• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی ریئل اسٹیٹ صنعت کی سرمایہ کاری میں۴۴؍فیصد کی کمی

Updated: December 22, 2023, 11:46 AM IST | Agency | New Delhi

بازار کا حجم محض ۳؍ ارب امریکی ڈالر،اسی کے پیش نظر عالمی سرمایہ کار اس سال ہندوستانی رئیل اسٹیٹ میں پیسہ لگانے سے متعلق محتاط۔

Mumbai has seen the highest investment this year. Photo: INN
امسال ممبئی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کی ریئل اسٹیٹ صنعت میں گرواٹ آئی جس کے پیش نظر عالمی سرمایہ کار اس سال ہندوستانی رئیل اسٹیٹ میں پیسہ لگانے سے متعلق محتاط ہوگئے ہیں ۔ پرائیویٹ ایکویٹی( پی ای) کی سرمایہ کاری۱۲؍ دسمبر تک پچھلے سال کے مقابلے میں ۴۴؍ فیصد کم ہو کر۳؍ ارب امریکی ڈالر رہ گئی ہے۔ نائٹ فرینک نے ایک رپورٹ میں یہ معلومات دی۔ جمعرات کو رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ’نائٹ فرینک انڈیا‘ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو اس سال یکم جنوری سے۱۲؍ دسمبر کے درمیان۲۳؍ تجارتی معاہدوں سے پی ای سرمایہ کاری میں ۳۰۲ء۴؍ کروڑامریکی ڈالر موصول ہوئے ہیں جبکہ۲۰۲۲ء میں یہ رقم ۵۳۴ء۷؍کروڑ ڈالرتھی۔ نائٹ فرینک کے مطابق مندی کے کئی اسباب ہیں جن میں عالمی سطح پر سیاسی غیر یقینی صورتحال ،یو ایس فیڈرل ریزرو اور سینٹرل بینک آف کنیڈا کی جانب سے شرح سود میں غیر معمولی اضافہ شامل ہے جس نے امریکہ اور کینڈا سے سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو روک دیا ہے۔
سنگاپور سے پی ای سرمایہ کاری میں نمایاں بہتری آئی ہے جو کل آمدنی ۵۰؍ فیصد سے زیادہ کا حصہ ہے۔ ہندوستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں حصوں کے لحاظ سے دفتری اثاثوں میں کل پی ای سرمایہ کاری میں ۵۸؍ فیصدحصہ داری کااضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد۲۳؍ فیصد گودام اور۱۹؍ فیصد رہائشی جائیدادوں کا حصہ رہاہے۔
ریٹیل سیکٹر میں ۲۰۲۳ءمیں کوئی پی ای ڈیل نہیں ہوئی۔ تمام حصوں میں ممبئی میں سب سے زیادہ۱۶۸ء۵؍ کروڑ امریکی ڈالر(۱ء۶؍اراب کی سرمایہ کاریہ ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی این سی آر کو۸۳ء۵؍ کروڑ امریکی ڈالر اور بنگلورو کو ۳۴ء۷؍کروڑامریکی ڈالر کا سرمایہ ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK