• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناندیڑ میں لوک عدالت کے ذریعے۶؍ ہزار ۹۱۱؍ مقدمات نپٹائے گئے

Updated: October 02, 2024, 12:25 PM IST | ZA Khan | Nanded

لین دین، شادی بیاہ اور گھریلو جھگڑوں سے لے کر، سرکاری اور غیر سرکاری ادائیگیوں تک کے معاملات حل کئے گئے۔

A scene from a Lok Adalat hearing. Photo: Inquilab
لوک عدالت کی سماعت کا ایک منظر۔ تصویر: انقلاب

ناندیڑ ضلع کی تمام عدالتوں میں گزشتہ دنوں کو قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے کل ۶؍ ہزار ۹۱۱؍ مقدمات کو باہمی مفاہمت سے نمٹائے گئے۔ ان مقدمات میں مجموعی طور پر ۲۱؍ کروڑ ۲؍ لاکھ ۹۵؍ ہزار ۲۹۷؍ روپے کی مفاہمت طے پائی۔ مہاراشٹر اسٹیٹ لیگل سروسیز اتھاریٹی، ممبئی کے احکامات کے تحت ناندیڑ ڈسٹرکٹ لیگل سروسیزاتھاریٹی کی چیئرپرسن اور پرنسپل ڈسٹرکٹ جج سریکھا کسم کر کی رہنمائی میں لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا تھا۔ 
اس میں دیوانی، فوجداری، بینک چیک کی واپسی کے مقدمات، بینک کے معاملات، موٹر حادثات میں نقصانات کے معاوضے، زمین کے حصول، گرام پنچایت کے گھریلو ٹیکس اور پانی ٹیکس کے مقدمات کے علاوہ خاندانی عدالت، لیبر کورٹ، کوآپریٹیو کورٹ اور کنزیومر فورم میں زیر التوا مقدمات کے علاوہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن، پنچایت سمیتی اور گرام پنچایتوں کے بقایاجات کے معاملات، نیز مختلف بینکوں اور بجلی محکمے، ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ وغیرہ کے، مقدمات شامل تھے۔ 
۵؍ دن کی خصوصی مہم کے دوران ۵۷۳؍ مقدمات کو نمٹایا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس لوک عدالت میں ناندیڑ ضلع کے خاندانی تنازعات کے کل ۲۱؍ مقدمات کو باہمی سمجھوتے سے نمٹایا گیا۔ ان میں سے ۹؍ جوڑوں نے آپس کے اختلافات کو ختم کر کے دوبارہ ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ اسی طرح قرض اور بقایات جات کے معاملوں کو بھی نپٹایا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK