• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لالو پر۳۰؍برس پرانے معاملے میں کیس درج

Updated: July 08, 2024, 10:51 AM IST | Inquilab News Network | Patna

 گاندھی میدان میں ۱۹۹۴ء میں اشتعال انگیز تقریر کرنےکا ملزم بنایا گیا۔

Lalu Prasad Yadav. Photo: INN
لالو پرساد یادو۔ تصویر : آئی این این

 پہلے سے ہی کئی مقدمات کا سامنا کررہےآر جے ڈی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کے خلاف تقریباً۳۰؍برس پرانا قتل کیس عدالت پہنچ گیاہے۔ لالو پرساد کے خلاف مظفر پور کی عدالت میں مقدمہ درج کرایاگیا ہے۔ 
 ان پر گاندھی میدان میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔ پارو تھانہ حلقے کے استی گاؤں کے رہنے والے راجیو رنجن عرف ٹن ٹن سنگھ نے لالو پرساد کے خلاف یہ شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ ۲۷؍ جون۱۹۹۴ءکو لالو پرساد نے پٹنہ کےگاندھی میدان میں مخصوص ذات کونشانہ بناتے ہوئے تقریر کی تھی جس کی وجہ سے کارکنان مشتعل ہو گئے اور انہوں  نے اس کے والد کا قتل کر دیا۔ ۱۹۹۴ء میں بہار میں آر جے ڈی کی حکومت تھی اور لالو پرساد وزیر اعلیٰ تھے۔ راجیو رنجن کاالزام ہے کہ اس کے والد کو اغوا کرلیاگیااور قتل کے بعد لاش کو درخت پر لٹکا دیا گیا۔ راجیو رنجن کا الزام ہے کہ ان کے والد کو ذات پرمبنی تشدد کے جنون میں مارا گیا جس کیلئے لالو ذمہ دار ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK