Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سالے سمیت ۵؍ ساتھیوں کو تڑی پار نوٹس ملنے پر جرنگے برہم

Updated: February 10, 2025, 10:41 AM IST | Inquilab News Network | Jalna

کہا کہ ’’فرنویس کہتے ہیں کہ مراٹھا مظاہرین کے اوپر درج کیسیز واپس لیں گے اور دوسری طرف نوٹس بھجوارہے ہیں۔‘‘

Manoj Jarnge Patil will start hunger strike again from February 15. Photo: INN
منوج جرنگے پاٹل ۱۵؍فروری سے پھر بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ تصویر: آئی این این

مراٹھا ریزرویشن کے معاملے میں ۱۵؍ فروری سے بھوک ہڑتال کرنے کی تیاری میں  مصروف منوج جرنگے پاٹل کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منوج جرنگے پاٹل کے سالے ولاس کھیڈکراور ان کے دیگر ۴؍ساتھیوں کو تڑی پار کئے جانے کا نوٹس ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرنگے کے سالے کے خلاف یہ کارروائی جالنہ امبڑ ضلع کورٹ کے حکم نامے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ کھیڈکر سمیت دیگر ۹؍ افراد کے خلاف جالنہ کے امبڑ، گھن ساؤنگی اور گوندی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کئی معاملات درج ہیں۔ ان ۹؍افراد کو پربھنی، جالنہ، بیڑ اور اورنگ آباد اضلاع سے تڑی پار کیا گیا ہے۔ ان پر ریت چوری، اقدام قتل، انتروالی سراٹی احتجاج کے دوران آگ زنی اور سرکاری کام میں  رخنہ اندازی کے الزامات ہیں۔ ان میں  ولاس کھیڈکر اور دیگر ۴؍افراد منوج جرنگے کے ریزرویشن آندولن میں  سرگرم تھے۔ 
  جالنہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی پر منوج جرنگے پاٹل نے سخت ردعمل ظاہرکیاہے۔ لوک مت کی رپورٹ کے مطابق مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر نے کہا کہ’’فرنونس ایک طرف تو کہتے ہیں کہ مراٹھا سماج کےا فراد کے خلاف درج کیسیز واپس لئے جائیں  گے، جبکہ دوسری جانب انہیں نوٹس بھیجے جارہے ہیں۔ ‘‘ جرنگے نے وزیراعلیٰ فرنویس اور حکومت کو پیغام دیا کہ’’آپ کے معاملات سے ہمیں  کوئی لینا دینا نہیں  ہے، ہمارا ایک معاملے پر موقف برقرار رہے گا، ہماری شرافت کا فائدہ مت اٹھائیے۔ اگر آپ انتروالی سراٹی کے مظاہرین کو نوٹس بھیجیں  گے، اگر آپ ان کے پیچھے اس طرح لگیں گے تو ہم آپ لوگوں کو چھوڑیں  گے نہیں فرنویس صاحب۔ ‘‘
 جرنگے پاٹل نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ مراٹھوں  کو اس طرح نچلا بٹھانے کی کوشش کریں گے توپھر مجھے آپ کے خلاف پروگرام شروع کرنے میں وقت نہیں لگے گا۔ اصل آندولن کاریوں کو آپ خرید نہیں سکتے۔ آپ ان پر دباؤ نہیں  بناسکتے۔ ہم یہ چاہتے ہیں  کہ مراٹھا کہیں اور فرنویس اس پر عمل کریں۔ ہم سیدھے سادے لوگ ہیں۔ ا سلئے اپنی غلطی سدھارئیے اور نوٹس واپس لیجئے۔ ‘‘جرنگے نے یہ بھی کہا کہ’’ہم دیویندر فرنویس کو عزت دے رہے ہیں، اگر آپ اس طرح کی حرکتیں کریں گے تو پھر اگلی بار عزت بھول جائیے۔ آپ مراٹھوں  کو اس طرح نوٹس بھیجیں گے تو یہ آپ کے لئے ہی نقصاندہ ثابت ہوگا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK