سونا پیرکو یعنی یکم اپریل کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرس اسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کی ویب سائٹ کے مطابق۱۰؍ گرام سونا ۱۷۱۲؍ روپے مہنگا ہو کر۶۸۹۶۴؍ روپے ہو گیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 02, 2024, 11:18 AM IST | Agency | Mumbai
سونا پیرکو یعنی یکم اپریل کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرس اسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کی ویب سائٹ کے مطابق۱۰؍ گرام سونا ۱۷۱۲؍ روپے مہنگا ہو کر۶۸۹۶۴؍ روپے ہو گیا ہے۔
سونا پیرکو یعنی یکم اپریل کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرس اسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کی ویب سائٹ کے مطابق۱۰؍ گرام سونا ۱۷۱۲؍ روپے مہنگا ہو کر۶۸۹۶۴؍ روپے ہو گیا ہے۔ اس سال اب تک صرف ۳؍ ماہ میں سونے کی قیمت میں ۵۶۶۲؍ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری کو سونا۶۳۳۰۲؍ روپے تھا۔ چاندی میں بھی پیرکو اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ ۱۲۷۳؍ روپے مہنگا ہو کر۷۵۴۰۰؍ روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’۱۰؍برسوں میں ملک کا بینکنگ نظام مضبوط ہوا‘‘
پہلے یہ۷۴۱۲۷؍ روپے پر تھا۔ چاندی نے گزشتہ سال۴؍ دسمبر کو یعنی۲۰۲۳ء میں ۷۷۰۷۳؍ کی اب تک کی بلند ترین سطح بنائی تھی۔ سونے کی قیمت میں اضافے کی ۴؍وجوہات ہیں۔ ۲۰۲۴ء میں عالمی کساد بازاری کا خوف، شادیوں کے سیزن کی وجہ سے سونے کی مانگ بڑھ گئی، ڈالر انڈیکس کمزور ہوگیا اور دنیا بھر کے مرکزی بینک سونا خرید رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ یعنی مارچ میں سونے کی قیمت میں شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یکم مارچ کو سونا ۶۲۵۹۲؍ روپے فی ۱۰؍گرام تھا جو۳۱؍ مارچ کو ۶۷۲۵۲؍ روپے فی ۱۰؍گرام تک پہنچ گیا۔ یعنی مارچ میں اس کی قیمت میں ۴۶۶۰؍ روپے کا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی چاندی کی قیمت بھی۶۹۹۷۷؍ روپے سے بڑھ کر۷۴۱۲۷؍ روپے فی کلو گرام ہوگئی۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اس سال کے آخر تک سونا۷۲؍ ہزار روپے فی ۱۰؍ گرام تک پہنچ سکتا ہے۔ ساتھ ہی چاندی بھی۷۵؍ ہزار روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔
وعدہ بازار میں بھی سونا مہنگا
سونے کی مستقبل کی قیمت (وعدہ قیمت) نے پیرکو ایک نیا ریکارڈ بنایا اور ۶۹۴۸۷؍ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ چاندی کی وعدہ قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے فیوچر ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ چاندی کے فیوچر ریٹ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایچ ڈی ایف سی سیکوریٹی میں کموڈیٹی اور کرنسی کے سربراہ انوج گپتا کا کہنا ہے کہ امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی خبروں کی وجہ سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سونے کے مستقبل کی قیمتیں پیر کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔