دُبئی اور ہندوستان کےا درمیان غیرتیل کی تجارت کی مالیت ۱۴۲؍بلین ریال سے تجاوز کرگئی۔
EPAPER
Updated: April 09, 2025, 10:32 AM IST | Mumbai
دُبئی اور ہندوستان کےا درمیان غیرتیل کی تجارت کی مالیت ۱۴۲؍بلین ریال سے تجاوز کرگئی۔
دبئی چیمبرس نے ممبئی میں دبئی-انڈیا بزنس فورم کے دوران۲۰۰؍ کاروباری افراد کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کئے۔دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دبئی کی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں دبئی چیمبرس کی کاروباری برادری کے۳۰؍ سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ دبئی اور ہندوستان کے درمیان غیر تیل کی تجارت کی مالیت۲۰۲۴ء کے پہلے ۹؍ مہینوں کے دوران ۱۴۲؍ بلین ریال سے تجاوز کر گئی۔سالانہ بنیاد پر ۱۹؍فیصد کی ترقی ہوئی۔ مارچ۲۰۲۵ء کے آخر تک، دبئی چیمبر آف کامرس کے ممبر کے طور پر۷۲۶۵۱؍ فعال ہندوستانی کمپنیاں رجسٹرڈ تھیں۔ بزنس فورم کے دوران، شرکاء نے دبئی اور ہندوستان میں کاروباری برادریوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئے مشترکہ منصوبوں اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کو شروع کرنے کے مواقع کی نشاندہی کی۔ بات چیت میں دونوں منڈیوں کے مسابقتی فوائد اور اقتصادی صلاحیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس موقع پر دُبئی چیمبرس کے صدر سلطان بن سعید المنصوری نے کہا کہ بنگلور میں دبئی انٹرنیشنل چیمبرس کے نئے دفتر کا افتتاح ایک اسٹریٹجک قدم کی نمائندگی کرتا ہے جو دبئی اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھا دے گا۔ یہ اقتصادی انضمام، مضبوط کاروباری شراکت اور ڈجیٹل معیشت کی ترقی کے ایک نئے باب کی بنیاد رکھتا ہے۔