• Sun, 19 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی اسمبلی کی۷۰؍ سیٹوں کیلئے ۹۸۱؍ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

Updated: January 19, 2025, 12:01 PM IST | Agency | New Delhi

اروند کیجریوال کے سامنے ۲؍ سابق وزرائے اعلیٰ کے بیٹے میدان میں، سندیپ دکشت اور پرویش مہرہ سابق وزیراعلیٰ کا مقابلہ کریں گے۔

Arvind Kejriwal filing nomination papers. Photo: Agency
اروند کیجریوال پرچۂ نامزدگی داخل کرتے ہوئے۔ تصویر: ایجنسی

 دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن۶۸۰؍ امیدواروں نے پرچے بھرے۔ مجموعی طور پر ۷۰؍ سیٹوں کیلئے ۹۸۱؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ سب سے زیادہ فارم نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے بھرے گئے ہیں۔ یہاں سے۲۹؍ امیدوار قسمت آزما رہے ہیں کستوربا نگر سیٹ پر سب سے کم ۹؍ پرچے بھرے گئے۔ پرچۂ نامزدگی کی جانچ ۱۸؍ جنوری کوکی گئی ہےاور ۲۰؍جنوری کو امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔ 
 الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر ان ۹۸۱؍ امیدواروں نے ۱۵۲۱؍ کاغذات جمع کروائے ہیں ۔ دہلی میں ۹۹؍ امیدواروں کے ذریعے ۱۵۴؍ پرچہ نامزدگی داخل کئے گے ہیں جبکہ مشرقی دہلی میں ۷۹؍ امیدواروں کے ذریعہ کل ۱۱۹؍ پرچے بھرے گئے۔ شمالی دہلی میں ۱۰۸؍امیدواروں نے ۱۸۳؍ جبکہ شمال مشرقی دہلی میں ۸۰؍امیدواروں نے ۱۱۶؍ پرچے داخل کئے۔ مغربی دہلی میں نانگلوئی جاٹ، موتی نگر، مادی پور، راجوری گارڈن، ہری نگر، تلک نگر اور جنک پوری انتخابی حلقوں سے کل ۱۷۰؍ پرچہ نامزدگی حاصل ہوئے ہیں ۔ نئی دہلی اسمبلی سیٹ پر سب سے زیادہ پرچہ نامزدگی داخل ہوئے ہیں ۔ اس سیٹ پر ۲۹؍ امیدواروں نے ۴۰؍ پرچے بھرے ہیں ۔ یہاں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کا مقابلہ دہلی کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کے بیٹوں سے ہے۔ کانگریس کے سندیپ دکشت آنجہانی شیلا دکشت کے بیٹے ہیں جبکہ بی جے پی امیدوار پرویش ورما سابق وزیر اعلیٰ صاحب سنگھ ورما کے بیٹے ہیں ۔ یاد رہے کہ اروند کیجریوال ۲۰۱۳ء میں اس سیٹ پر شیلا دکشت کو ہرا چکے ہیں ۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK