امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سمیت۶؍ خواتین خلاء کی تاریخی پرواز اور سیر کے بعد زمین پر لوٹ آئی ہیں۔اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
EPAPER
Updated: April 16, 2025, 11:34 AM IST | Agency | Washington
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سمیت۶؍ خواتین خلاء کی تاریخی پرواز اور سیر کے بعد زمین پر لوٹ آئی ہیں۔اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سمیت۶؍ خواتین خلاء کی تاریخی پرواز اور سیر کے بعد زمین پر لوٹ آئی ہیں۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ پاپ اسٹار کیٹی پیری نے خلاء کے اس مختصر سفر کو یادگار سفر قرار دیا۔ وہ معروف ارب پتی جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کے راکٹ کے ذریعے زمین سے۱۰۰؍کلومیٹر بلند خلاء کی حدود تک پہنچیں۔
یہ بھی پڑھئے:وقف ترمیمی قانون کیخلاف داخل کردہ پٹیشنوں پر آج سماعت
یہ سفر صرف۱۱؍منٹ کا تھا مگر تاریخ رقم کر گیا کیونکہ یہ۱۹۶۳ء کے بعد پہلی مکمل خواتین پر مشتمل خلائی پرواز تھی۔راکٹ امریکی ریاست ٹیکساس سے ہندوستانی وقت کے مطابق شام تقریباً۷؍بجے روانہ ہوئی۔اس سفر میں کیٹی پیری کے ساتھ دیگر ممتاز خواتین شامل تھیں۔جب خلاء میں سب مسافر واپس اپنی سیٹوں پر آئے تو کیٹی پیری نے اپنا معروف گیت گنگنایا، جس نے ماحول کو جذباتی بنا دیا۔ وہ اپنے ساتھ خلاء میں ڈیزی نامی پھول لے کر گئی تھیں، جو اُن کی بیٹی کا نام بھی ہے، واپسی پر انہوں نے زمین کو چومتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ تجربہ مجھے یہ سمجھا گیا کہ میرے اندر کتنی محبت ہے اور میں کتنا پیار بانٹ سکتی ہوں۔