• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۴؍ گھنٹے میں ۷۹؍ طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں

Updated: October 23, 2024, 3:45 PM IST | New Delhi

گزشتہ ۲۴؍ گھنٹے میں ہندوستان ایئرلائنس کے ۷۹؍ طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔تاہم، ۱۴؍ اکتوبر سے اب تک ۱۶۹؍ طیاروں کو بم سےاڑانے کی جعلی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔

So far, more than 160 planes have been bombed. Photo: INN
اب تک ۱۶۰؍ سے زائد طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔ تصویر: آئی این این

انڈیا ٹوڈے کے مطابق پیر کی رات سے منگل تک ہندوستانی کی ایئرلائنس کے ۷۹؍ طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس درمیان انڈیگو کی ۲۳؍فلائٹس، ایئرانڈیا کی ۲۳؍ فلائٹس، وستارا کی ۲۱؍ اکاسا ایئرلائنس کی ۱۲؍ فلائٹس کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ ۱۴؍ اکتوبر سےاب تک ۱۶۹؍ طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ 
دی ہندو نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’اب تک انڈیگو کے ۲۳؍ طیاروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے پیر کو ۱۱؍ بجکر ۴۰؍ منٹ جبکہ منگل کو ۴؍ بجے بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ اخبار نے سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ تمام دھمکیاں غیر مخصوص تھیں اور تمام طیارے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔‘‘

دی ہندوس کے مطابق انڈیگو کے تین ایئرکرافٹ کو جدہ کی جانب موڑا گیا ہے جبکہ فلائٹ ۶؍ ای ۷۷؍ ، جو بنگلور سے جدہ جا رہی تھی، کو دوحہ، قطر بھیج دیا گیا ہے۔ فلائٹ ۶؍ ای ۶۵؍ ، جو کوزی کوڈے سے جدہ جار ہی تھی، کو ریاض، سعودی عربیہ میں لینڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، فلائٹ ۶؍ ای ۶۳؍ ، جو دہلی سے جدہ جار ہی تھی، کو مدینہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ 
وستارا کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ایئرلائنس کو ایکس کے ذریعے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ ہم فوری طور پر الرٹ ہوگئے ہیں ، ہم نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو الرٹ بھیج دیا گیا ہے اور ہم طیاروں کا رخ موڑنے کیلئے تمام سیکوریٹی انتظامات کو مدنظر رکھ رہے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ پیر کو یونین سیول منسٹر رام موہن کنجرراپور نائیڈو نے کہا تھا کہ ’’مرکز طیاروں کو بم سے اڑانے کی جعلی دھمکیاں دینے والے کے خلاف سخت کارروائی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایسے دوعلاقے ہیں جنہیں ہم ایکسپلور کر سکتے ہیں۔ایک یہ ہے کہ ہم ایئرکرافٹ سیکوریٹی رولز میںترمیم کر سکتے ہیں اور ہمیں یہ معلوم ہوجائے گا کہ اس کے پیچھے کون ذمہ دار ہے تو ہم اسے ’’نوفلائی لسٹ‘‘ میں ڈال دیں گے اور انہیں کبھی طیاروں سے پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’دوسری کارروائی سیفٹی آف سول ایوی ایشن ایکٹ کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں کو دبانا ہے۔یہ ۱۹۸۲ء کا قانون ہے جو فلائٹس میں سیکوریٹی کے متعلقہ ہے۔اس میں کچھ جرائم کا خیال رکھا جاتا ہے، لیکن ہمیں قانون میں ترمیم کرنا ہو گی تاکہ ہم جس قسم کے دیگر جرائم سے نمٹ رہے ہیں ان کو قابل شناخت بنایا جائے۔‘‘خیال رہےکہ پیر کو وزارت خارجہ نے سیول ایوی ایشن سیکوریٹی بیورو اور سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی تھی جو ایئرپورٹس پر سیکوریٹی کے معاملات کیلئے ذمہ دار ہیں۔ طیاروں کو بم سے اڑانے کی جعلی دھمکیوں کے تعلق سے اب تک ممبئی اور دہلی پولیس میں درجنوں ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK