• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فائیوجی اسمارٹ فون کی فروخت دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر۷۷؍فیصد ہوگئی

Updated: August 02, 2024, 2:08 PM IST | urdu | New Delhi

کیلنڈر سال ۲۰۲۴ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل جون) میں فائیوجی اسمارٹ فون کی فروخت میں ۷۷؍فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ مجموعی فروخت سالانہ بنیاد پر کم ہوئی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

کیلنڈر سال ۲۰۲۴ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل جون) میں فائیوجی اسمارٹ فون کی فروخت میں ۷۷؍فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ مجموعی فروخت سالانہ بنیاد پر کم ہوئی ہے۔ ’کاؤنٹرپوائنٹ‘ نے اپنی ماہانہ انڈیا اسمارٹ فون ٹریکر رپورٹ میں کہا کہ ’’مجموعی فروخت میں گراوٹ کے باوجود اپریل جون سہ ماہی میں قیمت کے لحاظ سے ہندوستانی بازار میں  سب سے زیادہ اسمارٹ فون بیچے گئے ہیں، اس میں  پریمیم اسمارٹ  فون کی مضبوط مانگ کا اہم کردار رہا ہے۔ ‘‘کاؤنٹر پوائنٹ کی سینئر ریسرچر شلپی جین نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں  میں اپریل جون سہ ماہی میں  تیزگرمی پڑنے سے دکانوں تک کم گاہک پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین نے اسمارٹ فون کی جگہ ایئر کنڈیشنر اور ریفریجریٹر جیسے آلات خریدنے کو ترجیح دی۔ کم مانگ کی وجہ سے اسمارٹ فون کمپنیوں  نے اپنے اسٹاک کو نکالنے کیلئے کئی پرکشش اسکیمیں  بھی چلائیں۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰؍ہزار سے۳۰؍ہزار روپے کی قیمت کے پریمیم اسمارٹ فون کی فروخت میں جون ۲۰۲۴ء میں سالانہ بنیاد پر ۲۵؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ۴۵؍ہزار سے زائد قیمت والے الٹرا پریمیم اسمارٹ فون کی فروخت میں ۲۴؍فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کاؤنٹر پوائنٹ کے ریسرچر شبھم سنگھ نے کہا کہ آسان فائنانسنگ اسکیم کی مدد سے ہندوستانی صارفین اپنے موجودہ اسمارٹ فون کو پریمیم اور الٹر پریمیم زمرہ سے اپ گریڈ کررہے ہیں۔ 
فروخت اعدادوشمار کی زبانی
-شاؤمی: ۹ء۱۸؍فیصد -ویوو:۸ء۱۸؍فیصد -سیمسنگ:۱ء۱۸؍فیصد 
-ریئل می :۵ء۱۲؍فیصد -اوپو:۴ء۱۱ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK