صفا ہائی اسکول وجونیئر کالج کے ۷؍ویں جماعت کے ۱۲؍سالہ طالب علم حافظ احمد بن ڈاکٹر فیضان (بھوئیرا) نے ۲۶؍فروری کو ایک دن میں پورا قرآن کریم سنایا۔
EPAPER
Updated: February 28, 2025, 11:33 AM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai
صفا ہائی اسکول وجونیئر کالج کے ۷؍ویں جماعت کے ۱۲؍سالہ طالب علم حافظ احمد بن ڈاکٹر فیضان (بھوئیرا) نے ۲۶؍فروری کو ایک دن میں پورا قرآن کریم سنایا۔
صفا ہائی اسکول وجونیئر کالج کے ۷؍ویں جماعت کے ۱۲؍سالہ طالب علم حافظ احمد بن ڈاکٹر فیضان (بھوئیرا) نے ۲۶؍فروری کو ایک دن میں پورا قرآن کریم سنایا۔ صبح پونے ۸ ؍بجے سنانا شروع کیا اور عشاء کے بعد مکمل کیا، اس طرح تقریباً ۱۲؍ گھنٹے میںق رآن کریم پورا کیا۔ اس دوران ناشتہ، کھانا اور نماز وغیرہ کا وقفہ بھی دیا گیا۔
یہ قرآن کریم کا معجزہ ہے کہ ۱۲؍سال کی عمر کا حافظ قرآن ۱۲؍ گھنٹے میں کلام اللہ کی تکمیل کرلیتا ہے۔ حافظ احمد کے قرآن کریم سنانے کے دوران صفا اسکول ہی کے سابق حفّاظ طلبہ مفتی طیبانی عبد اللہ مظاہری اور مفتی موسانی احمد نے قرآن کریم کی سماعت کی اور مذکورہ طالب علم کی یادداشت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مذکورہ ادارے میں شعبۂ حفظ کے ذمہ دار مولانا شاہ نواز خان نےبتایا کہ ’’ایک دن میں پورا قرآن سنانے کی ترتیب کے اہتمام کی وجہ دیگر طلبہ کو حوصلہ اور ترغیب دلاناہے۔ اب تک صفا اسکول کے پندرہ ۱۵ ؍حفّاظ طلبہ ایک دن میں مکمل قرآن کریم سناچکے ہیں اور ۱۱۲ ؍طلبہ نے عصری علوم کے ساتھ حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر لی ہے۔‘‘قرآن کریم کی تکمیل کے بعد دعا پرمجلس ختم ہوئی۔