: قومی سلیکشن کمیٹی ہندوستان اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میچ میں کے ایل راہل کی بیٹنگ اور موجودہ فارم پر نظر رکھے گی۔
EPAPER
Updated: November 07, 2024, 10:49 AM IST | Melbourne
: قومی سلیکشن کمیٹی ہندوستان اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میچ میں کے ایل راہل کی بیٹنگ اور موجودہ فارم پر نظر رکھے گی۔
: قومی سلیکشن کمیٹی ہندوستان اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میچ میں کے ایل راہل کی بیٹنگ اور موجودہ فارم پر نظر رکھے گی۔ راہل کو چھوڑ کر، انڈیا اے لائن اپ میں کوئی بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو ایم سی جی میں کھیلا ہو جہاں ہندوستان۲۶؍ دسمبر۲۰۲۴ءسے `باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلے گا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مشورے پر، ہندوستانی سلیکٹرس نے راہل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا، جنہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ کے درمیان ہی باہر کر دیا گیا تھا اور سینئر ٹیم میں شامل ہونے سے قبل پرتھ میں دوسرے اے ٹیسٹ کیلئے ریزرو وکٹ کیپر دھرو جوریل کو بھیجا تھا۔ آسٹریلیا اے ٹیم میں تجربہ کار اسکاٹ بولینڈ بھی شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے سینئر ریزرو فاسٹ بولرس میں سے ایک بولینڈ کے داخلے کے ساتھ، یہ میچ ابھیمنیو ایشورن ، روتوراج گائیکواڑ، بی سائی سدرشن اور دیو دت پڈیکل جیسے کھلاڑیوں کیلئے ایک سخت چیلنج ہوگا لیکن راہل کو یقینی طور پر بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں کھیلنے کے امکان کی وجہ سے زیادہ فائدہ ملے گا۔ راہل ایم سی جی میں پریکٹس سیشن کے دوران اچھے فارم میں نظر آئے۔ ایشورن اور کپتان گائیکواڑ کی اننگز کے آغاز کے ساتھ، یہ توقع کی جاتی ہے کہ راہل انڈیا اے کے `سیٹ اپ میں ۵؍ یا ۶؍ نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔