عروس البلاد ممبئی کے معروف ادارہ ’’دریافت‘‘ کے زیر ِ اہتمام ریاستی سطح کے انٹر اسکول اُردو ڈراما مقابلہ اور بچوں کے جشن کا انعقاد ۲۲؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو مشہور بھارتیہ ودیا بھون میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: January 03, 2025, 12:18 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
عروس البلاد ممبئی کے معروف ادارہ ’’دریافت‘‘ کے زیر ِ اہتمام ریاستی سطح کے انٹر اسکول اُردو ڈراما مقابلہ اور بچوں کے جشن کا انعقاد ۲۲؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو مشہور بھارتیہ ودیا بھون میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
عروس البلاد ممبئی کے معروف ادارہ ’’دریافت‘‘ کے زیر ِ اہتمام ریاستی سطح کے انٹر اسکول اُردو ڈراما مقابلہ اور بچوں کے جشن کا انعقاد ۲۲؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو مشہور بھارتیہ ودیا بھون میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے کیلئے انٹریز بھجوانے کی آخری تاریخ ۵؍ جنوری ۲۰۲۵ء ہے۔
گزشتہ ۵؍ برس میں، ’’دریافت‘‘ کے پلیٹ فارم نے ریاست مہاراشٹر کے مختلف اسکولوں سےتعلق رکھنے والے ۱۰۰؍ سے زائد شاندار اُردو ڈراموں کی میزبانی کی ہے۔ ان مقابلوں میں ۶؍ ہزارسے زائد طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی ہے، جنہوں نے اپنی تخلیقی، ادبی، اور تدبیری صلاحیتوں کو جلا بخشی ہے۔ یہ مقابلے نہ صرف طلبہ کے فنکارانہ اور ذہنی رجحانات کو نکھارتے ہیں بلکہ ان میں ٹیم ورک اور اجتماعی جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ ہر سال ۵۰؍ سے زائد اسکولوں کی شمولیت نے ’’دریافت‘‘ کو مہاراشٹر کے اہم اُردو ثقافتی پروگراموں میں شامل کر دیا ہے۔
اس سال ’’دریافت‘‘ کے تحت تخلیقی صلاحیتوں اورمہارتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کل ۷؍ مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں ڈراما، مونو ایکٹنگ، ڈرائنگ اور علمی و ادبی ہنر کی آزمائش اور تقویت کی غرض سےجنرل نالج کوئز (برائے طلبہ و اساتذہ) اور کہانی نویسی (برائے طلبہ و اساتذہ) مقابلے شامل ہیں۔
’’دریافت‘‘ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ یہ کثیر جہتی تقریب صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ زبان، تخلیقیت اور ثقافت کا جشن ہے۔ عدنان سرکھوت کی رہنمائی اور ووگ ٹیم کی مسلسل کاوشوں سےبھرپور، یہ ایونٹ نہ صرف نوجوان نسل کیلئے متاثر کن ثابت ہوتا ہے بلکہ فنون لطیفہ کی ترویج کا ایک اہم ذریعہ بھی بن چکا ہے۔
ادارے نے قارئین سے گزارش ہے کہ ۲۲؍ جنوری کو بھارتیہ ودیا بھون میں شریک ہوں اور اُردو ڈراما، آرٹ، اور ادب کی خوبصورتی کو زندہ ہوتے ہوئے دیکھیں۔
شرکت کیلئے یا مزید تفصیلات کیلئے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں :
عدنان سرکھوت : 9820549478
احسان سیّد: 9819716607