Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

جرمنی سے حج کے لئے سائیکل پر۶؍ ہزار کلو میٹر کے سفر کا آغاز

Updated: March 18, 2025, 2:04 PM IST | Agency | Ankara

جرمنی میں مقیم بوراک اوزترک اپنے سفر کے پہلے مرحلے میں آسٹریا پہنچیں گے، پھر وہاں سے مختلف ممالک میں داخل ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچیں  گے۔

Borak Ozturk traveling by bicycle. Photo: INN
بوراک اوزترک سائیکل سے سفر کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

ترک شہری نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جرمنی سے سائیکل کا سفر شروع کر دیا وہ۶؍ہزار کلومیٹر طویل سفر کریں گے۔
   مواصلاتی ترقی نے ماضی کی بہ نسبت حج کے سفر کو آرام دہ اور مختصر بنا دیا ہے  لیکن آج بھی ایسے مہم جو ہیں جو اس فریضہ کی ادائیگی کے لئے سخت مشقت والا سفر کرتے ہیں۔
 ایسے ہی ایک مہم جو ترک شہری۲۶؍ سالہ باراک اوزترک ہیں جنہوں نے۲۰۲۵ء میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جرمنی سے سائیکل پر سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ۶؍ ہزار کلومیٹر طویل سفر طے کر کےحج کیلئے سعودی عرب پہنچیں گے۔
 سبق نیوز کے مطابق بوراک اوزترک جو اس وقت جرمنی میں مقیم ہیں، اپنے سفر کے پہلے مرحلے میں آسٹریا پہنچیں گے، جہاں سے سلووینیا، کروشیا، سربیا، کوسوو، شمالی مقدونیہ، یونان، ترکی، شام اور اردن سے ہوتے ہوئے سعودی عرب میں داخل ہوں گے۔
 اپنے سفر  سے متعلق ترک نوجوان نے تمام قانونی امور بھی مکمل کر لئے ہیں تاکہ سفر کے دوران آنے والے ممالک سے گزرنے کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 مذکورہ نوجوان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مکہ مکرمہ پہنچنے کی حتمی تاریخ  تو نہیں بتائی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ  فریضہ حج ادا کرنے کے لئے حج کے ایام سے قبل مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔
 ان کا کہنا ہے کہ وہ اس روحانی اور بابرکت سفر کا ارادہ پچھلے دو برس سے کر رہے تھے  لیکن خانگی حالات کی وجہ سے اس پر عمل درآمد میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK