Inquilab Logo

بھارت جوڑو یاترا کے دوران کشمیری پنڈتوں کے وفد کی راہل گاندھی سے ملاقات

Updated: January 24, 2023, 9:53 AM IST | Samba

کانگریس لیڈر کو جموں سری نگر ہائی وے پر اپنےکیمپ میں  مدعو کیا، ’ٹارگٹ کلنگ‘اور مرکز کے خلاف طویل عرصے سے جاری اپنےاحتجاج سے بھی آگاہ کیا

Rahul Gandhi talking to a girl during Bharat Jodu Yatra in Samba. (PTI)
راہل گاندھی سانبہ میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران ایک بچی سے گفتگو کرتے ہوئے۔ (پی ٹی آئی)

بھارت جوڑو یاترا  کے دوران کشمیری پنڈتوں  کے ایک وفد نے پیر کو راہل گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں جگتی میں اپنے کیمپ میں مدعو کیا۔اس کے ساتھ ہی کشمیری پنڈتوں کے وفد نے جموں میں اپنے مسائل ،’ٹارگیٹ کلنگ‘ کے خوف اورمودی سرکار کے خلاف طویل عرصے سے جاری اپنے احتجاج سے آگاہ کی۔  اس موقع پر راہل گاندھی نےکہا کہ کشمیری پنڈتوں  مسلسل ناانصافی کا سامنا کررہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وزیراعظم پیکیج کے تحت  جن افراد کو جموں میں ملازمت فراہم کی گئی ہے،ان کے مطالبات پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس بیان کی راہل گاندھی نےمذمت کی جس میں انہوں نے پنڈتوں سے کہا تھا کہ ’’بھیک نہ مانگیں۔‘‘ کانگریس  لیڈر نے منوج سنہا سے اس پر بیان پر معافی کا مطالبہ کیا۔
 کشمیری پنڈتوں نے راہل گاندھی سے اپنی ملاقات کے دوران  انہیں آگاہ کیا کہ کس طرح جموں میں انہیں ’ٹارگیٹ کلنگ‘ کا نشانہ بنایا جارہاہے اورجس کے نتیجے میں وہ طویل عرصے سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج پر مجبور ہیں۔ پیر کو دن بھر کی یاترا ختم ہونے کے بعد  راہل گاندھی نے کشمیری پنڈتوں کے مسائل پر گفتگو کی۔ا نہوں  نے کہا کہ ’’اس حکومت میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ  ناانصافی ہورہی ہے،  آج صبح کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے مجھ سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ میں یہ سن کر حیران رہ گیا کہ ان کے وفد سے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بھیک نہ مانگو۔راہل گاندھی نے کہا کہ میں  گورنر سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ (کشمیری پنڈت)بھیک نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK