شمال مشرقی ایران کے صوبہ رضوی خراسان میں منگل کو دوپہر کے قریب۹ء۴؍ شدت کے زلزلے کے سبب ۴؍ افراد ہلاک جبکہ ۱۲۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
EPAPER
Updated: June 18, 2024, 10:35 PM IST | Tehran
شمال مشرقی ایران کے صوبہ رضوی خراسان میں منگل کو دوپہر کے قریب۹ء۴؍ شدت کے زلزلے کے سبب ۴؍ افراد ہلاک جبکہ ۱۲۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
شمال مشرقی ایران کے صوبہ رضوی خراسان میں منگل کو دوپہر کے قریب۹ء۴؍ شدت کے زلزلے کے سبب ۴؍ افراد ہلاک جبکہ ۱۲۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔اس ضمن میں کشمیر کے گورنر حجت اللہ شریعتمداری نےکہا کہ شہر میں زلزلے کے نتیجے میں ۱۲۰؍ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ۳۵؍ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
🚨🇮🇷RESCUE TEAMS DEPLOYED AFTER EARTHQUAKE IN IRAN
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) June 18, 2024
Following the magnitude 4.9 earthquake that struck Kashmar county, Razavi Khorasan province, the Iranian Red Crescent Society rapidly deployed teams to help.
They sent 5 teams, including sniffer dogs, to support the Helal House… https://t.co/EkilpZhTIu pic.twitter.com/crTwXq06nu
Iran. This regime is one of the most potent expressions of organised evil on Earth pic.twitter.com/7Mj5a2tmR2
— Jake Wallis Simons (@JakeWSimons) June 18, 2024
امریکہ کے ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا آغاز صوبہ خراسان کے شہر موغان سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا تھاجبکہ مقامی ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلےکی گہرائی ۶؍ کلومیٹر تھی۔ خیال رہے کہ ایران اکثر زلزلے سے متاثر ہوتا ہے ۔
گزشتہ سال نومبر میں ایراقی سرحد کے قریب ۳ء۷؍ شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ۵۳۰؍ افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ایران سالانہ اوسطاً ۱۰؍ ہزارزلزلوں کا سامنا کرتا ہے۔