بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد فلم اداکار ارباز خان ، سہیل خان اور نروان خان نے خود کو کوارینٹائن نہیںکیا تھااس لئے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی پربی ایم سی کی شکایت پر کھار پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات ۱۸۸؍ اور ۲۶۹ ؍ کےتحت ان کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں باندرہ بینڈ اسٹینڈ کے ہوٹل تاج لینڈ میں ۷؍ دن کیلئے قرنطینہ کردیا ہے ۔
ارباز خان اور سہیل خان ۔ تصویر : آئی این این
بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد فلم اداکار ارباز خان ، سہیل خان اور نروان خان نے خود کو کوارینٹائن نہیں کیا تھااس لئے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی پربی ایم سی کی شکایت پر کھار پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات ۱۸۸؍ اور ۲۶۹ ؍ کےتحت ان کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں باندرہ بینڈ اسٹینڈ کے ہوٹل تاج لینڈ میں ۷؍ دن کیلئے قرنطینہ کردیا ہے ۔
کھار پولیس اسٹیشن کے ایک تفتیشی انسپکٹر نے بتایا کہ بالی ووڈ کے اداکار ارباز خان ، سہیل خان اور سہیل خان کے بیٹے نروان خان ۲۵؍ دسمبر کو دبئی سے واپس ممبئی آئے تھے ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اصول اور قواعد کے مطابق تینوں کو کوارینٹائن ہونا چاہئے تھا اور ممبئی پہنچنے کے بعد انھوں نے ایئر پورٹ پر ہی میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروںکو انھوں نے باندرہ کے ہوٹل تاج لینڈ میں کوارینٹائن ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ۳۱؍دسمبر کو میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران نے تاج لینڈ ہوٹل میں جاکر اس بارے میں تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ تینوں افراد کوارینٹائن نہیں ہوئے ۔ اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کی شکایت پر پولیس نے ارباز خان ، سہیل خان اور نروان خان کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ۔ بعد ازیں انھیں ہوٹل تاج لینڈ میں کوارینٹائن بھی کرایاگیا ۔