل ڈیل سائز پر مشتمل ہے۔ مزید برآں ۲۲۳؍ چھوٹے سودے ( ۵۰؍ہزارمربع فٹ سے کم) میں ۵۵؍ لاکھ مربع فٹ جگہ دی گئی۔
گزشتہ سال، بنگلور میں تینوں زمروں میں جی سی سی کیلئے ۹۳ء۳؍ لاکھ مربع فٹ کے۱۰۰؍ لیز معاہدے ہوئے، جو اس شعبے کے لئے تمام ۸؍ کلیدی منڈیوں میں کل سودوں کا۴۲؍ فیصد ہے۔ بنگلور میں ۲۰؍سودے بڑے زمرے کے تھے۔ بنگلور کے بعد چنئی (۸۹؍ سودے) کے ۷۳؍ سودے چھوٹے زمرے میں تھے۔ متوسط درجے کے دفتر کے زمرے میں، حیدرآباد ۱۵؍ سودوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ بنگلور میں متوسط درجے کے ۱۴؍ سودے ہوئے۔
جنوبی ہندو کے ۳؍ شہر - بنگلور، چنئی اور حیدرآباد جی سی سی کیلئے سب سے زیادہ پرکشش ہیں۔ دہلی این سی آر کے علاقے میں بھی۵۳؍ جی سی سی سودے ہوئے، جن میں سے زیادہ تر (۳۸؍ سودے) چھوٹے دفتر کے زمرے میں تھے۔ پونے گزشتہ سال جی سی سی کیلئے لیز کے لحاظ سے ۵؍ویں نمبر پر، ممبئی چھٹے، احمد آباد ساتویں اور کولکاتا کو ۸؍ویں نمبر پر بالترتیب۱۸، ۱۲، ۶؍ اور۷؍ سودے ملے تھے۔ نائٹ فرینک انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ششیر بیجل نے کہاکہ ’’جی سی سی کا ہندوستانی تجارتی ریئل اسٹیٹ کے منظر نامے میں شاندار سفر رہا ہے۔ ‘‘