• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

 ۲؍ہزار روپے کے۹۷؍فیصد نوٹ بینکوں میں آگئے، آربی آئی نے تفصیلات جاری کیں

Updated: September 04, 2024, 12:01 PM IST | Agency | New Delhi

ریزروبینک آف انڈیا (آربی آئی) نے بتایا کہ چلن سے باہر ہونیوالے دو ہزارروپے کے ۹۷ء۹۶؍فیصد نوٹ بینکنگ سسٹم کے پاس واپس آگئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ریزروبینک آف انڈیا (آربی آئی) نے بتایا کہ چلن سے باہر ہونیوالے دو ہزارروپے کے ۹۷ء۹۶؍فیصد نوٹ بینکنگ سسٹم کے پاس واپس آگئے ہیں۔ اب ۷؍ہزار ۲۶۱؍ کروڑ روپے کے نوٹ  رہ گئے ہیں جواب تک بینکوں  میں  جمع نہیں  کرائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ آربی آئی نے ۱۹؍ مئی ۲۰۲۳ء کو دو ہزار روپے کے نوٹوں کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ اس وقت ۳ء۵۶؍ لاکھ کروڑ روپے کی قیمت کے دو ہزار روپے کے نوٹ لین دین میں زیر استعمال تھے۔ آربی آئی نے ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء تک ان نوٹوں  کو ملک کے تمام بینکوں  کی شاخوں میں جمع کرنے یا بدلنے کی سہولت دی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:سیبی سربراہ کا معاملہ: کانگریس نے پھر حکومت کو گھیرا، نئے سوالات قائم

تاہم اب یہ سہولت صرف آربی آئی کے ۱۹؍ علاقائی دفاتر تک محدود ہے، جہاں   لوگ دو ہزار روپے کے نوٹوں  کو اپنے بینک کھاتوں  میں  جمع کرسکتے ہیں ۔ دو ہزار روپے کے نوٹوں  کو جمع کرنے یا بدلنے کی سہولت ملک کے سبھی بینکوں میں ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء تک دستیاب کرائی گئی تھی۔ اس وقت بھی ملک کے کسی بھی ڈاک گھر سے انڈین پوسٹ کے ذریعہ ۲؍ہزار روپے کے نوٹ کسی بھی آربی آئی ایشو آفس بھیجے جاسکتے ہیں  جو صارف کے کھاتے میں ٹرانسفرکردئیے جائیں  گے۔ 
 آربی آئی کے ڈپازٹنگ/ایکسچینج دفاتر درج ذیل شہروں  میں  ہیں : احمد آباد، بنگلور، بیلاپور، بھوپال، بھوبنیشور، چنڈی گڑھ، چنئی، گوہاٹی، حیدرآباد، جئے پور، جموں، کانپور، کولکاتا، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، پٹنہ اور ترواننت پورم.

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK