• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وسطی غزہ: العودہ اسپتال کے احاطے میں ۵؍ فلسطینی صحافیوں کی موت

Updated: December 26, 2024, 10:03 PM IST | Jerusalem

وسطی غزہ کے العودہ اسپتال کے احاطے میں اسرائیل کے فضائی حملے کےنتیجے میں ۵؍ فلسطینی صحافی جاں بحق ہوئے ہیں۔ مہلوک صحافیوں میں ایمن الجادی بھی شامل تھے جو اسپتال کے باہر اپنی اہلیہ کا انتظار کر رہے تھے۔ ان کی اہلیہ کی پہلی زچگی تھی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

جمعرات کو وسطی غزہ کے ایک اسپتال میں تقریباً۵؍صحافیوں کی موت ہوئی تھی۔ غزہ کے العودہ اسپتال میں القدس ٹوڈے چینل کے صحافی رپورٹنگ کر رہے تھے تبھی ان کی براڈکاسٹنگ وین اسرائیل کے فضائی حملے کی زدر میں آگئی تھی۔مہلوک صحافیوں میں فادی حسونہ، ابراہیم الشیخ علی، محمد الادہ، فیصل ابوالقصمان اور ایمن الجادی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: پاکستانی ناول نگار بیپسی سدھوا ۸۶؍ سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں

ایمن الجادی غزہ کے اسپتال کے سامنے اپنی اہلیہ کاانتظار کر رہے تھے کیونکہ وہ زچگی کیلئے اسپتال کے اندر تھیں۔ قدس نیوزنیٹ ورک نے کہا کہ ’’شہری انتظامیہ کی ٹیموں نے مہلوکین کی لاشیں برآمد کی ہیں۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے اسلامی جہاد کے افراد سے تعلق رکھنے والی گاڑی کو ’’نشانہ‘‘ بنایا ہےاور وہ غزہ میں ’’دہشت گرداداروں‘‘کونشانہ بناناجاری رکھیں گے۔‘‘ اسرائیل نے اکتوبر ۲۰۲۳ء سےاب تک ۲۰۰؍ لبنانی اور فلسطینی صحافی ہلاک ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۴۵؍ ہزار فلسطینی جاںبحق جبکہ ایک لاکھ سےز ائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK