مضافات کے ملنڈ میں اس وقت خوف کا ماحول پیدا ہوگیا جب یہاں کی ایک رہائشی سوسائٹی میں ۹؍ فٹ لمبا مگر مچھ داخل ہو گیا۔
EPAPER
Updated: September 09, 2024, 3:41 PM IST | Shahab Ansari | Mulund
مضافات کے ملنڈ میں اس وقت خوف کا ماحول پیدا ہوگیا جب یہاں کی ایک رہائشی سوسائٹی میں ۹؍ فٹ لمبا مگر مچھ داخل ہو گیا۔
مضافات کے ملنڈ میں اس وقت خوف کا ماحول پیدا ہوگیا جب یہاں کی ایک رہائشی سوسائٹی میں ۹؍ فٹ لمبا مگر مچھ داخل ہو گیا۔ اسے اتوار کی صبح محکمہ جنگلات کے افسران اور جانوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کے رضاکاروں کی مدد سے سوسائٹی سے بحفاظت نکالا گیا۔
نرمل لائف اسٹائل ہائوسنگ سوسائٹی کے ایک ممبر نے محکمہ جنگلات کو فون پر اطلاع دی تھی کہ ان کی سوسائٹی میں ایک بہت بڑا مگرمچھ گھس آیا ہے۔ اس کے بعد ان افسران نے ’ریسکنک اسوسی ایشن فار وائلڈ لائف ویلفیئر‘ (آر اے ڈبلیو ڈبلیو) کے ممبران کی مدد سے اتوار کو صبح ساڑھے ۶؍ بجے اس مادہ مگرمچھ کو بحفاظت سوسائٹی سے نکالا اور اس کی طبی جانچ کے بعد اسے آبادی سے دور ایسے مقام پر چھوڑ دیا جہاں قدرتی ماحول میں مگر مچھ پائے جاتے ہیں۔