• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایودھیا عصمت دری معاملہ کے کلیدی ملزم کی بیکری پر بلڈوزر چلا دیا گیا

Updated: August 04, 2024, 11:03 AM IST | Agency | Ayodhya

یک نوعمر لڑکی کی عصمت دری کے کلیدی ملزم قرار دئیے جانے والےضلع ایودھیا کے تھانہ پورہ قلندر کے تحت بھدرسہ علاقہ کے سماجوادی پارٹی کے لیڈر معید خان کی بیکری کو سنیچر کو بلڈوزر چلاکر منہدم کردیا گیا۔

The bakery is being bulldozed. Photo: PTI
بیکری پر بلڈوز ر چلا یا جارہا ہے۔ تصویر:  پی ٹی آئی

یک نوعمر لڑکی کی عصمت دری کے کلیدی ملزم قرار دئیے جانے والےضلع ایودھیا کے تھانہ پورہ قلندر کے تحت بھدرسہ علاقہ کے  سماجوادی پارٹی کے لیڈر معید خان کی بیکری کو سنیچر کو بلڈوزر چلاکر منہدم کردیا گیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ بیکری سرکاری زمین اور درج فہرست ذات کے ایک شخص کی زمین پر ناجائز طور پر قبضہ کرکے بنائی گئی تھی۔ جمعہ کو ایس ڈی ایم سوہاول اشوک کمار سینی نے اپنی جانچ میں یہاں غیرقانونی قبضہ ہونے کی بات کہی تھی۔ اعلیٰ حکام اس کارروائی کی مسلسل جانکاری لیتے رہے۔ اے ڈی ایم انتظامیہ اے پی سنگھ، ایس پی سٹی مدھوبن سنگھ، ایس پی دیہی اتل سونکر اور بڑی تعداد میں فورس موقع پر موجود رہی۔ اسی دوران پولیس نے متاثرہ کے گھر والوں کو دھمکانے اور کیس واپس لینے کی دھمکی کے معاملہ میں بھدرسہ کے نگرپنچایت چیئر مین اور سماجوادی پارٹی کے لیڈر راشد خان  اوردیگر کے خلاف بھی معاملہ درج کر کے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ متاثرہ کے اہل خانہ کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد سے یہ معاملہ سرخیوں میں ہے۔
اس معاملے کاذکر وزیر اعلیٰ نےاسمبلی کی کارروائی کے دوران بھی کیا تھا، ان کے اس بیان کے بعد ہی بی جے پی کے بیکا پور کے ممبر اسمبلی امت سنگھ گزشتہ جمعہ کومتاثرہ کے گھر والوں کولے کر لکھنؤ پہنچے جہاں پر انہوں نے وزیر اعلیٰ سے انکی ملاقات کرائی  جس کے بعد ایودھیاپولیس حرکت میں آئی اور پولیس کپتان نےتھانہ انچارج پورہ قلندرر تن شرما اور چوکی انچارج بھدرسہ اکھلیش گپتا کو معطل کردیا تھا۔ ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے کلیدی ملزم کی املاک کی جانچ شروع کردی۔ سنیچر کی صبح ایس ڈی ایم سوہاول اشوک کمار کی قیادت میں تحصیل کے ذمہ دار بلڈوزر کے ساتھ ان کے مکان اور بیکر ی پر پہنچے، جانچ کے دوران افسران کا کہنا ہے کہ انکی بیکری سرکاری اور دلت سماج کے نام پٹہ کی زمین پر تعمیر کی گئی تھی جس کو منہدم کرا دیا گیا، پولیس کے مطابق اسی بیکری میں واردات کو انجام دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK