• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عطیہ کردہ خون کے استعمال کی مدت ختم ہونے پر ۴۹؍ ہزاربوتلیں ضائع کردی گئیں، آرٹی آئی میں انکشاف

Updated: July 02, 2024, 12:16 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

آر ٹی آئی کے ذریعے اسٹیٹ بلڈ ٹرانسفیوژن کونسل سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق گزشتہ ۱۰؍ سال ۵؍ مہینوں میں ۱۴؍ ہزار ۳۷۸؍ خون اور ۳۴؍ ہزار ۶۸۶؍ پیکڈ ریڈ بلڈ سیل (بالترتیب ۵؍ہزار ۳۲؍ اور ۵؍ ہزار ۴۶۳؍ لیٹر ) کی بوتلیں مدت ختم ہونے کی وجہ سے ضائع کردی گئی ہیں جن کی مجموعی مقدار ۴۹؍ ہزار ۶۴؍ (۱۰؍ ہزار ۴۹۵؍ لیٹر ) بوتلیں ہیں۔ 

Photo: INN
تصویر : آئی این این

آر ٹی آئی کے ذریعے اسٹیٹ بلڈ ٹرانسفیوژن کونسل سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق گزشتہ ۱۰؍ سال ۵؍ مہینوں میں ۱۴؍ ہزار ۳۷۸؍ خون اور ۳۴؍ ہزار ۶۸۶؍ پیکڈ ریڈ بلڈ سیل (بالترتیب ۵؍ہزار ۳۲؍ اور ۵؍ ہزار ۴۶۳؍ لیٹر ) کی بوتلیں مدت ختم ہونے کی وجہ سے ضائع کردی گئی ہیں جن کی مجموعی مقدار ۴۹؍ ہزار ۶۴؍ (۱۰؍ ہزار ۴۹۵؍ لیٹر ) بوتلیں ہیں۔ 
  آر ٹی آئی رضاکار چیتن کوٹھاری نے اپیل کی ہے کہ اسٹیٹ بلڈ ٹرانسفیوژن کونسل ( ایس بی ٹی سی ) بلڈ بینکوں کو اس تعلق سے ضروری ہدایات دے تاکہ مدت ختم ہونے سے قبل عطیہ کردہ خون کی ان بوتلوں کا استعمال کیا جاسکے۔ چیتن کوٹھاری نے ایس بی ٹی سی سے یکم جنوری ۲۰۱۴ء سے رواں سال کے دوران بلڈ بینکوں میں خون کے استعمال کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے ضائع ہونے والے خون کی مقدار کی تفصیلات طلب کی تھی جس کے جواب میں ایس بی ٹی سی کے پبلک انفارمیشن آفیسر سبھاش سونے نے جو معلومات فراہم کی جس کے مطابق یکم جنوری ۲۰۱۴ء سے ۳۱؍مئی ۲۰۲۴ء، یعنی تقریباً ۱۰؍سال ۵؍ مہینے کے دوران خون( whole blood)کی ۱۴؍ ہزار۳۷۸ ؍ اور ۳۴؍ ہزار ۶۸۶؍ پیکڈ ریڈ بلڈ سیل (بالترتیب ۵؍ ہزار ۳۲؍ اور ۵؍ ہزار ۴۶۳؍ لیٹر ) کی بوتلیں اس کے استعمال کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے ضائع کردی گئیں ۔ ان دونوں طرح کے خون کی مجموعی مقدار ۴۹؍ ہزار ۶۴؍ (۱۰؍ ہزار ۴۹۵؍ لیٹر ) بوتلیں ہیں ۔ خون کی یہ بوتلیں استعمال کے قابل تھیں لیکن میعاد ختم ہونے پر انہیں ضائع کرنا پڑا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اشوکا یونیورسٹی کی تقریب میں آزادی ٔ فلسطین کی حمایت

گزشتہ سال خون کی کل ۲؍ ہزار ایک بوتلیں میعاد ختم ہونے کے سبب ضائع کی گئی تھیں جو ۲۰۲۲ء کے مقابلے تقریباً ۱۴؍ فیصد کم تھا۔ اگر ہم ۲۰۱۴ء کے اعداد و شمار سے موازنہ کریں تو خون کے ضیاع میں تقریباً ۸۰؍ فیصد کمی آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ’’ خون ( whole blood)کی ۴؍ ہزار ۲۱۵؍ اور پیکڈ ریڈ بلڈ سیل کی ۴؍ ہزار ۲۷؍ بوتلیں مدت ختم ہونے سے ضائع کی گئی تھیں لیکن ۲۰۲۳ء میں بالترتیب ۳۱۷ ؍ اور ایک ہزار ۶۸۴؍ بوتلیں بتا رہی ہیں کہ خون ضائع ہونےکی مقدار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 
 اس تعلق سے چیتن کوٹھاری کا کہنا ہے کہ’’ ایس بی ٹی سی کو خون ضائع کرنے والے بلڈ بینکوں کی نشاندہی کرنی چاہئے اورانہیں ہدایات دینا چاہئے۔ بعض اوقات کچھ بلڈ بینک خون کے استعمال کی مدت ختم ہونے سے صرف چند دن پہلے اپنے اضافی اسٹاک کے بارے میں مطلع کر دیتے ہیں ۔ خون کی ان بوتلوں کو مدت ختم ہونے سے پہلے دیہی اور قبائلی علاقوں جہاں خون کی دستیابی اب بھی مسئلہ ہے، بھیجا جاسکتا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK