• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پولیس کا نتیش رانے کیخلاف شکایت درج کرنے سے انکار!

Updated: September 07, 2024, 2:06 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai

جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نتیش رانے کے بیان پر کوئی ایکشن نہیں لیا یہ افسوس کی بات ہے۔ مزمل منیار نے کہا کہ نتیش رانے اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے جان بوجھ کر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتا ہے لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی۔

Nitesh Rane Photo: INN.
نتیش رانے۔ تصویر: آئی این این۔

احمد نگر میں منعقد ایک پروگرام میں علیٰ الاعلان مسلمانوں کو مسجد میں گھس کر مارنے کی دھمکی دینے والے بدزبان لیڈر نتیش رانے کیخلاف نیرل اور الہاس نگر کے عام لوگوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایف آئی آر درج کرنے کا تحریری مطالبہ کیا مگر دونوں ہی پولیس اسٹیشنوں کے انچارج نے یہ کہتے ہوئے کیس داخل کرنے سے انکار کر دیا کہ نتیش رانے کے خلاف دیگر جگہوں پر ایف آئی آر ہو چکی ہے لہٰذا ہم صرف شکایتی مکتوب لے کر آگے فارورڈ کردیں گے۔ 
گزشتہ روز نیرل اور اطراف کے مسلمانوں نے وفد کی شکل میں نیرل پولیس اسٹیشن پہنچ کر سینئر پولیس انسپکٹر شیواجی ڈھولے کو ایک میمورنڈم دیا۔ سابق سرپنچ ایوب تنبولی نے کہا کہ نتیش رانے نے ساری حدوں کو پار کرتے ہوئے مسلمانوں کو مسجد میں گھس کر مارنے کی کھلے عام دھمکی دی۔ جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نتیش رانے کے بیان پر کوئی ایکشن نہیں لیا یہ افسوس کی بات ہے۔ مزمل منیار نے کہا کہ نتیش رانے اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے جان بوجھ کر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتا ہے لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی۔ انہوں نے بتایا کی نیرل پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر شیواجی ڈھولے نے یہ کہتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا کہ نتیش رانے کے خلاف پہلے سے کئی پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج ہوچکا ہے اس لئے وہ صرف میمورنڈم لیں گے اور علی باغ کے ایس پی کو بھیج دیں گے۔ 
ادھر الہاس نگر کی مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور عام لوگوں نے الہاس نگر پولیس اسٹیشن نمبر ایک پہنچ کر نتیش رانے کے خلاف میمورنڈم دیا۔ یہاں بھی پولیس نے صرف میمورنڈم لیا اور کہا کہ احمد نگر میں نتیش کے خلاف ایف آئی آر ہوچکی ہے اس لئے یہاں کیس درج نہیں ہوسکتا ہے۔ کیس درج نہ ہونے پر مسلمانوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK